original
stringlengths
10
123
simple
stringlengths
9
272
موبائل کا استعمال محدود کرنا ممکن ہے
موبائل کا استعمال کم کرنا ممکن ہے
آج کل غریب کے لیے سہولیات تک رسائی آسان نہیں
آج کل غریب کے لیے سہولیات تک پہنچنا آسان نہیں
تمہیں صورتحال کا بغور جائزہ لینا چاہیے
تمہیں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے
یہ ایک مجرب نسخہ ہے
یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے
بری عادات کو ترک کر دینا چاہیے
بری عادات کو رد کر دینا چاہیے بری عادات کو چھوڑ دینا چاہیے
انہیں وزیرِ اعظم نامزد کیا جائے گا
انہیں وزیرِ اعظم منتخب کیا جائے گا
سردی میں چائے بہت لُطف دیتی ہے
سردی میں چائے بہت مزہ دیتی ہے
پیالی میں گرماگرم دھواں اڑاتی چائے تو جیسے سردی کی خنک شام کے لیے بنائی گئی تھی
پیالی میں گرماگرم دھواں اڑاتی چائے تو جیسے سردی کی ٹھنڈی شام کے لیے بنائی گئی تھی
چائے کی منفرد تراکیب آزمانے سے بالکل نہ ہچکچائیں
چائے کی منفرد تراکیب آزمانے سے بالکل نہ رکیں چائے کی منفرد تراکیب آزمانے سے بالکل نہ شرمائیں چائے کی منفرد تراکیب آزمانے سے بالکل نہ چوکیں چائے کی منفرد تراکیب آزمانے سے بالکل نہ کترائیں
تیاری کے لیے دس منٹ درکار ہیں
تیاری کے لیے دس منٹ چاہیئیں
کشمیری چائے کتھئی اور گلابی رنگ کا حسین امتزاج ہے
کشمیری چائے کتھئی اور گلابی رنگ کا حسین ملاپ ہے
کشادہ دل کے مالک بنیئے
کھلے دل کے مالک بنیئے
لڑائی اور ناراضگی ترک کر دیجیئے
لڑائی اور ناراضگی چھوڑ دیجیئے
الحمرا میں کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا
الحمرا میں کتابوں کی نمائش کا انتظام کیا گیا
لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے
اس نمائش کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی
اس نمائش کو بہت پسندیدگی حاصل ہوئی اس نمائش کو بہت مشہوری حاصل ہوئی
ہزاروں افراد کی توجہ اپنی طرف مبزول کرائی
ہزاروں افراد کی توجہ اپنی طرف منتقل کرائی ہزاروں افراد کی توجہ اپنی طرف مائل کرائی ہزاروں افراد کی توجہ اپنی طرف راغب کرائی
وہ اس کو ستائش کی نظروں سے دیکھ رہا تھا
وہ اس کو تعریف کی نظروں سے دیکھ رہا تھا
خطے کے ناموافق حالات کے باوجود ان نادر اشیاء کو محفوظ رکھا
خطے کے ناموافق حالات کے باوجود ان نایاب اشیاء کو محفوظ رکھا خطے کے ناموافق حالات کے باوجود ان انوکھی اشیاء کو محفوظ رکھا
ہم ان کے بے حد ممنون ہیں
ہم ان کے بے حد مشکور ہیں ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں
انہیں اپنا رویہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے
انہیں اپنا سلوک بہتر بنانے کی ضرورت ہے
آپ اس ادارے سے منسلک ہیں اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے
آپ اس ادارے سے وابستہ ہیں اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے آپ اس ادارے سے متعلق ہیں اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے
وہ اپنی اچھی صحت کے باعث بہت تروتازہ نظر آ رہا تھا
وہ اپنی اچھی صحت کے باعث بہت شاداب نظر آ رہا تھا وہ اپنی اچھی صحت کے باعث بہت تندرست نظر آ رہا تھا
استنبول کا پل برف سے ڈھکا ہوا انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے
استنبول کا پل برف سے چھپا ہوا انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے
اس کے والدین کی محنت نے اسے اس مقام تک پہنچایا
اس کے والدین کی محنت نے اسے اس منصب تک پہنچایا اس کے والدین کی محنت نے اسے اس درجے تک پہنچایا
انہوں نے اس دن کے لیے کئی ماہ لگاتار محنت کی ہے
انہوں نے اس دن کے لیے کئی ماہ مسلسل محنت کی ہے
چین نے افلاس ختم کرنے کے لیے بہت محنت کی
چین نے غریبی ختم کرنے کے لیے بہت محنت کی
یہ مشن اب آخری مرحلے میں ہے
یہ مشن اب آخری درجے میں ہے یہ مشن اب آخری مرحلے میں ہے
اس کو اس وقت چھوٹے بڑے کئی مسائل لاحق ہیں
اس کو اس وقت چھوٹے بڑے کئی مسائل درپیش ہیں
اس سلسلے میں درپیش مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے
اس سلسلے میں سامنے آنے والے مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے
انہوں نے آپس میں رائے کا تبادلہ کیا
انہوں نے آپس میں رائے کا اظہار کیا
انہوں نے یہی بات گزشتہ سال بھی کہی تھی
انہوں نے یہی بات پچھلے سال بھی کہی تھی
ملک بھر سے بےشمار لوگ آئے ہوئے تھے
ملک بھر سے لاتعداد لوگ آئے ہوئے تھے
انہوں نے مجوزہ اصلاحات پر عملدرآمد کا حکم دیا
انہوں نے تجویزکردہ اصلاحات پر عملدرآمد کا حکم دیا
انہوں نے بچوں کے نگرانی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
انہوں نے بچوں کے حفاظت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے انہوں نے بچوں کے دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
یہ کام وہ بلامعاوضہ انجام دیں گے
یہ کام وہ بلاقیمت انجام دیں گے یہ کام وہ مفت انجام دیں گے
نئے پل کو بنانے کا کام ایک ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے
نئے پل کو بنانے کا کام ایک ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے
حالات کچھ سال میں مخدوش نہ ہو جائیں
حالات کچھ سال میں خطرناک نہ ہو جائیں حالات کچھ سال میں کشیدہ نہ ہو جائیں
اٹلی کے ٹاور آف پیسا کی انفرادیت اس کا ایک طرف کو ٹیڑھا ہونا ہے
اٹلی کے ٹاور آف پیسا کی انفرادیت اس کا ایک طرف کو ترچھا ہونا ہے اٹلی کے ٹاور آف پیسا کی انفرادیت اس کا ایک طرف کو جھکا ہونا ہے
آٹھ منزلہ ٹاور کی پائیداری اب پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے
آٹھ منزلہ ٹاور کی مضبوطی اب پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے آٹھ منزلہ ٹاور کی استحکام اب پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے
یہ محض وقت ضائع کرنے والی بات ہے
یہ صرف وقت ضائع کرنے والی بات ہے
میلے کی رنگینیاں اور بڑھ گئیں
میلے کی رونقیں اور بڑھ گئیں
سچی محنت سے ہی کامرانی حاصل ہوتی ہے
سچی محنت سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے
اسے رجائیت پسند ہے
اسے امید پسند ہے
مینیجر کی طرف سے تشویش اور تردد کا اظہار کیا گیا
مینیجر کی طرف سے پریشانی اور فکر کا اظہار کیا گیا
اب تک ہماری ٹیم کو خاطرخواہ کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکیں
اب تک ہماری ٹیم کو تسلی بخش کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکیں اب تک ہماری ٹیم کو موٴثر کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکیں
ریٹنگ کو بھی ملحوظ رکھنا ہو گا
ریٹنگ کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا ریٹنگ کا بھی خیال رکھنا ہو گا
مقابلے میں وہ بھی شریک ہوئے
مقابلے میں وہ بھی شامل ہوئے
نیا سال اس کے لیے کامیابی کی نوید لایا ہے
نیا سال اس کے لیے کامیابی کی خوشخبری لایا ہے
فلم انڈسٹری کے حالات گزشتہ سال سے بہتر ہیں
فلم انڈسٹری کے حالات پچھلے سال سے بہتر ہیں
وہ نئے بورڈ کی سربراہ بننے کی متمنی ہیں
وہ نئے بورڈ کی سربراہ بننے کی خواہشمند ہیں
نئے کام کا آغاز ہو چکا ہے
نیا کام شروع ہو چکا ہے
اس شہر کا نام ایک بزرگ کے نام سے معنون ہے
اس شہر کا نام ایک بزرگ کے نام سے موسوم ہے
ان کے ساتھ لوگوں کی ہمدردیاں بھی منسلک ہیں
ان کے ساتھ لوگوں کی ہمدردیاں بھی وابستہ ہیں
ان کی مصروفیت کا سبب ان کے دفتری اوقات ہیں
ان کی مصروفیت کی وجہ ان کے دفتری اوقات ہیں
اس فلم کو بیرون ملک بھی کافی پزیرائی حاصل ہوئی ہے
اس فلم کو بیرون ملک بھی کافی پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اس فلم کو بیرون ملک بھی کافی تعریف حاصل ہوئی ہے اس فلم کو بیرون ملک بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے
لوگ خاصی تعداد میں جمع ہو گئے
لوگ کافی تعداد میں جمع ہو گئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے لوگ بہت تعداد میں جمع ہو گئے
اس سازش کے دیگر پہلو بےنقاب ہو گئے ہیں
اس سازش کے دوسرے رخ افشاء ہو گئے ہیں اس سازش کے دوسرے رخ سامنے آ گئے ہیں
وہ یہ راز افشاء کر دے گا
وہ یہ راز فاش کر دے گا
وہ یہ بات سن کر سخت نالاں ہوئے
وہ یہ بات سن کر سخت ناراض ہوئے
کبھی انجان لوگوں سے بات نہیں کرتے
کبھی اجنبی لوگوں سے بات نہیں کرتے
وہ اس بارے میں لاعلم نظر آتی ہیں
وہ اس بارے میں بےخبر نظر آتی ہیں
اس معاملے کو سنگین بنا دیا گیا ہے
اس معاملے کو خطرناک بنا دیا گیا ہے
انہوں نے بڑی دانائی اور شائستگی سے یہ معاملہ اٹھایا ہے
انہوں نے بڑی عقلمندی اور تہذیب سے یہ معاملہ اٹھایا ہے انہوں نے بڑی ذہانت اور اخلاقیات سے یہ معاملہ اٹھایا ہے
اس کی اطلاع دینا بہت جرات کا کام ہے
اس کی خبر دینا بہت بہادری کا کام ہے اس کی معلومات دینا بہت بہادری کا کام ہے
ان کا رویہ بہت جارحانہ ہے
ان کا رویہ بہت نقصاندہ ہے ان کا رویہ بہت ظالمانہ ہے
امید ہو چلی ہے کہ جب رشوت کے بادل چھٹیں گے تو نیا سورج طلوع ہو گا
امید ہو چلی ہے کہ جب رشوت کے بادل ہٹیں گے تو نیا سورج ظاہر ہو گا
یہ کام میرے مفاد میں نہیں ہے
یہ کام میرے فائدے میں نہیں ہے
وہاں کے لوگ خیراتی اداروں کو وافر عطیات دیتے ہیں
وہاں کے لوگ خیراتی اداروں کو زیادہ عطیات دیتے ہیں وہاں کے لوگ خیراتی اداروں کو کافی عطیات دیتے ہیں
یہ ایک خوبصورت عطیہ ہے
یہ ایک خوبصورت تحفہ ہے یہ ایک خوبصورت ادائیگی ہے
ان کے بیان نے اس مسئلے کو اجاگر کیا
ان کے بیان نے اس مسئلے کو واضح کیا ان کے بیان نے اس مسئلے کو نمایاں کیا ان کے بیان نے اس مسئلے سے آگاہ کیا
وہ سماجی تنظیم کے تعاون سے کام کرتے ہیں
وہ سماجی تنظیم کی مدد سے کام کرتے ہیں
اس گھر کی حالت خستہ ہے
اس گھر کی حالت خراب ہے
یہ تصویر افسردگی ظاہر کرتی ہے
یہ تصویر اداسی ظاہر کرتی ہے
کل شدید گرمی کے باعث کئی لوگ بے ہوش ہو گئے
کل شدید گرمی کی وجہ سے کئی لوگ بے ہوش ہو گئے
کتنے سادہ لوح تھے وہ لوگ
کتنے نادان تھے وہ لوگ
انہوں نے تمام انتظامات پر طائرانہ نظر ڈالی
انہوں نے تمام انتظامات پر سرسری نظر ڈالی
اس نے ہچکچاتے ہوئے بات کی
اس نے جھجکتے ہوئے بات کی اس نے گھبراتے ہوئے بات کی
سیلاب کیا آیا وہ بستیاں اجاڑ ہو گئیں
سیلاب کیا آیا وہ بستیاں ویران ہو گئیں
پچھتاوہ انسان کو بےقرار کر دیتا ہے
پچھتاوہ انسان کو بےچین کر دیتا ہے
لگتا ہے وہ اندر جا کر غائب ہو گیا ہے
لگتا ہے وہ اندر جا کر چھپ گیا ہے لگتا ہے وہ اندر جا کر گم ہو گیا ہے
جینا مشکل تو ہے لیکن اس مشکل سے راحت ملتی ہے
جینا مشکل تو ہے لیکن اس مشکل سے سکون ملتا ہے جینا مشکل تو ہے لیکن اس مشکل سے آرام ملتا ہے
دونوں مناصب پر کام کر رہے ہیں
دونوں عہدوں پر کام کر رہے ہیں
اس تمام سامان کو کارآمد اشیاء میں ڈھال دیا جاتا ہے
اس تمام سامان کو مفید چیزوں میں ڈھال دیا جاتا ہے
آپ مبالغہ سے کام لے رہے ہیں
آپ قیاس سے کام لے رہے ہیں
میں آپ کی اس بات سے قائل ہو گیا ہوں
میں آپ کی اس بات سے متفق ہو گیا ہوں
آپ کی بصیرت کو سبھی لوگ مانتے ہیں
آپ کے فہم کو سبھی لوگ مانتے ہیں
یہ مسئلہ محتاط انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے
یہ مسئلہ احتیاط سے حل کرنے کی ضرورت ہے یہ مسئلہ سنجیدہ انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے
وہ کامیابی کے لیے پرعزم ہیں
وہ کامیابی کے لیے پرامید ہیں
انہوں نے آپس میں معانقہ کیا
انہوں نے آپس میں مصافحہ کیا
قوس افراد کے لیے سیر محض دلچسپی نہیں ضرورت ہے
قوس افراد کے لیے سیر صرف دلچسپی نہیں ضرورت ہے
انہیں اور زیادہ مواقع مہیا کیے گئے
انہیں اور زیادہ مواقع فراہم کیے گئے
انہوں نے اس ضمن میں بہت کام کیا
انہوں نے اس سلسلے میں بہت کام کیا انہوں نے اس حوالے سے بہت کام کیا انہوں نے اس بارے میں بہت کام کیا
دبئی میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر ۲۰۲۰ میں تکمیل پائے گی
دبئی میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر ۲۰۲۰ میں مکمل ہو گی
اس عمارت کی تعمیر پر ۲ ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا
اس عمارت کو بنانے پر ۲ ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا
اس کی لاگت کتنی ہے
اس کی قیمت کتنی ہے
نوجوانوں کی زندگی میں انقلاب آ چکا تھا
نوجوانوں کی زندگی میں تبدیلی آ چکی تھی
ایک مقابلے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا
ایک مقابلے کا پروگرام منعقد کیا گیا ایک مقابلے کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا
اس کی درخواست کو رد کر دیا گیا
اس کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا
یہ تصویر بے حد لاجواب ہے
یہ تصویر بے حد خوبصورت ہے یہ تصویر بے حد عمدہ ہے