url
stringlengths
31
31
heading
stringclasses
1 value
content
stringlengths
108
9.28k
https://jang.com.pk/news/720169
No title found
وزیراعظم عمران خان نے تنخواہ و اجرت دار اور کم آمدنی والے طبقات کو رعایتی نرخوں پر اشیائے ضرورت فراہم کرنے کیلئے سات ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں اُن افراد کے لیے قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سستی اشیا دستیاب ہوں گی۔ بلاشبہ یہ وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ متذکرہ طبقات بجلی، گیس او...
https://jang.com.pk/news/720168
No title found
گڈز ٹرانسپورٹ اور کسٹم ایجنٹس کی ہڑتال کو بدھ کے روز تین روز مکمل ہو گئے لیکن حکومت کی طرف سے اِس ضمن میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کو ہٹا کر اُن کی جگہ ٹرانسپورٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والا وزیر لگایا جائے۔ دریں صورت ملک بھر میں سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث ا...
https://jang.com.pk/news/720167
No title found
امریکہ ایران کشیدگی سے کرۂ ارض، بالخصوص مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے امن کو لاحق سنگین خطرات کے تناظر میں پاکستان کا خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہ بننے اور امن کا شراکت دار بننے کا اعلان ملکی بقا و سلامتی کا تقاضا بھی ہے اور عالمی امن کے مفاد کی ضرورت بھی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف ...
https://jang.com.pk/news/720216
No title found
اسلام آباد (محمد صالح ظافر /خصوصی تجزیہ نگار) جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سرکردگی میں دونوں طرف کے رہنمائوں نے سر جوڑ کر بیٹھنا گوارا کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ نیب ہی ان کے درمیان تلخ تعلقات سے مراجعت کا سبب بن رہا ہے۔ وزیراعظمنے وہ لغت بھی ترک کر دی ہے جس کے بغیر ان کا کوئی خطاب مکمل نہیں ہوتا عمران خان...
https://jang.com.pk/news/720215
No title found
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی کشیدہ صورت حال میں پاکستان اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس طلب کرے اور اسلامی ممالک میں ہونے والی کشیدگی کو کم کرانے کے لئے اپنا مثبت کرادار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خ...
https://jang.com.pk/news/720214
No title found
کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے لاہور میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحفیظ پنجاب زون I، لاہور کے نوٹیفکیشن DPL-2020/204-10کے مطابق 21ملازمین کے تبادلے مختلف سرکلز میں کیے گئے ہیں۔ سب انسپکٹر عابد انور کا امیگریشن سے زونل آفس لاہور زون I، سیّد حیدر علی رضوی کا امیگریشن، نیہا شکیل ...
https://jang.com.pk/news/720213
No title found
لاہور( وقائع نگار خصوصی) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ’’ فواد چوہدری کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے‘‘ پر اینکرمبشر لقمان کے لاہور بار میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، لاہور بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا آزادی اظہار کے غلط استعمال سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ جب تک وہ معزز رکن بار اور وفاقی وزیر فو...
https://jang.com.pk/news/720212
No title found
کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکرٹریٹ نے گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی لینے کیلئے 27 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 159 افسران جن کا تعلق مختلف محکموں سے ہے، کا انتخاب کرلیا ہے۔ مذکورہ کورس نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 24 فروری سے 12 جون تک منعقد ہوں گے...
https://jang.com.pk/news/720211
No title found
ٹوکیو(عرفان صدیقی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کو سالانہ تیس ملین ڈالر کی اقتصادی امداد فراہم کررہا ہے جبکہ جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے ین لون میں ماضی کے مقابلے میں کافی کمی دیکھی گئی ہے جس کے لے جاپانی قیادت سے بات کی ہے یہ بات وفاقی وزیر نے ٹوکیو میں روزنامہ جنگ کو خصوصی ان...
https://jang.com.pk/news/720210
No title found
اسلام آباد(مہتاب حیدر) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ہونی چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم وفد کے ساتھ کے فور، سرکلر ریلوے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی کے ترقیاتی منص...
https://jang.com.pk/news/720209
No title found
پشاور(کرائم رپورٹر) ملائشیاء پلٹ نوجوان سکھ تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،منگیتر پریم کماری نےیویندر سنگھ کو ملاقات کے بہانے مردان سہلی کے گھر بلا یا ،7لاکھ پر اجرتی قاتلوں کے ذریعے اغواء کے بعدقتل کرایا،منگیتر نے مقتول کو ملاقات کے بہانے مردان بلا یا ، اسی کے 7لاکھ روپے کے بدلے اجرتی قاتلوں کی مدد سے اسے اغوا کراکے ...
https://jang.com.pk/news/720222
No title found
اسلام آباد ( طاہر خلیل،ایوب ناصر) محمد بن سلمان پروجیکٹ برائے تیاری تاریخی مساجد کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے 10مختلف اضلاع میں 30مساجد کو423دنوں کی قلیل مدت میں 5کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم سے تیار اور دوبارہ آباد کیا گیا ، جس کی نگرانی خود شہزاد ہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفا...
https://jang.com.pk/news/720221
No title found
واشنگٹن(اے ایف پی) سینٹر فار نیو امریکن سیکورٹی کے مشرق وسطیٰ امور کی ماہر کالیگ تھامس کا کہناہےکہ امریکا کا یہ خیال کہ ایران کو امریکی حملوں کا خوف ہے،ایسا نظر نہیں آرہا، گزشتہ روز ایران نےامریکی فوجی اڈوں پر 12میزائل حملے کیے اور ابھی تو یہ شروعات ہے، انہوں نے کہاکہ سلیمانی کی ہلاکت سے یقینی طور پر کشیدگی کم ہوتی نہ...
https://jang.com.pk/news/720146
No title found
سٹیفورڈ(مریم فیصل ) ٹوری کونسلر الکوک سے اسلاموفوبک ٹوئٹس کرنے پر فورا ًاستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کونسلر الکوک جو ڈیڈلی وارڈ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں اسلام کے بارے میں پوسٹ کیا تھا کہ میرے خیال میں اسلام تسلط ہے انضمام نہیں اور دوسرے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کیا ایران میں کوئی کام بھی کرتا...
https://jang.com.pk/news/720145
No title found
میڈرڈ (این این آئی)یورپی ملک اسپین میں سال نو کے موقع پر تین سگی بہنوں کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے والے افغانستان کے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں افغان شہریوں نے سال 2020 کو خوش آمدید کہنے والی تقریبات کے دوران امریکا کی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی بہنوں کوریپ کا نشانہ بنا...
https://jang.com.pk/news/720144
No title found
کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) او پی ایف نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی داد رسی کی اور ان کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، بالخصؤص بیرون ممالک سے میت کی وصولی اور پھر میت کو گھر تک پہنچانا وزارت اوورسیز کا ایک بڑا کارنامہ اور انتہائی مثبت اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں چوہدری عامر خان اور آصف خاں نے ک...
https://jang.com.pk/news/720143
No title found
بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ)جناح ریسٹورنٹ کے سی ای او سلیم اختر نے آزاد کشمیر میں 20 نئے گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں پانچ اعشاریہ آٹھ کی شدت کےزلزلے سے میرپور ،پنجاب اور منگلا کے نواحی علاقے شدید متاثر ہوئے تھے،سلیم اختر کا کہنا تھا کہ زلزلے سے16000گھر مکمل طور پر مسمار ہو گئے تھے جب...
https://jang.com.pk/news/720142
No title found
کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے خطرناک اونٹوں کو پاکستان سمیت مختلف ممالک پہنچانے کی کئی کوششیں ناکام ہوگئیں۔آسٹریلیا میں خشک سالی پر قابو پانے کے لیے پہلے مرحلے میں 10 ہزار اونٹوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایسے سیکڑوں اونٹوں کو اس سے قبل متعدد بار پکڑ کر پاکستا...
https://jang.com.pk/news/720141
No title found
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ کی پولیس نے بڑی تعداد میں مہلک ہتھیار قبضے میں لئے ہیں جن میں ایک رائفل اور بم شامل ہے جن کاعوامی تقریبات کے دوران استعمال ہونے کی صورت میں جانی نقصان کا خدشہ تھا۔چینی حکومت کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر)کے سیکرٹری سیکورٹی جان لی نے گزشتہ روز قانون ساز کونسل کی جانب سے ...
https://jang.com.pk/news/720140
No title found
لندن(آئی این پی)برطانیہ کے شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعلی شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہ...
https://jang.com.pk/news/720139
No title found
لندن (پ ر) نیو کاسل کی رائل وکٹوریہ انفرمری میں کام کرنے والی رجسٹرڈ جنرل نرس پونم سنگھ نے این ایچ ایس میں دستیاب اہم اور گراں قدر اور کثیرالجہتی نرسنگ رولز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کے این ایچ ایس میں نرسزکیلئے دستیاب اہم اور قابل قدر کردار کو اجاگر کرنے کی کمپین کی حمایت کر رہے ہیں، جو اگلی جن...
https://jang.com.pk/news/720138
No title found
واشنگٹن(آئی این پی)امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکہ میں مظاہرین ایران سے ہمدردی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں جنگ کیخلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں جنگ کیخلاف مظاہرین سراپا احتجاج ہیں ۔مشرقی وسطی...
https://jang.com.pk/news/720137
No title found
تہران(آئی این پی)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خوبصورت فوجی ہتھیار نہیں بلکہ عوام دنیا پر حکمرانی کراتے ہیں اور عوام اب اس خطے میں امریکا کو نہیں دیکھنا چاہتے،ٹرمپ غلطیوں پر غلطیاں کرتے جا رہے ہیں انہیں سمجھنا ہو گا ،خوبصورت ہتھیار نہیں عوام دنیا پر راج کرواتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جوا...
https://jang.com.pk/news/720136
No title found
برلن(آئی این پی)جرمن شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ایک سروے میں کیے گئے سوال، دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟ کے جواب میں 41 فیصد جرمن شہریوں نے ٹرمپ کا جبکہ صرف 8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا نام لیا۔واضح رہے کہ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی ...
https://jang.com.pk/news/720135
No title found
لندن (پی اے) میراتھن کیلئے ٹریننگ اور اس کی تکمیل نئے رنرز کی ویسکولر ایج کو چار سال کم کر کے ان شریانوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ انکشاف ایک سٹڈی میں ہوا۔ بارٹس اینڈ یونیورسٹی کالج لندن کے ریسرچرز نے لندن میراتھن میں حصہ لینے کی کوشش کرنے والے 138 نئے رنرز کے ٹیسٹ کئے۔ چھ ماہ کی تربیت میں ان کی آرٹریز نے جوانی کی ک...
https://jang.com.pk/news/720134
No title found
بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری ذاہد مغل نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو محروم طبقے کی نمائندگی کرتی ہے ،پارٹی قیادت کے فیصلے ہمیشہ عوام اور ملک کی بقاءکے لیے ہوتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری قدروں کی حوصلہ افزائی کی ہےاور اختلاف رائے کو اہمیت دی جاتی ہ...
https://jang.com.pk/news/720133
No title found
لندن (اے پی پی)یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ امریکہ ایران کشیدگی میں ٹھہراؤ آجانے کے اثرات ہیں۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس جمعرات کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.4 فیصد بڑھ کر 7604.39 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کاڈی اے ایکس انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ کر 13478.75 پو...
https://jang.com.pk/news/720132
No title found
لندن (پی اے) ایک واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے سروں پر سائبان فراہم کیلئے تیار کئے گئے سسٹم میں خرابی کے باعث انتہائی غریب گھرانے بے گھری کا شکار ہوگئے، لوکل گورنمنٹ کے محتسب نے پتہ چلایا ہے کہ انگلینڈ میں بعض لوکل اتھارٹیز ہائوسنگ بینی فٹس کی ادائیگیوں کا غلط حساب لگا رہی ہیں جس کی وجہ سےان کی اپیل کے حق میں بھی کٹوت...
https://jang.com.pk/news/720131
No title found
ہڈرز فیلڈ (زاہد انور مرزا) پاکستان پیپلز پارٹی ہڈرز فیلڈ کے زیراہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی92ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر چوہدری ظفر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جینے کا ح...
https://jang.com.pk/news/720130
No title found
لندن (جنگ نیوز) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کی پاکستانی ہائی کمیشن لند ن میں اہم اجلاس میں شرکت، اجلاس کے بعد تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم نے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں برطانیہ بھر میں کشمیر کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیو...
https://jang.com.pk/news/720129
No title found
وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے۔ اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کریں۔ آج مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر عالمی برادری کے لیے خلیج بن چکا ہے۔ نظریہ پاکستان کے تحت کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ضروری ہے۔ تقسیم کشمیر پاکستان اور کشمیریوں کے مفاد میں نہ...
https://jang.com.pk/news/720128
No title found
لندن (پی اے) جی پیز کی کمی سے مریضوں کو ناقابل برداشت انتظار کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ رائل کالج آف جی پیز (آر سی جی پی) نے متنبہ کیا ہے کہ فیملی ڈاکٹرز کو زبردست دبائو کا سامنا ہے اور جنرل پریکٹس خالی ہو رہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے انگلینڈ کے مریضوں کو ناقابل برداشت انتظار کا سامنا کرنا پڑ ر...
https://jang.com.pk/news/720127
No title found
لندن (پی اے) برطانیہ کی سرکردہ ریٹیل انڈسٹری باڈی کا کہنا ہے کہ 25 برسوں میں گزشتہ سال ریٹیل سیلز کے حوالے سے بدترین رہا، جس میں ریٹیل سیل میں کمی آئی۔ برٹش ریٹیل کنسورشیم (بی آر سی) نے کہا کہ 2019 میں مجموعی ریٹیل سیل میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی جو 1995 کے بعد پہلی سالانہ ریٹیل کمی تھی۔ نومبر اور دسمبر میں ریٹیل سیل ...
https://jang.com.pk/news/720126
No title found
لندن (پی اے) پلاسٹک پیکنگ پر پابندی کے باعث متبادل مواد استعمال کیا جارہا ہے، کراس پارٹی پارلیمنٹری گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دکانوں میں اشیا پلاسٹک میٹریل میں پیک کرنے کے خلاف کنزیومرز کے مطالبات ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کمپنیاں پیکنگ کے لیے جو دیگر میٹریل استعمال کررہی ہیں، وہ ماحول کے لیے زیادہ خطرناک ہے،...
https://jang.com.pk/news/720125
No title found
گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش پارلیمنٹ نے ایک اکثریتی ووٹ کے ذریعے بورس جانسن حکومت کی بریگزٹ پر قانون سازی کو مسترد کردیا ہے۔ یورپی یونین سے نکلنے کا بل (The with drwal Agreement Bill) جس پر دارالعوام میں کارروائی تقریباً مکمل ہوگئی ہے لیکن ویولیشن ایکٹ کے تحت ایسے مسائل جوکہ یوکے کی ریاستوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ دارا...
https://jang.com.pk/news/720124
No title found
چشم ( پ ر )پاکستانی کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ساؤتھ زون اور میئر آف چشم قیصر چوہدری چشم ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں او پی ڈبلیو سی کے عہدیداران سمیت متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ سینئر نائب صدر عنصر حسین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اجلاس کا آغاز دانی...
https://jang.com.pk/news/720123
No title found
بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل ) لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ناز شاہ ایم پی نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور ان کی خوشحالی کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلہ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔ کشمیریوں کا مطالبہ حق خود ارادیت کا ہے جو ان کا جائز حق ہے۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک کو طاقت سے دبانے کی کوشش ...
https://jang.com.pk/news/720122
No title found
لندن (سعید نیازی/مرتضیٰ علی شاہ) معلوم ہوا ہے کہ ڈیلی میل نیوز پیپر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے بھیجے گئے تین خطوط کا واضح جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میل آن سنڈے، ڈیلی میل اور میل آن لائن کے پبلشرز ڈیلی میل اور جنرل ٹرسٹ شہباز شریف کی لیگل ٹیم سے رابطے میں ہیں اور انھوں نے ا...
https://jang.com.pk/news/720121
No title found
لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی راہ ہموار ہو گئی، وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل آخر کار برطانوی دارالعوام سے منظور ہو گیا۔ بریگزٹ بل پر برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (دارالعوام) میں ہونے والی رائے شماری میں330اراکین نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 231 ارکین نے مخالفت کی۔ بریگزٹ بل...
https://jang.com.pk/news/720120
No title found
لندن (پی اے) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اور امریکہ کے اپنے دفاع کے حق کیلئے ایران کی جانب سے لاحق خطرے کو تسلیم کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے بات چیت کے بعد انھوں نے یہ بات کہی۔ ڈومینک راب نے ایران امریکی بحران کے سیاسی تصفیئے کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔ انھوں نے ...
https://jang.com.pk/news/720119
No title found
لندن (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سلیمانی کے ہاتھ برطانوی فوجیوں کے خون سے رنگے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق دارالعوام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بورس جانسن نے حالیہ کشیدگی پر اپنے اتحادی ملک امریکہ کی حمایت کی اور قاسم سلیمانی پر حم...
https://jang.com.pk/news/720204
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے 17ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا،جس کے مطابق نثار احمد بروہی کو ڈی ایس پی اے وی سی ایل تعینات کردیا گیا ،سید شوکت علی ڈی ایس پی انویسٹیگیشن صدر،سہیل فیض کو ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ،عرفان اللہ خان ایس ڈی پی او سعید آباد،راجہ طارق محمودڈی ایس پی انویسٹیگیشن کلفٹن،فرح...
https://jang.com.pk/news/720203
No title found
کراچی(پ ر) بوتراب اسکاؤٹس کے سینئر رہنما اور سابق ترجمان تصدق حسین ندیم ان دنوں سخت علیل ہیں، بوتراب اسکاؤٹس کے اراکین علما کرام علامہ رضی جعفر نقوی ،مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا محمد علی نقوی اور ریاض حیدر زیدی نے ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
https://jang.com.pk/news/720202
No title found
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروٹوکول کی گاڑی عزیزآباد بلاک 8سے چوری کر لی گئی، گاڑی نمبر GS-5436ڈرائیور کے پاس تھی، گاڑی چوری کی اطلاع عزیزآباد تھانے میں دے دی گئی ہے،پولیس کے مطابق ڈرائیور سرکاری ملازم ہے گاڑی اپنے گھر لے گیا تھا۔
https://jang.com.pk/news/720201
No title found
کراچی(پ ر ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ اتحاد کے بغیر امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ، کئی ماہ سے کشمیری کسمپرسی اور قید میں ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مسلم ممالک کی باہم دوریوں کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کے ایک وفد سے گفتگوکرتے...
https://jang.com.pk/news/720200
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر )نوجوان کی لاش ملی،ٹریفک حادثے اور دیگر واقعا ت میں ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 9زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پرتیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکر انے سے 25سالہ نوجوان عبدالکریم جاں بحق اور35 سالہ نا معلوم شخص شدید زخمی ہو گیا ،لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ز...
https://jang.com.pk/news/720199
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد واسلحہ برآمدگی کیس میں استغاثہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکای پر ملزمان زبیر عرف لالو اور سبحان عرف زخمی کو بری کردیا ملزمان کے خلاف 2019 میں دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ شرافی گوٹھ ملیر میں درج کیا گیا تھا۔
https://jang.com.pk/news/720198
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں سی این جی کی مسلسل بندش اور گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جمعہ 10جنوری کو شام 7بجے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع طلب کیا گیا ہےجس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن خطا...
https://jang.com.pk/news/720197
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کو ممنوعہ لٹریچررکھنے کے الزام میں سزاکے خلاف سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی ہے ، دوران سماعت صحافیوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھے نصر اللہ چوہدری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے صدر ضیاالحق مخدوم ا...
https://jang.com.pk/news/720196
No title found
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کی خصوصی دوروزہ مہم جمعہ 10جنوری سے شروع ہوگی جس میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اجلاس میں بتایا کہ 34انتہائی حساس یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد ہو گا، ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ...
https://jang.com.pk/news/720195
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کے ڈی اے کا سوک سینٹر گلشن اقبال میں زیر زمیں پارکنگ سہولت کا منصوبہ ، تکمیل سے تقریبا ً 800گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی،سرجانی ٹاؤن میں جلد کم لاگت رہائشی اسکیم متعارف کروائی جائے گی ادارہ ترقیات کراچی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا،انہوں نے ک...
https://jang.com.pk/news/720162
No title found
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر و سنیئر فار ما ٹینس چیمپئن شپ میں حانیا منہاس نے زینب علی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی،انڈر18گرلز فائنل میں زویا عاصم نے زہرا سلیمان کو ہر اکر ٹائٹل جیت لیا۔
https://jang.com.pk/news/720161
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 9 فروری سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کا نیا شیدول جاری کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز لاہور ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ میں بھارت سمیت دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔
https://jang.com.pk/news/720160
No title found
کراچی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ اور 80 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ دنیا بھر سے متاثرین کی امداد کی جارہی ہے، اس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کی کہ مشکل وقت میں پاکستان، آسٹریلیا کے سا...
https://jang.com.pk/news/720159
No title found
ریسلر انعام بٹ کی شادی، بارات میں بھنگڑےکراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ ریسلر محمد انعام بٹ جمعرات کو گوجرانوالہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی اہلیہ خدیجتہ الکبری ان کی کزن ہیں،انعام بٹ نےکالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی،ان کی شادی کی تقریب میں ملک کے نامور پہلوانوں ، عزیزو اقارب، دوستوں نے بڑی تعداد میں ...
https://jang.com.pk/news/720158
No title found
ویمنز ٹی20: پی سی بی بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو مات دیدیکراچی (اسٹاف رپورٹر) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس 25 رنز سے شکست دے دی۔ عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم نےپانچ وکٹ پر 144 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل...
https://jang.com.pk/news/720157
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے خواتین ٹرائنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ میں 27 رنز بنانے اور دو وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والی عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ ٹورنامنٹ تیاریوں میں کافی مددگار ثابت ہوگا ۔ امید ہے سہ فریقی ٹورنامنٹ سے ٹیم کیلئے نئے چہرے سامنے آئیں گے، انڈر 18کی عائشہ نسیم بھی اچھا...
https://jang.com.pk/news/720156
No title found
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کے پہلے دن پشاور کے ایم نعیم 67 کے اسکور پر 7 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے۔
https://jang.com.pk/news/720155
No title found
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائیو کے لئے ویسٹ انڈین سر ویو ین رچرڈز کو مینٹور برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/720154
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری کو شروع ہو گی ۔ قیمتوں اور دیگر معاملات کو 18 جنوری تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ڈے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی فرق ...
https://jang.com.pk/news/720153
No title found
کراچی(عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں اوپنر شان مسعود تیز ترین کرکٹر قرار پائے ہیں۔ پنجاب اسپورٹس کمپلکس لاہور میں ٹائم ٹرائل کے دوران انہوں نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ تین منٹ تین سیکنڈ میں طے کرکے سب کو حیران کردیا۔ عام طور پر کرکٹرز ایک کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے تین سے چار منٹ میں طے کرتے ہیں ل...
https://jang.com.pk/news/720152
No title found
پاکستانی پروپوزل پر بنگلہ دیش کے ناز و انداز برقرار، جواب کیلئے چار دن مانگ لئےکراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان اب پیر کو کیا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچز پہلے کھیلنے کے پروپوزل پر نازو انداز برقرار رہے۔ نظم الحسن نے پی سی بی سے مزید چار دن کا وقت مانگ لیا ہے اس س...
https://jang.com.pk/news/720190
No title found
برن(ایجنسیاں) سوئٹزرلینڈ کے سینما ”پاتھے“ نے فلموں کے شوقین افراد کوگھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کرسیوں کی جگہ بیڈفراہم کر دیئے ہیں۔ سینما کی سی ای او وینانزو ڈی باکونے کہا ہے کہ انہیں اپنے کلائنٹس کی صحت اور آرام کا بہت خیال ہے اس لیے انہوں نے سینما میں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے کرسیوں کی جگہ ڈبل بیڈ لگا د...
https://jang.com.pk/news/720189
No title found
اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ کام نے ان کی زندگی بدل کررکھ دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں عابدہ پروین کے ساتھ2016ءمیں کوک اسٹوڈیو سیزن 9میں کام کرنے کا موقع ملا اور یہ تجربہ ان کے لیے آسان نہیں تھا کیونکہ عابدہ پروین دو ہارمونیم اور دو ٹیبلز کے علاوہ موسیقی...
https://jang.com.pk/news/720188
No title found
اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکارہ ثناءجاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی کےبارے میں خبروں کی تردید کر دی۔ حال ہی میں ثناءجاوید اور عمیر جسوال کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں رواں سال شادی کریں گے جس پر ثناءجاوید اور عمیر جسوال نے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور شادی کے بارے میں خبروں میں...
https://jang.com.pk/news/720187
No title found
ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کی بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی بھرپور حمایت کردی۔ گزشتہ دنوں بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں انتہا پسندوں نے طلبہ و اساتذہ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلبہ و اساتذہ زخمی بھ...
https://jang.com.pk/news/720186
No title found
کینیڈین بائیکر نے پاکستان میں قیام کے بعد اسلام قبول کر لیااسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برس قبل کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بائیکر روزی گیبریل نے سیاحت اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں جاننے کی نیت سے یہاں کا رخ کیا تھا۔ کون جانتا تھا کہ ان کا یہاں آنا انہیں اسلام کے نور سے منور کر دے گا۔روزی گیبریل جوں جوں پاکستان کے م...
https://jang.com.pk/news/720185
No title found
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)خان کی دوستی اور دوسرے اداکاروں کو پروموٹ کرنے کی روایت اب بولی وڈ اداکاراؤں میں بھی دیکھی جا رہی ہے اور اس کا اظہار اب زیادہ واضح نظر آ رہا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپکا پاڈوکون کو ان کی فلم ’چھپاک‘ کی ریلیز سے قبل تیزاب کے حملے میں بچ جانے والی لڑکی کی کہانی بیان کرنے پر مبارک باد دی ہے۔فلم ’...
https://jang.com.pk/news/720184
No title found
پشاور(ایجنسیاں) پشتو فلموں کے ہردلعزیز اداکار بدرمنیر کی تیسری برسی کے موقع پر سینما روڈ پشاور کا نام تبدیل کرکے بدر منیر کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تا حال اس روڈ کا نوٹیفیکیشن نہیں ملا۔ بدرمنیر فیڈریشن کے اراکین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں جلد از جلد بدرمنیر روڈ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ او...
https://jang.com.pk/news/720183
No title found
لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر تصور کیے جانے والے ”آسکر ایوارڈز“ کی رنگا رنگ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہو گی، تقریب 9 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔امریکی نیٹ ورک ”اے بی سی“جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہےکی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزش...
https://jang.com.pk/news/720182
No title found
ایڈونچر اور کامیڈی فلم ’’ڈوْ لِٹل‘‘ کا نیا ٹریلر جاریلاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم’ڈو لِٹل‘کا نیا ٹریلر کاری کردیا گیا ہے۔ اسٹیفن گیگن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ڈاکٹر کی ہے جو جانوروں سے باتیں کرتا ہے جبکہ فلم میں معروف اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئرنے مرکزی...
https://jang.com.pk/news/720181
No title found
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کہتے ہیں کہ ’بریڈ پٹ کی نجی زندگی برباد ہے۔‘’ونس اپان اے ٹائم ان ہولی وڈ‘ کےا سٹار نے یہ بات مارک مارون کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کی ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو گند سے تعبیر کیا جو بقول ان کے مکھیوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔بریڈ پٹ کا یہ تبصرہ پوڈ کاسٹ کے ...
https://jang.com.pk/news/720180
No title found
ریاض(ایجنسیاں)جرمن زبان میں ڈب کی گئی سعودی فلم جرمن سینما گھروں میں نمائش کے تیارہے، سعودی عرب کی پہلی فلم جرمن زبان میں ڈب کیے جانے کے بعد رواں سال 12مارچ کو جرمنی کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق جرمن فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی نیو یڑن کی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سعودی ...
https://jang.com.pk/news/720179
No title found
جسٹن بیبر کا ’لائم‘ مرض میں مبتلا ہونے کا اعترافلاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین نژاد امریکی گلوکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ وائرل انفیکشن کی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس وجہ سے نہ صرف وہ جسمانی درد بلکہ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ گلوکار نے خود کو ہونے والی وائرل بیماری کا اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہ...
https://jang.com.pk/news/720689
No title found
اسلام آباد (طارق بٹ) اسلامی نظریاتی کونسل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا قانون متعارف ہونے کے 20سال بعد ہوش آیا۔ اس نے اب اس قانون کی مخصوص سخت دفعات کو غیراسلامی قرار دے دیا ہے جبکہ گزشتہ دو دہائیوں میں متعدد افراد اس قانون کا شکار ہو چکے ہیں خصوصاً بڑے سیاستداں اس سے شدید متاثر ہوئے۔ نیب کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیا...
https://jang.com.pk/news/720688
No title found
اسلام آباد(مہتاب حیدر) مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کے نتیجے میں ساراوفاقی دارالحکومت (اسلام آبا د کیپٹیل ٹیریٹری) بنی گالہ میں تبدیل ہو گیا ہے ،لوگوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ بنیادی شہری منصوبہ بندی کی سہولیات کے بغیر غیرمنظم اور بے قاعدہ علاقوں میں رہیں۔ یہاں تک کہ مناسب منصوبہ بندی کی کمی نے اعلیٰ متوس...
https://jang.com.pk/news/720687
No title found
چارسدہ، سی این جی اسٹیشن میں دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق، 3 افراد زخمیپشاور(نمائندہ جنگ) چارسدہ روڈ پر خزانہ کے قریب سی این جی فلنگ سٹیشن میں دھماکہ ،ماں بیٹی جاں بحق،3 افراد زخمی ہو گئے،خزا نہ میں طا رق اپنی گاڑی میں سی این جی بھروا رہا تھا اچا نک سی این جی ٹینکی پھٹنے سے زوردار دھما کہ ہوا ، بی ڈی یو کی ٹیم نے گیس سلنڈر...
https://jang.com.pk/news/720686
No title found
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈزٹرانسپورٹرز اور کسٹم ایجنٹس کی اپیل پر ہوئی ہڑتال کو پانچ دن گزر گئے اور ہفتے کو یہ ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی،ٹراسپورٹرز کاکہنا ہے کہاربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اب تک اس کا کوئی نوٹس لیا نہ وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے ہڑتال ختم کروانے کے لیے کوئی ٹھوس اقداما...
https://jang.com.pk/news/720685
No title found
تساؤ میوزیم میں ہیری اور میگھن کے مجسمے ہٹا دیےگئےنیویارک (جنگ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا مجسمہ شاہی خاندان کے سیٹ س...
https://jang.com.pk/news/720684
No title found
نئی دہلی ( نیوز ایجنسی ) سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے گھر پر اترپردیش پولیس نے نوٹس چسپاں کی ہے اس میں خان‘ ان کی بیوی اور بیٹے کو مفرور قرار دیا گیا ہے، مذکورہ عدالت نے حالیہ دونوں میں اعظم خان ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو تین معاملات میں مفرور بتایاگیاہے۔
https://jang.com.pk/news/720683
No title found
مردان ( نمائندہ جنگ) تھانہ ہوتی کے علاقہ مایار میں خواتین کے تنازع پرفائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کا اہلکار اپنے حافظ القرآن بیٹے سمیت جاں بحق ۔ پولیس رپورٹ کے مطا بق شہری علاقہ رستم خیل ڈانگ بابا کے رہائشی محمد ارشد اپنے بیٹے حافظ حسنات خان کے ہمراہ خواجہ گنج مایار گئے ہوئے تھے جہاں مبینہ ملزمان حبیب اللہ ،ضیا داو ...
https://jang.com.pk/news/720682
No title found
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے بلاک 7میں واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں لاش کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا کہ تعفن اٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی ، اسپتال میں متوفی کی شناخت ...
https://jang.com.pk/news/720681
No title found
لندن(جنگ نیوز)اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق دنیا میں تقریباً 2 کروڑ آبادی دماغی بیماری ’شیزوفرنیا‘ سے متاثر ہے۔ ’شیزوفرنیا‘ ایک دماغی بیماری ہے جس میں انسان کی دماغی صحت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس بیماری سے متاثرہ افراد میں قبل از وقت موت کے خطرات عام لوگوں سے زیادہ ہوجاتے ہیں۔اس بیماری کے حوالے سے...
https://jang.com.pk/news/720680
No title found
پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کینیڈا واپس چلی گئیںلندن( اے ایف پی) شاہی عہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کینیڈا واپس چلی گئیں۔جبکہ شاہی خاندان نے بحران کے حل کیلئے فوری بات چیت کا اہتمام کیا۔ڈیلی میل اخبار کی خبر کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ میں مزید نہ رہنے کے ارادے سے میگھن مارکل کینیڈا...
https://jang.com.pk/news/720679
No title found
پرنس ہیری کے شاہی عہدوں سے دستبرداری کے یکطرفہ فیصلے نے شاہی خاندان کو ڈگمگا دیالندن (اے ایف پی) پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی عہدوں سے دستبرادری کے یکطرفہ فیصلے نے شاہی خاندان کو ڈگمگا دیا ہے۔ اس سے ان کے بھائی پرنس ولیم اور ان کی اہلی کیٹ میڈلٹن کے اوپر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انہیں شاہی خاندان ...
https://jang.com.pk/news/720678
No title found
دمشق ( نیوز ایجنسی ) شام میں مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی ایران اور عراق کی فوجی تنصیبات پر بمباری کے نتیجے میں 8 اہلکار، 2شہری اور 2 عراقی حکام ہلاک ہوگئے، شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایک طیارے نے بمباری کی، بمباری میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو عراق اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپس کے زیر...
https://jang.com.pk/news/720677
No title found
لاہور(جنگ نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم کے دوسروں کی جنگ میں حصہ نہ لینے کے بیان کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دوسروں کی جنگ کو ملک میں لانے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے فوری طور پر ایک کمیشن بنایا جائے۔محض واعظ ونصیحت سے کچھ نہیں ہوگا،2023ء کے انتخابات میں مرضی کے ...
https://jang.com.pk/news/720676
No title found
ہانگ کانگ (اے ایف پی) یہ سال 2100 ہے، دنیا کا تیسرا قطب، ہندوکش ہمالیہ خطے کے گلیشیئرز زمین کے گرم ہونے کے باعث ختم ہورہے ہیں۔انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ مولڈن نے کہا کہ اگر آج سے ماحولیات کے حوالے سے فوری اقدامات نہ لیے گئے ، اور موجودہ زہریلی گیسوں کا اخراج بلا روک ٹوک جاری ...
https://jang.com.pk/news/720675
No title found
دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال منشیات اسمگلنگ کیس، رانا ثناء نے قومی اسمبلی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا، کیا رانا ثناء اللہ کے مطالبے پر جیوڈیشل کمیشن بننا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ری...
https://jang.com.pk/news/720674
No title found
نیویارک (جنگ نیوز) امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوريا کے رہنما کم جونگ ان کوجمعہ کے روز ان کی سالگرہ کے موقع پر ايک پيغام میں مبارکباد پیش کی ہے۔ شمالی کوریائی رہنما بدھ کے روز 36 برس کے ہوگئے تھے۔ جنوبی کوريا کی جانب سے جمعہ کے روز اس پيش رفت کی تصديق کی گئی ہے۔واشنگٹن سے سیئول واپسی پر جنوبی کوريا کی قومی سلامتی کے...
https://jang.com.pk/news/720673
No title found
لندن ( نیوز ایجنسی ) برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے 21 سالہ خاتون کو 50 کم عمر لڑکیوں کو پھنسانے اور انہیں ’جنسی طور متحرک‘ کرنے کے الزام میں 8سال جیل کی سزا سنادی،برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق انگلینڈ کی ہمپشائر کاؤنٹی کی ونچیسٹر کراؤن کی کورٹ نے 21 سالہ گیما واٹس کو سزا سنائی،گیما واٹس کو کم عمر لڑکیوں کو پھنسا...
https://jang.com.pk/news/720672
No title found
ویانا(اے ایف پی) یوکرینی مسافر طیارے کے تباہ ہونے کے بعد آسٹریلوی ایئرلائنز نے تہران کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کا کہنا ہےکہ مذکورہ فیصلہ تہران ایئرپورٹ کے اطراف خراب ہوتی فضائی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیاگیا۔اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ جمعرات کو تہران جانےوالی پرواز ک...
https://jang.com.pk/news/720671
No title found
مسافر طیارے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی نئی وڈیو سامنے آگئیراولپنڈی ،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ایران میں یوکرائن کے مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی نئی وڈیو سامنے آگئی، دوسری جانب عرب ٹی وی کاکہناہےکہ میزائل حملے کی مبینہ وڈیو کی آزادانہ تصدیق نہ ہوسکی۔غیر ملکی میڈیا پر چلنے وال...
https://jang.com.pk/news/720670
No title found
سب نے چلے جانا ہے صرف یادیں رہ جاتی ہیں، مصطفیٰ کماللاہور (نمائندہ جنگ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ سب نے چلے جانا ہے صرف یادیں رہ جاتی ہیں۔دنیا چاند پر جا ر ہی ہے ہمیں پینے کا صاف پانی نہیں ملتا قلعہ موجود ہے بادشاہ قبر میں چلا گیا۔قبر میں 21 توپوں کی سلامی وزیراعظم اور وزیروں کو نہیں ملے گی۔...
https://jang.com.pk/news/720669
No title found
اسلام آباد(مہتاب حیدر) ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث تقریباً 10ہزار افراد کا سراغ لگالیا ہے۔ اس حوالے سے 36 سے 40 کیسز پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جب کہ این پی اوز اور آئی این پی اوز کی بھی چھان بین جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق،ایف بی آر نے 10 ہزار سے کم ایسے افراد کا سراغ لگایا ہے جو کہ کھربوں روپے کی ترسیلات میں ...
https://jang.com.pk/news/720668
No title found
نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ سرحد پرلگی خاردار تاروں کی جگہ زنگ لگنے سے محفوظ، سٹیل سے بنی جالی نما باڑ کی تنصیب شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ لگی ہوئی کمزور خاردار تاروں کی جگہ مضبوط سٹیل سے بنی باڑ لگائی ج...
https://jang.com.pk/news/720667
No title found
عمران میں سیاسی چالاکیاں نہیں، سیدھے آدمی ہیں، شیخ رشیدنوشہرہ(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان جس دسمبر کی بات کررہے تھے وہ گزر گیا،اب کبھی نہیں آئے گا‘عمران خان میں سیاسی چالاکیاں نہیں ہیں‘ وہ سیدھا آدمی ہے اورسیدھی بات کرتاہے ‘میں خود بھی احتساب آرڈیننس کا مخالف ہوں لیکن ع...
https://jang.com.pk/news/720666
No title found
اسلام آباد(مہتاب حیدر)پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کو گلگت بلتستان کیلئے انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی ڈسٹری بیوشن سروس لائسنس جاری کردیاہے،ایس سی او کے مطابق اس سلسلے میں پیمراہیڈکو ارٹرز اسلام میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں معاہدہ پر باقاعدہ دستخط ہوئے،تقریب میں...
https://jang.com.pk/news/720665
No title found
نیویارک(ایجنسیاں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کنٹرول لائن پر تعینات اپنے مبصر مشن کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ 43فوجی اور 73 بین الاقوامی سویلین مبصرین پر مشتمل اس مشن کو 1949 سے اقوام متحدہ کے مستقل بجٹ سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مبصر مشن کے فنڈز کو کم کرنے کیلئے متعدد کوششیں کیں تاہم عالمی فورم پر پاکستا...
https://jang.com.pk/news/720664
No title found
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ کو وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی نے بتایا ہے کہ تمام وزارتوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہواہے، ڈاکٹر عشرت کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے جلد پالیسی بنے گی ،لوکل گورنمنٹ میں پولیس کو شامل کر رہے ہیں ،جب تک پولیس کی تنخواہیں...