url
stringlengths
1
238
heading
stringlengths
7
166
⌀
content
stringlengths
7
33.8k
⌀
https://www.bbc.com/urdu/articles/cjmp0j94r7no
بارش کا امکان اور نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی فتح کی دعائیں: کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک عام سا میچ خاص کیسے بنا؟
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک جگہ بچی ہے اور تین ٹیمیں اسے پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔ یہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب اسی درجہ بندی کے تحت ہیں۔ اس صورتحال میں آج کھیلے جانے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cn3pgn4k31vo
’جو بھی انڈیا کو ہرا پایا‘: سمیع چوہدری کا کالم
انہونی اب تک کی کارگزاری میں فقط یہ ہے کہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل کی آخری سیڑھی پر کھڑا ہے وگرنہ باقی سب کچھ معمول کے مطابق ہی چلتا آیا ہے اور چار سیمی فائنلسٹس بھی لگ بھگ طے ہو ہی چکے ہیں۔ زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابلِ شکست اننگز اس ورلڈ کپ کی بہترین سنچری قرار دی جا رہی ت...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c162r1redkeo
گلین میکسویل: آسٹریلیا کے ’میڈ میکسی‘ کی ڈبل سنچری، جسے کرکٹ کی لوک داستانوں کی طرح یاد رکھا جائے گا
جو لوگ کرشموں اور معجزات پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے انڈیا کے معاشی دارالحکومت ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں گلین میکسویل کے کھیل کی شکل میں ایک کرشمے کو انجام پذیر ہوتے دیکھا۔ آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل کی اننگز نے یہ بتا دیا کہ کوئی کھلاڑی اپنی ہمت سے کیا کچھ کر سکتا ہے۔ میکسویل نے جن چار گیندوں کے ساتھ میچ ختم کی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/clwp29d27jeo
میکسویل ٭201: ’میکسویل نے ایک ٹانگ پر پاکستان کی امیدوں کا بوجھ اٹھایا۔۔۔ یہ بھی قدرت کے نظام کا حصہ تھا‘
آسٹریلیا کے سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور کمنٹری باکس میں موجود کیوی کمنٹیٹر ایئن سمتھ نے اپنے ساتھ بیٹھے میتھیو ہیڈن سے کہا کہ ’کیا آسٹریلیا یہ میچ بغیر کسی مقابلے کے افغانستان سے ہارنے والا ہے۔‘ میتھیو ہیڈن نے انھیں ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’آپ نے یہ کیا کہہ دیا۔۔۔ یہ بات آسٹریلیا کی تھوڑی سی آبادی کو خاصی ناگوار گ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cmmp71817d1o
کرکٹ ورلڈ کپ: انڈیا کی ’ڈریم ٹیم‘ ناقابل تسخیر کیوں؟
اب تک کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کے شائقین کی توجہ کا مرکز ویراٹ کوہلی رہے ہیں۔ پہلے تو یہ سوال تھا کہ کیا انڈیا کے سٹار بلے باز سچن تندولکر کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر پائیں گے یا نہیں؟ پھر جب انھوں نے یہ ریکارڈ برابر کر دیا تو اب سوال ہو رہا ہے کہ اگلی اور 50ویں سنچری کب بنائیں گے؟ یاد رہے کہ انڈیا کے بلے باز ایک رو...
https://www.bbc.com/urdu/articles/czk245nxe1ro
اینجلو میتھیوز ’ٹائمڈ آؤٹ‘: سری لنکن بلے باز نے کس طرح کرکٹ ورلڈ کپ کی ناپسندیدہ تاریخ اپنے نام کی
سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے اور جگہ ہے دلی کا ارون جیٹلی کرکٹ گراؤنڈ۔ اسی دوران کیمرہ دکھاتا ہے کہ 35 سالہ سری لنکن بلے باز اینجلومیتھیوز بغیر کھیلے اپنا ٹوٹا ہوا ہیلمٹ کچرے کے ڈبے میں پھینکتے ہوئے میدان سے باہر جا رہے ہیں۔ اور کمنٹری میں بتایا جا رہا ہے کہ اینجلومیتھیوز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c282k118dwjo
کوہلی کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ: جب سچن تندولکر نے خود کہا کہ ویراٹ ان کا ریکارڈ توڑیں گے
آپ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے میچوں کے دوران سٹیڈیم میں موجود تقریباً ہر شخص کی جرسی پر ویراٹ کا نام دیکھا ہو گا۔ ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے لیے سٹیڈیم میں موجود زیادہ تر شائقین کی نیلی جرسیوں پر نمبر 18 دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈین کرکٹ کی دنیا میں ویراٹ کوہلی کی قدر کو سمجھنے کے لیے یہ کافی ہے۔ ہر کوئی اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا کہ ا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cjj8jg83g3go
کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں اس وقت کہاں کھڑی ہے
پاکستان ٹیم نے سنیچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی غیر معمولی انداز میں میچ جیت کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی جارحانہ اور بابر اعظم کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت بارش کے باعث محدود ہونے والے میچ میں پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cw52xk0ql63o
’قدرت کا نظام‘ پاکستان پر مہربان، نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست: بنگلورو کے آسمان پر منڈلاتے بادلوں تلے فخر زمان کے چھکوں کی برسات
اکثر جب پاکستان ٹیم کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مشکل موقع پر پھنس جائے تو کبھی بارش، کبھی ایک بڑا اپ سیٹ تو کبھی مخالف ٹیموں کی غیر معمولی قسم کی خراب فیلڈنگ پاکستان کی مدد کو آن پہنچتی ہیں۔ بنگلورو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے انتہائی اہم میچ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جسے پاکست...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c889ed8eyg9o
ورلڈ کپ میں انڈیا کے لیے سب سے زیادہ وکٹس لینے والے محمد شامی جن کے لیے 22 گز سے لمبی ہر جگہ ’پچ‘ ہوتی ہے
انڈین فاسٹ بولر محمد شامی نے رواں ورلڈ کپ میں دو بار پانچ وکٹیں لے کر جہاں اپنی اہمیت واضح کی ہے وہیں وہ انڈیا کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 45 وکٹ لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ محمد شامی نے رواں ورلڈ کپ کے صرف تین میچوں میں شرکت کی ہے اور ابھی تک 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس سے قبل سنہ 2019 کے ورلڈ کپ میں انھوں نے صر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cyd2ppdm7n2o
اب صرف اچھی کرکٹ ہی کافی نہیں: سمیع چوہدری کا کالم
کپل دیو کہا کرتے تھے کہ اگر آپ اچھی کرکٹ کھیلیں تو یہ آپ کے بہت سے عیبوں کو چھپا سکتی ہے۔ لیکن فی الوقت پاکستان ورلڈ کپ میں جس مقام پر ہے، وہاں اب صرف اچھی کرکٹ ہی عیب چھپانے کو کافی نہیں ہے۔ پاکستان کے امکانات کا دارومدار اب بہترین کرکٹ کے علاوہ بہت زیادہ قسمت پر بھی ہے۔ ماضی کے کئی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c517ypzpwq0o
ون ڈے کرکٹ کو آئی پی ایل نہ سمجھیے: سمیع چوہدری کا کالم
ورلڈ کپ کا سفر اب اپنے اختتامی پڑاؤ کی جانب بڑھ رہا ہے اور کچھ نہایت غیر متوقع نتائج کی بدولت دو سیمی فائنلسٹس کی دوڑ ابھی بھی زندہ ہے۔ جہاں کچھ کمزور ٹیمیں بہت عمدہ کرکٹ کھیل گئیں تو وہیں کچھ فیورٹ بھی یوں منہ کے بل گرے کہ سب ششدر رہ گئے۔ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ ٹورنامنٹ کے آغاز سے بہت پہلے ہی نہ صرف سیمی فائنل بلکہ فائ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/ck7w78pj4l7o
’شاہین نے پاکستان کا فخر بحال کر دیا‘: سمیع چوہدری کا کالم
بالآخر شبِ غم تمام ہوئی اور پاکستان کے لیے اس جیت کی سحر طلوع ہوئی جو ناصرف ٹیم کے مورال کے لیے اشد ضروری تھی بلکہ بعض ’مبصرین‘ کی ٹی وی سکرینوں سے اٹھتے دھوئیں کا بھی شافی جواب تھی۔ اگرچہ سیمی فائنل تک پاکستان کی رسائی کے رستے ابھی بھی ان گنت اگر مگر سے اٹے پڑے ہیں مگر مسلسل چار میچز گنوانے کے بعد اس جیت نے پاکستان کو...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cw030j9l344o
پاکستان کی بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست: ’فخر کی صلاحیت پر یقین تھا لیکن انھیں فارم میں آنے میں آنے میں شاید دیر ہو گئی‘
کلکتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش نے آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 204 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی کو گذشتہ چار میچوں سے لگاتار شکست کے بعد آج جب فیلڈنگ کی دعوت دی گئی تو شاہین آفریدی نے ٹیم کو وہ آغاز فراہم کر دیا جس کی ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c03d3zvlg73o
انڈیا میں افغانستان کی ٹیم کو کسی بھی دوسری ٹیم سے زیادہ حمایت کیوں حاصل ہے؟
افغانستان کی ٹیم انڈیا میں جاری رواں ورلڈ کپ میں پے در پے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور اس ٹیم کو ملکی ٹیم کے بعد بظاہر سب سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔ افغان ٹیم نے پہلے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا اور پھر اس نے پاکستان کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی لیکن گذشتہ شب پونے میں جب اس نے سری لنکا کی ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c72dpyznz4xo
انضمام الحق ’مفادات کے ٹکراؤ‘ کے الزام پر مستعفی: ’کسی پر بھی ایسے الزامات لگیں تو دُکھ ہوتا ہے‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے اور اپنے اوپر مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق الزامات پر دُکھ ظاہر کیا ہے۔ انضمام نے سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اپنے خلاف مفادات کے ٹکراؤ پر قائم کمیٹی کی تحقیقا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1dwz172wpo
بابر کا مقابلہ بنگلہ دیش کے بارہویں کھلاڑی سے ہے، سمیع چوہدری کا کالم
نیدرلینڈز سے شکست کے بعد جب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کی مہم جوئی سے تو خارج ہو ہی چکے ہیں مگر ان کی نظر ابھی مزید فتوحات کھوج کر چیمپیئینز ٹرافی کی کوالیفکیشن پر ہے تو کئی کرکٹ بورڈز کے لیے یہ خبر کسی جھٹکے سے کم نہ تھی۔ دو سال پہلے جب ون ڈے سپر لیگ متعارف کروائی گئی تو اس کا مقصد عالمی ایونٹس ک...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cw03z2780jro
اگر مگر کا کھیل، کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے؟
اگر آپ اس وقت یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو یقیناً آپ بھی ان چند پاکستانی مداحوں میں سے ایک ہوں گے جنھیں اب بھی ٹیم کے ورلڈ کپ سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے کی امید ہو گی مگر ہمارے پاس آپ کے لیے کچھ زیادہ خوش آئند خبر نہیں ہے۔ پاکستان کا انڈیا میں اس ورلڈ کپ کے دوران سفر مشکلات کا شکار رہا ہے اور ٹیم گذشتہ جمعے کو جنوبی افریق...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c2q37n37exvo
’خراب امپائرنگ اور خراب قواعد پاکستان کی شکست کی وجہ بنے‘: ہربھجن کے شکوے پر گریم کا جواب شکوہ
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کا 26 واں میچ بالآخر سنسنی خیز ثابت ہوا اور ہار جیت کے فیصلے سے قبل لوگوں کی دھڑکنیں ڈوبتی ابھرتی رہیں۔ اور جب بھی ایسا کوئی میچ ہوتا ہے تو اس میں بہت سارے اگر مگر ہوتے ہیں اور پاکستان اس طرح کے میچز میں عام طور پر ایک حریف ہوتا ہے جو کہ مردہ میچ کو بھی اپنی کارکردگی سے زندہ کر دیتا ہے گویا ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c51xmv03zygo
’یہ دوش پی سی بی کا بھی تھا‘: سمیع چوہدری کا کالم
یہ محض دکھ نہیں۔ یہ کرب سے بھی پرے کی کوئی شے ہے۔ گو شکست ہمیشہ تلخ ہی ہوتی ہے مگر اس شکست کی تلخی میں یہ الم بھی ہے کہ جب تک پاکستان کی اصل روح بیدار ہوئی، تب تک کہانی ختم ہو چکی تھی۔ جس بِنا پہ پاکستانی بولنگ کو دنیا کا بہترین اٹیک قرار دیا جاتا تھا، وہ بِنا تو بھرپور قوت سے زندہ ہوئی مگر تب تک مقابلہ بہت آگے بڑھ چکا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cerkmvr1jn4o
’اگر یہ آؤٹ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے۔۔۔‘ وہ آخری وکٹ جو حارث رؤف کی آخری گیند پر نہ مل سکی
ورلڈ کپ کے ایک سنسی خیز میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی مگر حارث رؤف کے سپیل کی آخری گیند یہ نتیجہ بدل سکتی تھی۔ اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔ حارث کی یہ تیز گیند تبریز شمسی کے پیڈز پر لگی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے نہایت اونچی آواز میں اپیل کر دی۔ امپائر نے شاید ایج کے خدشے پر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c84knd2x9dlo
ورلڈ کپ کے بیچ سکواڈ سے متعلق متنازع بیان اور میڈیا مینیجر کی پاکستان واپسی: ’ٹیم سے بھی بُری پرفارمنس بورڈ کی ہے‘
’کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ان کی مرضی کی ٹیم کا انتخاب کرنے کے لیے حمایت اور آزادی دی گئی تھی۔۔۔ بورڈ پاکستان کرکٹ کے بہتر مفاد میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کے بعد فیصلے کرے گا۔‘ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ سے قبل شائع کی جانے والی پریس ریل...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cy01mn2pk3xo
بابر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار اور منصوبہ بندی کا فقدان جو پاکستان کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ بنا
’ہم معجزات پر یقین رکھتے ہیں، اور یقین سے معجزے ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہم ایسی صورتحال میں آنے کے بعد کامیاب ہوئے ہیں۔‘ یہ پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان تھے جو پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے قبل میڈیا سے بات کر رہے تھے اور ایک بار پھر ایک ایسی صورتحال کا تذکرہ کر رہے تھے جس میں پاکستانی ٹیم ایک آئی سی س...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c89wned9r8lo
وہ ’ایک‘ جیت پانے کی آخری مہلت: سمیع چوہدری کا کالم
’جب ہم بولنگ اچھی کرتے ہیں تو ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہتی اور جب ہم بیٹنگ اچھی کرتے ہیں تو فیلڈنگ اچھی نہیں کر پاتے۔‘ یہ الفاظ تھے بابر اعظم کے جو چنئی میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے جذبات عیاں کر رہے تھے۔ بابر کے یہ الفاظ آفیشل سطح سے اگرچہ بہت دیر بعد آئے ہیں مگر پاکستانی شائقین کافی عرصے سے ان کا اظہار کچھ ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c3gl0zdz8m2o
کیا پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے ذمہ دار صرف کپتان بابر اعظم ہیں؟
ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا جب وراٹ کوہلی نے یہ اعتراف کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی کہ حالیہ دور میں پاکستانی کپتان بابر اعظم شاید کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین بلے باز ہیں۔ کوہلی ایسے کھلاڑی نہیں ہیں جو محض کچھ کہنے کی خاطر اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔ خاص طور پر جب ہم ایک ایسے کھلاڑی کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/ckre8p8mx57o
’کرکٹ کہیں ایک قبیلے کا کھیل نہ بن جائے‘: سمیع چوہدری کا کالم
لیجنڈری روسی ادیب لیو ٹالسٹائی نے کہا تھا کہ خواہشات پیدا کرنے کی خواہش کا نام بوریت ہے۔ حالیہ ورلڈ کپ فی الوقت ٹالسٹائی کے اس جملے کی عملی تصویر نظر آ رہا ہے۔ ایسے عالمی مقابلوں میں چاشنی صرف غیر متوقع نتائج اور سنسنی خیز اختتامی لمحات سے پیدا ہوا کرتی ہے۔ گو تین ہفتوں میں تین اپ سیٹ تو ہو ہی گئے مگر سنسنی وہ جنسِ نای...
https://www.bbc.com/urdu/articles/ce9dekky62yo
اجے جدیجا: میچ فکسنگ الزامات پر پابندی کا سامنا کرنے والے سابق انڈین کپتان جنھوں نے افغان ٹیم کو ’فتح کے گُر‘ سکھائے
کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تو ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا جس میں انڈین کرکٹر اجے جدیجا سے سوال کیا جاتا ہے کہ افغانستان کی ٹیم بڑی ٹیموں کو کیوں نہیں گرا پاتی تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ’تبھی تو آپ کہہ رہے ہو کہ افغانستان چھوٹی ٹیم ہے، جس دن گرا دیں گے اس دن یہ بڑی ٹ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cv20zerpjp2o
ابراہیم زدران کا پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے متعلق بیان: پاکستان، افغانستان کرکٹ میچ ’سیاسی‘ کیسے بنا؟
افغانستان سے گذشتہ روز ایک بڑی شکست کے بعد جہاں پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹیم کی ناقص فیلڈنگ، بولنگ اور بابر اعظم کی کپتانی زیرِ بحث ہیں وہیں ابراہیم زدران کے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے موقع پر دیے گئے بیان پر بھی بحث ہو رہی ہے۔ ابراہیم زدران نے یہ ایوارڈ ان افغان پناہ گزینوں کے نام کیا ’جنھیں پاکستان سے واپس افغان...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c3g32e23gwdo
یہ کپتانی اسی ہار کی حقدار تھی: سمیع چوہدری کا کالم
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں (غالب) لگتا نہیں کہ یہ کوئی کرکٹ کا میدان ہے۔ یہ شاید کسی تھیٹر کا منظر ہے۔ بابر اعظم چِلا رہے ہیں۔ رضوان مڈ آف سے الجھ رہے ہیں۔ شاداب کے ہاتھ سر پہ ہیں اور وہ ایکسٹرا کور باؤنڈری کو منھ کیے، جھنجلا رہے ہیں۔ جوں جوں میچ اپنے انجام کی طرف بڑھ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c06r2r522rro
افغانستان کے خلاف تاریخی شکست: ’اب بابر یہ نہیں پوچھ سکیں گے کہ مجھے کیوں نکالا‘
انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے دوران افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو عالمی مقابلوں میں شکست دی ہے۔ چنئی میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 282 رنز کے جواب میں افغان بلے باز مکمل کنٹرول میں دکھائی دیے۔ اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز کی نصف سنچریوں کے ب...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cy612j0jxpvo
انڈین شائقین بہترین کھیل پیش کرنے والے وراٹ کوہلی کو ’خود غرض‘ کیوں کہہ رہے ہیں؟
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کی ٹیم نے لگاتار پانچویں جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں جانے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے جبکہ مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں محمد رضوان اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے گذشتہ شب نیوزی لینڈ کے خلاف 274 رنز کے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cx0ee01zvwpo
سمیع چوہدری کا کالم: ’کپتان بابر اعظم کب نمودار ہوں گے؟‘
طویل عرصے بعد ایک ورلڈ کپ ان کنڈیشنز میں منعقد ہو رہا تھا جو پاکستان کے لیے نامانوس نہیں تھیں۔ سو، ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے پاکستانی شائقین کی توقعات بجا طور پہ بہت بلند تھیں۔ جہاں پہلی دو آسان فتوحات کے بعد ان توقعات کو تقویت ملی تو اگلے ہی دو میچز میں بھاری شکست نے ان پہ کاری ضرب لگا دی ہے۔ اب اگرچہ سیمی فائنل کی دوڑ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c8744n7526ro
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد کیا دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کی ورلڈ کپ کی امیدیں ختم ہو گئیں؟
دفاعی چیمپین انگلینڈ کی چار میچوں میں تیسری شکست نے اسے دم بخود کر دیا ہے۔ لیکن جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اسے جس ہزیمت کا سامنا رہا وہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کی اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔ گذشتہ ميچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والی انگلش ٹیم نے اپنے سٹار کھلاڑی بین سٹوکس کو ب...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c5172rxn6lyo
ثمر باغ کے ہنرمند نوجوان: ’مزدوری مجبوری ہے اور جمناسٹکس میرا جنون‘
’میں دن کے وقت مزدوری کرتا ہوں جو میری مجبوری ہے اور شام کے وقت جمناسٹکس کے لیے جاتا ہوں جو میرا جنون ہے۔‘ یہ کہنا ہے خیبر پختونخوا کے علاقے ثمر باغ کے نوجوان سجاد کا جو دن میں ایک بلاک فیکٹری میں مزدوری کے بعد شام کو جمناسٹکس کلب جاتے ہیں۔ اس علاقے میں صرف ایک سجاد ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ اور بھی مزدور بچے جمناسٹکس کے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cp4jj8gyzqgo
’مگر جو کوتاہی ابتدا سے ہوئی‘: سمیع چوہدری کا کالم
کرکٹ اپنی فطرت میں اس قدر متنوع ہے کہ کبھی کبھار ایک کھلاڑی ہی پورے میچ پہ بھاری پڑ جاتا ہے تو کبھی چھ کھلاڑی بھی بہترین کارکردگی دکھا کر باقی پانچ ساتھیوں کی کم ہمتی کا ازالہ کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔ ایشیا کپ سے اب تک شاہین آفریدی اپنی بہترین کارکردگی ظاہر نہیں کر پا رہے تھے اور اس کا خمیازہ ٹیم کے مجموعی نتائج میں ن...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cpvl2vw4el7o
پاکستان کو آسٹریلیا سے 62 رنز سے شکست: ’ہم بابر اعظم کا فلاپ شو آخر کب تک دیکھتے رہیں گے؟‘
بینگلورو میں ورلڈ کپ کے 18ویں میں آج پاکستان کو آسٹریلیا نے 62 رنز سے شکست دے دی ہے اور یوں پاکستان اب پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جب کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اکثر افراد کے لیے یہ خاصی حیرت کی بات تھی کیونکہ یہ پچ بڑے ٹوٹل کے لی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cgl3ep93d8zo
امپائر کا وائیڈ نہ دینے کا فیصلہ جس سے کوہلی کو سنچری مکمل کرنے کا موقع ملا
ورلڈ کپ کے گذشتہ روز کے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف سات وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ مگر اس دوران یہ بات زیرِ بحث رہی کہ امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے وائیڈ نہ دینے کے فیصلے سے وراٹ کوہلی کو اپنی سنچری مکمل کرنے کا موقع ملا۔ یہ اس وقت ہوا جب انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 257 کے ہدف کا تعاقب کر رہے تھے۔ تین وکٹوں کے نقصان پر انڈیا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/crg1320mx9ko
اگر شاہین بھی اپنی اصل کو لوٹ آئے: سمیع چوہدری کا کالم
زیادہ پرانی بات نہیں جب پاکستانی پیس اٹیک دنیا بھر کے لیے قابلِ رشک ہوا کرتا تھا اور بہترین بلے باز بھی اس کا مقابلہ کرتے ہوئے محتاط نظر آتے تھے۔ مگر کسے خبر تھی کہ اہم ترین ایونٹ میں یہ اپنا بہترین جلوہ دکھانے سے یوں معذور ٹھہرے گا۔ نسیم شاہ کی انجری ورلڈ کپ سے عین پہلے واقع ہوئی اور ہڑبڑاہٹ کا وہ سماں پیدا ہوا کہ کچھ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c72d18rn5k5o
اور ورلڈ کپ 'زندہ' ہو گیا: سمیع چوہدری کا کالم
جب تک توقعات منھ کے بل نہ گر پڑیں اور خدشات حقیقت میں نہ بدل جائیں، تب تک مقابلوں میں سنسنی پیدا نہیں ہوا کرتی۔ عالمی کرکٹ کے لیے یہ ہفتہ بہت پُرجوش رہا کہ یکے بعد دیگرے دو ناتواں مہروں نے بڑے برج ڈھا دیے۔ یہ کسی کو توقع نہ تھی کہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اس افغان ٹیم کے ہاتھوں ڈھیر ہو جائے گا جو کثیرالقومی ایونٹس میں کبھ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1veq20g53o
کیا شاہین شاہ آفریدی وسیم اکرم کی طرح مؤثر اور خطرناک بولر ہیں؟
کیا پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی وسیم اکرم کی طرح مؤثر اور خطرناک ہیں؟ ’اس بات سے قطع نظر کہ پاکستانی شائقین اور کچھ کرکٹ ماہرین شاہین شاہ آفریدی کی کتنی ہی تعریف کریں، مگر اُن کا اور وسیم اکرم کا کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔‘ یہ بات انڈین ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ روی شاستری نے حال ہی میں کہی ہے۔ احمد آباد میں پاک...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c4n893k3jq4o
123 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ اولمپکس 2028 میں شامل: جب کرکٹ پہلی اور آخری بار اولمپکس کا حصہ بنی
ایک صدی سے بھی طویل عرصے کے وقفے کے بعد کرکٹ کو دوبارہ اولمپکس مقابلوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ارکان کی اکثریت نے کرکٹ سمیت پانچ دیگر کھیلوں (فلیگ فٹبال، سکواش، لکروس، بیس بال/سافٹ بال) کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس مقابلوں میں شامل کرنے کی حمایت کی ہے۔ پیر کو ممبئی میں انٹرنیشنل ا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cj5v14v6g1jo
کرکٹ ورلڈ کپ: ٹورنامنٹ کی تاریخ میں افغانستان کی مسلسل شکست کا سلسلہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ تمام ہو گیا
انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں ایک بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب ون ڈے رینکنگ میں 9ویں نمبر کی ٹیم افغانستان نے دفاعی چیمپیئن اور ’فیورٹس‘ قرار دیے جانے والے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی۔ انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں حاصل کرنے والے مجیب الرحمان کو ’میچ کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دیا گیا، جنھوں نے یہ ایوارڈ افغانستان م...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c725j9812pxo
سمیع چوہدری کا کالم: محتاط آغاز نے انجام خراب کر دیا
کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی تھے جن کی قیادت میں انڈیا نے تینوں آئی سی سی ٹائٹلز جیتے۔ دھونی کہا کرتے تھے کہ کامیابی کے لیے خوف کو بُھلا رکھنا اور احتیاط کو پسِ پشت ڈالنا ضروری ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر کا یہ نادر ریکارڈ رہا ہے کہ پچھلے کچھ سال بھر سے، پہلے پاور پلے کی ایک ہزار سے زیادہ گیندیں ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c519llp5vl8o
انڈیا بمقابلہ پاکستان: ’جب بابر اور رضوان کھیل رہے تھے تو لگ رہا تھا 350 تک چلا جائے گا‘
ورلڈ کپ میں اپنے تیسرے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے بعد احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم کے باہر کیا ماحول تھا، جاننے کے لیے دیکھیں بی بی سی اردو کے شکیل اختر اور تپس ملک کی یہ رپورٹ
https://www.bbc.com/urdu/articles/c3g3jvwg1pwo
اچانک ایسا کیا ہوا جس نے 300 رنز کی امید کو 191 آل آؤٹ میں بدل دیا؟
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان 82 رنز کی شراکت قائم کر چکے تھے۔ یہ پاکستانی اننگز کا 30واں اوور تھا جس کا آغاز رضوان نے چوکے سے کیا تھا۔ دونوں کی اس شراکت کی رفتار قدرے سست تھی اور انڈین سپنرز جڈیجا اور کلدیپ یادو دونوں ہی اچھے سپیل کروا چکے تھے۔ تاہم پاکستانی فینز یہ ا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c4n4w8nkx70o
پاکستان بمقابلہ انڈیا: ’ورلڈ کپ میں یہ ہمارے لیے سب سے بڑا میچ ہے‘
احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا اور پاکستان کے میچ کو ٹورنامنٹ کا ’بلاک بسٹر ایونٹ‘ قرار دیا گیاہے۔ لاکھوں لوگ اس کھیل کو دیکھیں گے اور امید ہے کہ 132,000 افراد کی گنجائش والا سٹیڈیم بھی کھچا کھچ بھرا ہوگا۔ بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر احمدآباد میں سٹیڈیم کے باہر موجود ہیں اور انھوں نے میچ سے قبل فینز سے بات کی۔
https://www.bbc.com/urdu/articles/czq794qxn6no
انڈیا بمقابلہ پاکستان: اعصاب کی جنگ، کرکٹ کے گراؤنڈ میں
احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں سنیچر کو میزبان انڈیا اور اس کے روایتی حریف پاکستان ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس میچ کو ٹورنامنٹ کا ’بلاک بسٹر ایونٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔ لاکھوں لوگ اس کھیل کو دیکھیں گے اور امید ہے کہ 132,000 افراد کی گنجائش والا سٹیڈیم بھی کھچا کھچ بھرا ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے دو میچ ج...
https://www.bbc.com/urdu/articles/czq7923lvnlo
اگر پاکستان اسے جنگ نہ سمجھے: سمیع چوہدری کا کالم
جاوید میانداد کہا کرتے تھے کہ انڈیا پاکستان میچ وہ موقع ہوتا ہے کہ جب کھلاڑی کھلاڑی نہیں رہتے، جنگجو بن جایا کرتے ہیں اور پورا سٹیڈیم میدان جنگ میں بدل جاتا ہے۔ عمران خان کہتے تھے کہ کرکٹ ایک پریشر گیم ہے اور پاکستان انڈیا میچ میں یہ پریشر دگنا ہو جاتا ہے۔ ورلڈ کپ تاریخ میں پاکستان کے خلاف انڈیا کا ریکارڈ ناقابلِ تسخیر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cje95pw0j1zo
پاکستان بمقابلہ انڈیا: احمد آباد میں ورلڈ کپ کے بڑے میچ کی تیاریاں
آئی سی سی ورلڈ کپ میں سنیچر کو ہونے والے انڈیا پاکستان میچ سے قبل شائقین تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔ احمدآباد میں تمام ہوٹلز، بی این بی کمرے مکمل طور پر بک ہیں۔ وہاں کرکٹ شائقین کی تیاریوں سے متعلق جانیے اس ویڈیو میں۔ رپورٹر: شکیل اختر کیمرہ پرسن: تپس مالک
https://www.bbc.com/urdu/articles/cn48r7d075yo
’انھوں نے اپنا بیٹ نکالا اور مجھے بچا لیا‘ انڈین اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دوستی کی کہانی
جب بھی انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں میدان میں ٹکراتی ہیں، دنیا روایتی حریفوں کے درمیان کھیلوں کا سب سے سخت مقابلہ دیکھتی ہے۔ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو ہونے والا ورلڈ کپ میچ توقعات اور جذبات سے بھرپور ہوگا۔ برصغیر کی آزادی اور تقسیم کے بعد سے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں۔ دونوں 1947 سے لے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cn48mr565qlo
’انڈیا سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔۔۔ پوسٹس کے باعث لوگوں کی دل آزاری پر شرمندہ ہوں: زینب عباس
پاکستانی کرکٹ میزبان زینب عباس نے انڈیا میں جاری ورلڈکپ کے دوران اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر انڈیا سے واپسی کے حوالے سے پہلی بار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹس کے حوالے سے شرمندہ ہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں اس درد کے بارے م...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c7270xlj93eo
ون ڈے کرکٹ کو نئی روح درکار ہے: سمیع چوہدری کا کالم
مارک نکولس کرکٹ کی معتبر آوازوں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں وہ ایم سی سی کی سربراہی پر فائز ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو صرف ورلڈ کپ تک محدود کر دیا جائے اور دوطرفہ مقابلوں میں اس فارمیٹ سے احتراز برتا جائے۔ مگر کرکٹ کے قوانین وضع کرنے اور ساکھ برقرار رکھنے کا ذمہ دار میریلبون کرکٹ کلب عالمی کھیل پر ویسی ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1q3gn4zqjo
جب ٹیسٹ میچ میں پاکستان سے شکست پر انڈین تماشائیوں نے اپنی ہی ٹیم پر حملہ کیا
یہ 1955 کی بات ہے۔ ادیب اور مترجم سوم آنند انھی دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کی ٹیموں کا ایک ٹیسٹ میچ لاہورمیں تھا اور نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے اعلان ہوا کہ جو شخص بھی میچ دیکھنا چاہتا ہے وہ پاکستان کا چار روز کا ویزا بغیر کسی تاخیرکے حاصل کر سکتا ہے۔ ’سرحد کا دروازہ جب اس طرح س...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cy91dwewzpyo
پاکستان، انڈیا میچ کے لیے کمانڈوز، اینٹی ڈرون سسٹم اور ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی
کرکٹ کے شائقین احمدآباد میں 14 اکتوبر کے پاکستان انڈیا میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب اس میچ کے لیے کرکٹ کی تاریخ کے غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ میچ کے روز سٹیڈیم اور شہر میں 11 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ کے ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1rdm5j45ko
انڈیا کی افغانستان پر باآسانی فتح: کوہلی نے تماشائیوں کو نوین الحق پر جملے کسنے سے کیوں روکا؟
ورلڈکپ کے نویں میچ میں انڈیا نے افغانستان کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی اور اب انڈیا اور پاکستان دونوں ہی 14 اکتوبر کو احمد آباد میں دو فتوحات کے بعد آمنے سامنے آئیں گے۔ آج انڈیا نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا تو یہ دراصل کپتان ر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cw03rx2pj39o
فائنل کی دو ٹکٹیں نہ ملنے کا ’رنج‘ اور ضیاالحق کا دورہ: جب پاکستان، انڈیا نے مل کر انگلینڈ سے ورلڈ کپ کی میزبانی ’چھینی‘
سنہ 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا کے کچھ کھلاڑیوں کے لیے سیر و تفریح کے موقع سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ کرکٹر سندیپ پاٹل لکھتے ہیں کہ ’انڈیا مقابلے میں کہیں تھا ہی نہیں۔ پچھلے دو کرکٹ ورلڈ کپس میں اس نے شاید ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس لیے ہم انڈیا سے روانہ ہوئے تو عملی طور پر چھٹی کے موڈ میں تھے۔ کرکٹ ہماری پہلی ت...
https://www.bbc.com/urdu/articles/ckv0jlvq89jo
مگر رضوان کی ہمت بالاتر رہی: سمیع چوہدری کا کالم
جب رستہ طویل ہو اور قدم شروع میں ہی ڈگمگا جائیں تو کامیاب وہی رہتا ہے جو حواس کھونے نہ دے اور منزل سے پہلے پہلے سنبھل جائے۔ پاکستان بھی اس طویل رستے کی ابتدا میں خوب ڈگمگایا۔ مگر بھلا ہوا کہ بیچ راہ ہی سنبھل بھی گیا۔ پاکستانی بولنگ کا آغاز مثالی نہ تھا۔ شاہین آفریدی صحیح لینتھ کی کھوج میں مینڈس کے لیے تر نوالہ بنتے رہے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c2q39r42y0xo
رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستان سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں کامیاب
سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جس کی عموماً اس کے مداحوں کو اس کے بلے بازوں سے بالکل امید نہیں ہوتی، یعنی ایک ایسے ہدف کا تعاقب جو آغاز میں خصوصاً کپتان بابر اعظم کی وکٹ گرنے کے بعد ناقابلِ تسخیر دکھائی دے رہا تھا۔ ایسے میں عبداللہ شفیق اور رضوان کریز پر اکٹھے ہوئے اور پاکس...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c2l31kv5zneo
پاکستان برق رفتار پاکستانی فاسٹ بولرز کے لیے کیوں مشہور ہے اور یہ ٹیلنٹ کہاں سے آتا ہے؟
پاکستان میں کئی کرکٹ کے شائقین کہتے ہیں کہ ایسی ٹیم جس میں بولر پاکستانی اور بیٹر انڈین ہوں تو وہ کیا ہی شاندار ٹیم ہو گی۔ لیکن یہ پاکستانی فاسٹ بولرز بنتے کیسے ہیں اور یہ ٹیلنٹ کہاں سے آتا ہے؟ دیکھیے لاہور سے علی کاظمی کی ویڈیو
https://www.bbc.com/urdu/articles/cldxl4prxp4o
ورلڈ کپ 2023: وہ انڈین نژاد کرکٹر جو دوسرے ممالک کے لیے کھیل رہے ہیں
اگر آپ گوگل پر نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایش سوڈھی کے بارے میں سرچ کریں تو سب سے پہلے ایک ویڈیو نظر آتی ہے۔ ایش سوڈھی کی یہ ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ریکارڈ کی ہے جس میں وہ پنجابی کمنٹری کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ ’میرا نام اندربیر سنگھ سوڈھی ہے۔ میرے خیال میں میچوں کی پنجابی میں کم...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c874e26pe85o
لڑکیوں کی روایت شکن کرکٹ ٹیم: ’جو لڑکے کر سکتے ہیں، لڑکیاں بھی کر سکتی ہیں‘
انڈین ریاست پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک درجن سے زیادہ نوجوان لڑکیاں کھیتوں کے بیچ سائیکل چلاتی جا رہی ہیں۔ سفید لباس میں ملبوس، کچے راستوں پر چلتے ہوئے، ان کا جوش و خروش بڑھنے لگتا ہے۔ گندم کے کھیتوں کے درمیان، ان کی خوشی کی وجہ نظر آتی ہے: کرکٹ کی پچ، پلاسٹک کی وکٹیں اور کنکریٹ کی پٹی جہاں وہ بیٹنگ کر سکتی ہیں۔ ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/czd0knkgvpno
اچھی گیندوں کی عزت، حملے کے لیے درست بولر کا انتخاب: کوہلی، راہل کی شراکت باقی ٹیموں کے لیے انتباہ!
انڈیا نے جنوبی ہند کے شہر چنئی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ورلڈ کپ کا آغاز کیا ہے جس میں وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے اپنے شاندار کھیل اور فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس میچ کے ساتھ ورلڈ کپ کی ساری ٹیموں کا ایک ایک میچ مکمل ہوا اور پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور انڈیا سمیت پانچ ٹیمیں دو، دو پوائنٹس کے ساتھ سبق...
https://www.bbc.com/urdu/articles/clje2n9g970o
امتحان پاکستانی سپن کا ہی ہو گا: سمیع چوہدری کا کالم
ایشیا کپ کا جب آغاز ہوا تو بہت سوں کو توقع تھی کہ ٹورنامنٹ کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار شاید کوئی پاکستان، انڈیا فائنل دیکھنے کو ملے گا کہ بہرحال یہی دونوں ٹیمیں بہترین بولنگ و بیٹنگ سے لیس تھیں۔ مگر توقعات منہ کے بل گر پڑیں اور شانکا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ سپر فور میں جب سری لنکا سے مقابلہ گویا سیمی فائنل سا ٹھہر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c6pj85623l6o
’سٹیڈیم میں شائقین کم کیوں؟‘ انڈیا میں ورلڈ کپ کے مدھم آغاز اور خالی نشستوں پر بحث
ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہو گیا ہے اور لوگ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ میچ دیکھنے والوں کی بھیڑ کہاں ہے؟ پہلا میچ گذشتہ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان انڈیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلا گیا لیکن اکثریت میں لوگوں کے بجائے خالی سیٹیں ہی نظر آئیں۔ یہی حال جمعے کی شام پاکستان...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c51857ezl5zo
’اگر ایڈورڈز کو بھی کوئی سعود شکیل میسر ہوتا‘ سمیع چوہدری کا کالم
باس ڈی لیڈہ کے ارمان حسرت بن گئے۔ جس جرات و مہارت کا مظاہرہ وہ کرتے چلے آ رہے تھے، بعید نہ تھا کہ کوئی تاریخ رقم کر جاتے مگر یکے بعد دیگرے ان کے سبھی ہمراہی ہمت ہارتے چلے گئے۔ حیدرآباد کی اس پچ میں احمد آباد کی سی وہ خوبی نہ تھی کہ جہاں رچن روندرا اور ڈیون کانوے جیسی بے نیاز جارحیت کارگر ہو پاتی۔ یہاں رکنے سے پہلے روکن...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cm5kepy8e1ko
پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز: ’جس نے بھی ہمارے بولرز کو غصہ دلوایا، منھ کی کھائی‘
پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے بھاری شکست دے دی ہے۔ یہ پاکستان کی انڈیا میں کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں پہلی فتح ہے۔ حیدرآباد میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ڈچ ٹیم نے جہاں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا وہیں اس کے بلے باز پاکستان کے 287 رن...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cz489g48925o
حیدرآباد: مزیدار کھانے، چار مینار کی چوڑیاں اور کرکٹ ورلڈ کپ
انڈیا کے شہر حیدرآباد کا نام سنتے ہی پہلی چیز جو ذہن میں آتی ہے وہ حیدرآبادی بریانی ہے، لیکن اس تاریخی شہر کی پہچان اس کے لذیذ کھانوں کے علاوہ چار مینار کی یادگار بھی ہے، جس کے آس پاس چوڑیوں اور موتیوں کی سینکڑوں دکانیں ہیں۔ آج کل یہاں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی وجہ سے خاصی رونق ہے۔ حیدرآباد سے ہمارے ساتھی شکیل اختر کا یہ وی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c1edvvpqp48o
پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز: ’پاکستانی ٹیم کی انڈیا آمد پر جس طرح استقبال ہوا، سٹیڈیم میں اُسی طرح سپورٹ ملے گی‘
آج (6 اکتوبر) دن ڈیڑھ بجے جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں انڈیا کے شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے اُترے گی تو شاید وہاں زیادہ تعداد میں پاکستانی شائقین موجود نہ ہوں کیونکہ انڈین حکومت نے اب تک پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزوں کا اجرا نہیں کیا ہے۔ شاید خود بابر ا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cldx5z63dq5o
راچن رویندرا: دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کی بولنگ کو پچھاڑنے والے انڈین نژاد کیوی آلراؤنڈر کون ہیں؟
دفاعی چمپیئن انگلینڈ کو گذشتہ روز جب احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں نو وکٹوں کی بھاری شکست ہوئی تو یہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک مکمل ٹیم پرفارمنس قرار دی گئی۔ تاہم ایک بہترین بولنگ اور فیلڈنگ پرفارمنس کے ذریعے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہ دینے کے باوجود جس کھلاڑی نے تمام نظریں اپنی جانب متوجہ ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c6pjzp3qw2no
پاکستانی شائقین کو ویزوں کے اجرا پر انڈین حکام کی ’خاموشی‘ جو پاکستانیوں کو مایوس کر رہی ہے
’ویسے تو معلوم نہیں کب ہی انڈیا دیکھنے کا موقع ملے گا اور اگر انڈیا میں کرکٹ دیکھنے کو ملے تو کیا ہی بات ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک پاکستانیوں کے لیے انڈیا کا ویزہ ہی نہیں کھولا گیا ہے۔‘ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری ذیشان علی کرکٹ کے مداح ہیں اور کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے انڈیا جانے کے خواہشمند ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cg3051y25vjo
انڈین کرکٹ سٹیڈیم میں پرندوں کے فضلے سے بھری سیٹیں: ’کم از کم ہم گراؤنڈز میں شادی والی کرسیاں استعمال نہیں کرتے‘
’ہماری کرسیاں صاف ہو جائیں گی۔ کم از کم ہم کرکٹ گراؤنڈز میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے شادی والی کرسیاں استعمال نہیں کرتے جنھیں پاکستان کے تین، چار بڑے سٹیڈیمز میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔‘ یہ طنزیہ ٹویٹ ایک انڈین صارف نے پاکستان میں کرکٹ شائقین کی جانب سے کی جانے والی اس مسلسل تنقید کے جواب میں کی جو انڈین شہر حیدر آبا...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c51vrxx7my6o
سمیع چوہدری کا کالم: ’روٹھی عادت کو منانا ناممکن بھی نہیں‘
جیت بھی ایک عادت سی ہوتی ہے۔ جب کسی ٹیم کو یہ عادت پڑ جائے تو پھر وہ ہار گوارا ہی نہیں کرتی بھلے کچھ بھی داؤ پہ نہ لگا ہو۔ کیونکہ بہرحال عادتیں بنانے اور بگاڑنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ اگرچہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے میں وارم اپ میچز چنداں معنی نہیں رکھتے اور اصل معرکے سے پہلے فقط لہو گرم کرنے کا اک بہانہ ہوتے ہیں مگر ی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c88myre9055o
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کو شکست: ’بابر اعظم اب ’ریڈ ہاٹ فارم‘ میں لگتے ہیں‘
ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 351 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 337 رنز بنا کر اڑتالیسویں اوور آؤٹ ہو گئی۔ انڈین شہر حیدرآباد میں کھیلے جانے والے اس وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا او...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c518v99474go
’ڈریم 11‘ کو 17 ہزار کروڑ روپے ٹیکس کا نوٹس: انڈین کرکٹ ٹیم کی سپانسر کمپنیاں ڈوب کیوں جاتی ہیں؟
انڈیا کے ٹیکس محکمے نے انڈین کرکٹ ٹیم کی سپانسر کمپنی ’ڈریم 11‘ کو تقریباً 17 ہزار کروڑ روپے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دیا ہے۔ ’ڈریم 11‘ نے اتنی بڑی رقم کے مطالبے پر مبنی اس نوٹس کو ممبئی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ’ڈریم 11‘ کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ آئی تھی۔ یاد رہے کہ انڈین...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c109nz9qln5o
ورلڈکپ 2023: ٹیلنٹ سے بھرپور انڈین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ’چوکر‘ کا لفظ کیوں جڑ گیا؟
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انڈیا کی ٹیم ایک واضح فیورٹ ہے تاہم ان کے ساتھ ’چوکر‘ کا ٹیگ بھی جڑا ہوا ہے۔ یہ طنزیہ نام کرکٹ کی دنیا میں عام طور پر جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے استعمال ہوتا رہا جو 1995 سے 2015 تک ہر اہم ٹرافی کے آخری لمحات میں ناکام ہو جاتے تھے۔ تاہم 2013 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے یہ نام انڈیا کے ساتھ ج...
https://www.bbc.com/urdu/articles/crg549x52n7o
ورلڈ کپ 2023: پاکستان کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں اپنے میچ کب اور کہاں کھیلے گا؟
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کا سامنا کرنے کے باوجود ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے انڈیا پہنچ چکی ہے۔ یہ آل راؤنڈر محمد نواز کے علاوہ سکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا انڈیا کا پہلا دورہ ہے یعنی پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں سے کسی کو بھی انڈیا کے کسی بھی میدان میں کھیلنے کا تجربہ نہیں۔ گذشتہ دس برس میں پاکستان نے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/ckrevg5rgyno
بریانی، بٹر چکن، مچھلی یا پھر بیف۔۔۔ حیدرآباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیو میں کیا شامل ہے؟
پاکستان کی کرکٹ ٹیم سات سال بعد 27 ستمبر کی شام انڈیا کی سرزمین پر اتری تو اس کا شاندار استقبال ہوا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پریکٹس میچ میں ٹیم نے مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے جس میں رضوان احمد کی سنچری اور بابر اعظم اور سعود شکیل کی نصف سنچ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cy91g1qx41go
سعود شکیل پاکستان کی وائلڈ کارڈ انٹری: ’سعود بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابر ہیں‘
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے باقاعدہ آغاز سے قبل انڈیا کے شہر حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں اگرچہ پاکستان کو ایک بڑا ہدف دینے کے باوجود پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے لیکن نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف اپنے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cjr0vx8kxr0o
جب انڈین کرکٹر ونود کامبلے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے پر 60 ہزار تماشائیوں کے سامنے رو پڑے
1996 کے ورلڈ کپ میں جب انڈیا نے بنگلورو میں پاکستان کے خلاف ہائی پریشر کوارٹر فائنل میچ جیتا تو ’ہینگ اوور‘ اس قدر شدید تھا کہ چار دن بعد سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میچ تک انڈیا اس سے اپنے آپ کو باہر نہ نکال سکا۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ اجیت واڈیکر جانتے تھے کہ انڈین ٹیم کی عادت ہے کہ بڑا میچ جیتنے کے بعد وہ چیزوں کو آس...
https://www.bbc.com/urdu/articles/crg1dqelewzo
ورلڈ کپ 2023: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انڈیا روانگی سے 48 گھنٹے پہلے ویزے مل گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کو انڈیا روانگی سے صرف 48 گھنٹے پہلے انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے ویزا فراہم کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان نے پاکستانی ٹیم کو ویزا ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں بالآخر انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے کال کر کے اس بارے میں تصدیق کی گئی ہے۔ یہ فون کال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cp4j82ky24lo
کراچی کی تلوار باز لڑکیاں: ’کھیل لڑکیوں کو ہمت دیتا ہے‘
کراچی میں لڑکیاں فینسنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ مہوش بارھویں میں پڑھتی ہیں اور اپنے والد کی مدد کرنے کے لیے دوسری لڑکیوں کو فینسنگ سکھا کر پیسے بھی کماتی ہیں۔ ان کی کہانی جانیے نعمان مسرور کی اس ویڈیو میں۔۔۔
https://www.bbc.com/urdu/articles/c4n4ngzldq5o
انڈین کرکٹ ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی جگہ لے لی، ورلڈ کپ سے پہلے کیا یہ برا شگون ہے؟
انڈین کرکٹ ٹیم گذشتہ شب موہالی کے میدان میں آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے کر ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس طرح وہ پہلی بار بیک وقت ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 یعنی تینوں فارمیٹ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے بعد پہلی بار کسی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اکتوبر کے پہل...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cp616wlxdl5o
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی سکواڈ: ’اگر‘ پھر کارکردگی پر بھاری پڑ گیا
پاکستان کرکٹ کی خوبی رہی ہے کہ ہر اہم ترین موڑ پہ کوئی نہ کوئی ڈرامہ رچ ہی جاتا ہے۔ سو، یہاں بھی ورلڈ کپ سکواڈ کے اعلان سے ایک شام پہلے کرکٹ کمیٹی، سلیکشن کمیٹی اور چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس کے بعد کرکٹ کمیٹی کے رکن محمد حفیظ کا اختلافی استعفیٰ شہ سرخیوں کی زینت بنا۔ تاہم، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لئے پاکست...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cxrlr97dd6xo
رکشہ ڈرائیور کی بیٹی جو پاکستان کو تلوار بازی میں گولڈ میڈل دلوانا چاہتی ہیں
’ہمارے گھر میں صرف میرے بابا ہی کام کرتے تھے تو مجھے لگا کہ مجھے بھی اپنے بابا کی مدد کرنی چاہیے۔‘ یہ خیال لیے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ 18 سالہ مہوش آفتاب نے تلوار بازی کے کھیل کو اپنا کریئر بنانے کا سوچا جس سے اب ان کی ’اچھی خاصی کمائی‘ بھی ہو جاتی ہے مگر وہ ایک دن پاکستان کو اپنی محنت کے ذریعے اس کھیل میں گولڈ میڈل دلانا چ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c6pdyyp59v2o
ورلڈ کپ 2023: پاکستانی سکواڈ کا اعلان، نسیم شاہ زخمی ہونے کی وجہ سے باہر، حسن علی کی واپسی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تین ریزرو کھلاڑی بھی سکواڈ کے ساتھ جائیں گے۔ ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلے پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کو ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کے زخمی اور آؤٹ آف فارم ہونے ک...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c25zrlqw40eo
ورلڈ کپ کی یادیں: جب انڈیا نے صرف 183 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی
25 جون 1983 کی صبح جب کپل دیو بیدار ہوئے تو ان کی بیوی رومی ابھی تک سو رہی تھیں۔ انھوں نے ہوٹل کی کھڑکی سے پردے ہٹائے اور یہ دیکھ کر سکون کا سانس لیا کہ باہر سورج چمک رہا ہے۔ انھوں نے اپنی بیوی کو نہیں جگایا، بغیر شور کیے چائے بنائی اور قریب ہی لارڈز گراؤنڈ کا نظارہ کرتے ہوئے کھڑکی کے پاس بیٹھ گئے۔ میچ شروع ہونے سے پہل...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c727p1vq890o
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ: ’میوٹ کر کے سنیں تو بہت مزا آئے گا‘
’ون ڈے چمتکار بھی ہے۔۔۔۔ ون ڈے میں تکرار بھی ہے۔۔۔۔ ہر کسی کی دھڑکنیں بھی ڈولیں۔۔۔ دل جشن جشن بولے۔۔۔ دل جشن جشن بولے۔۔۔‘ یہ بول ہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کے، جس کی ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ 22 سیکنڈ ہے۔ آئی سی سی نے کرکٹ کے عالمی کپ 2023 کے آفیشل ترانے کو جیسے ہی ریلیز کیا، شائقین کے پاس ورلڈ کپ پر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c2x4vzrxx48o
خصوصی سِم کارڈ، ریشمی قالین اور پرتپاک استقبال: رونالڈو کی ایران آمد پر جشن بھی، تنازع بھی
سعودی کلب النصر کے پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ریاض سے بذریعہ پرواز تہران پہنچے تو ایرانی فینز اور حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ 19 ستمبر کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) چیمپیئنز لیگ میں النصر کا مقابلہ ایرانی کلب پرسپولیس سے ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی تہران کا آزادی سٹیڈیم کر...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cp98wvnwrwwo
آٹو رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد سراج کی عام سے خاص بننے کی کہانی: ’میاں آج کون سی بریانی کھائی تھی‘
اتوار کو کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر انڈیا آٹھویں بار چیمپیئن بنا ہے جس میں انڈین بولر محمد سراج کی ایسی نمایاں کارکردگی رہی کہ لوگ اس میچ کو سری لنکا بمقابلہ انڈیا کے بجائے ’سری لنکا بمقابلہ محمد سراج‘ کہہ رہے ہیں۔ محمد سراج نے ایک ہی اوور میں چار وکٹیں لے کر انڈیا کی جانب سے ایک ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cpdmem41791o
گو کہنے کو یہ ایک روزہ میچ تھا: سمیع چوہدری کا کالم
اگرچہ جنگ اور جارحیت کا کوئی قاعدہ نہیں ہوتا مگر جب تک پاسبانی کو کچھ عقل میسر نہ ہو، ہر دلیری کا بے سود رہنا مقدر بن جاتا ہے۔ سری لنکن جارحیت کو بھی یہاں عقل سے کوئی سروکار نہ تھا۔ ٹاس کے لمحے بھلے روہت شرما قدرے ملول رہے ہوں کہ بارش کے خدشات میں گِھرے اس قدر اہم میچ میں پہلے بیٹنگ اور سکور کارڈ پہ ایک خاطر خواہ مجموع...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cxrlwy7116wo
سمیع چوہدری کا کالم: ’یہ بِیچ سفر کم ہمتی کی قیمت تھی‘
کچھ راتوں کی سحر ہو کے نہیں ہوتی۔ تیرگی مٹنے کا نام نہیں لیتی اور خواہشیں ناتمام ہو کر، حسرتوں میں ڈھل جاتی ہیں۔ پاکستان کے لیے بھی کولمبو کی یہ رات کچھ ایسی ہی تھی۔ جس شام کا آغاز خوف اور احتیاط کے تال میل سے ہوا، وہ پہلے عبداللہ شفیق کے تحمل میں بدلی اور پھر رضوان کی استقامت سے افتخار کی جارحیت تک بہت کچھ ایسا ہوا کہ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c72j9v2dg7no
ناقص فیلڈنگ، مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے میں ناکامی: سری لنکا نے ’ورلڈ نمبر ون‘ پاکستان کو ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا
لاہور قلندرز کو کئی مرتبہ آخری اوور میں ہاری ہوئی بازی جتانے والے زمان خان ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کے لیے ویسے ہی نتائج حاصل نہ کر سکے اور سری لنکا نے دو وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ اور ابتدائی اور مڈل اوور میں وکٹیں حاصل کرنے میں ناکامی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c2vj213l3edo
زخم خوردہ ٹائیگرز بھی حیران کر سکتے ہیں: سمیع چوہدری کا کالم
سری لنکن کرکٹ کا مزاج رہا ہے کہ جب وہ کسی شمار قطار میں نہیں ہوتی، تب اچانک ابھر کر یوں سامنے آتی ہے کہ شائقین ششدر رہ جاتے ہیں۔ ایشیا کپ کی 39 سالہ تاریخ میں جب جب کبھی پاکستان انڈیا فائنل کے امکان روشن ہوئے ہیں، رنگ میں بھنگ سدا سری لنکن کرکٹ نے ہی ڈالا ہے۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ جس ٹیم نے ایک ہی دن پہلے...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cglep82mvrlo
’پاکستان کو اس بچے سے بچ کر رہنا ہو گا‘: انڈیا کے ٹاپ آرڈر کو بے بس کرنے والے ویلالاگے کون ہیں؟
سوموار کو انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سے ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرکٹ شائقین کی نظریں منگل کو ہونے والے انڈیا بمقابلہ سری لنکا میچ پر لگی ہوئی تھیں۔ سری لنکا کے خلاف انڈیا نے ٹاس جیت کر کچھ اسی طرح کا آغاز کیا جیسا اس نے پاکستان کے خلاف کیا تھا۔ ایک وقت میں انڈیا کا سکور 11 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز تھا جب سری...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cqlgw0k4ynpo
سمیع چوہدری کا کالم: ’مگر ہر بہترین کا ایک بدترین بھی ہوتا ہے‘
کولمبو میں بارش تھم چکی تھی مگر پاکستانی ڈریسنگ روم کے لیے یہ کوئی نوید نہیں تھی۔ شیشے کی دیواروں سے جھانکتے چہرے مرجھاتے چلے جا رہے تھے کہ میدان میں پھر سے انڈین پیس بولنگ کا قہر برسنے کو تھا اور پاکستانی بیٹنگ تہی دامن ہو چکی تھی۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کوئی کپتان تبھی کر سکتا ہے جب اسے اپنے فاسٹ بولرز پر فقط...
https://www.bbc.com/urdu/articles/ckdz9xq5gr9o
خالد لطیف: نیدر لینڈ کی عدالت نے قتل پر اُکسانے کے کیس میں سابق پاکستانی کرکٹر کو 12 برس قید کی سزا سنا دی
نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو انتہائی دائیں بازو کے سیاسی رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کرنے پر اُکسانے کے جرم میں 12 برس قید کی سزا سُنا دی ہے۔ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق عدالت نے قرار دیا ہے کہ 37 سالہ خالد لطیف کے بیانات قتل پر اُکسانے، بغاوت اور دھمکی کے مترادف تھے۔ یاد رہے کہ خالد لطی...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cw9gvxqqqdzo
ایشیا کپ 2023: انڈیا نے پاکستان کو 228 رنز سے تاریخی شکست دے دی
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں انڈیا کے 357 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں انڈیا نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کو کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انڈیا کے سب سے کامیاب باؤلر کلدیپ یادیو رہے جنھوں نے آٹھ اوورز میں 25 رنز کے ...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cd1001d34e7o
شاہین آفریدی کا جسپریت بمراہ کو بیٹے کی پیدائش پر تحفہ: ’میدان میں لڑتے ہیں، باہر عام انسان ہوتے ہیں‘
اتوار کو سری لنکا میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ بارش کی نظر ہونے سے شاہین شاہ آفریدی روایتی انداز میں انڈین اوپنرز کی وکٹ آغاز میں ہی لینے میں تو ناکام رہے لیکن ان کی جانب سے انڈین بولر جسپریت بمراہ کو بیٹے کی پیدائش پر تحفہ دینے کی ویڈیو نے کئی لوگوں کے دل جیت لیے۔ یہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جان...
https://www.bbc.com/urdu/articles/cv2rjyywwd3o
کوئٹہ کے ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جنھوں نے ’بیئر نکل‘ مقابلے میں حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دی
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے امریکہ میں گیمبریڈ ایم ایم اے لیگ کے بیئر نکل میچ میں اپنے میکسیکن حریف کارلوس گویرہ کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔ یہ میچ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں جمعے کی رات کو ہوا اور یہ شاہ زیب رند کا پہلا ایم ایم اے بیئر نکل مقابلہ تھا۔ بییر نکل میں...
https://www.bbc.com/urdu/articles/c5144vy2858o
ایشیا کپ اور بارش: ریزرو ڈے اور ڈک ورتھ لوئس فارمولا انڈیا پاکستان میچ کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟
ایشیا کپ 2023 کے سپر فور راؤنڈ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کچھ کھیل کے بعد بارش کے باعث روک دیا گیا اور اتوار کو مزید کھیل ممکن نہ ہونے کے باعث بقیہ میچ ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما اور ان کے ساتھی اوپن...