urdu pk model apeal

#2
by ttg73ml - opened

السلام علیکم مہوز بھائی!

میرا نام محمد نعمان ہے، میں پاکستان سے ہوں اور 19 سال کا ہوں۔ میں نے میٹرک کی ہے لیکن AI اور TTS کے ساتھ بہت محبت ہے۔

مجھے پتہ چلا کہ پائپر ٹیم نے آپ کا UAT ڈیٹاسیٹ استعمال کیا ہے اردو ماڈل بنانے کے لیے۔ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ایک پاکستانی بھائی اردو AI کے لیے کام کر رہے ہیں!

بھائی میں نے بھی اردو TTS بنانے کی بہت کوشش کی ہے۔ میرے پاس تگڑا PC نہیں ہے، میں نے صرف Google Colab کے ذریعے دن رات Gmail بدل بدل کر ہزاروں آڈیوز سے ٹرین کیا ہے۔ لیکن دو مسئلے ہیں جو حل نہیں ہو رہے:

مسئلہ 1 — آواز پھٹ جاتی ہے
میری ریکارڈنگ بالکل صاف تھی لیکن جنریٹ آواز پھٹی پھٹی آتی ہے۔

مسئلہ 2 — لفظ تھتراتا ہے
ایک ہی لفظ جیسے پاکستان ایک بار صحیح پڑھتا ہے لیکن دوسری یا تیسری بار اسی جملے میں آئے تو غلط پڑھتا ہے۔ میرا خیال ہے eSpeak کا اردو phonemizer بہت کمزور ہے۔

میرا لائیو ڈیمو یہاں دیکھ سکتے ہیں:
https://huggingface.co/spaces/nzgnzg73/Urdu_TTS_Realistic

بھائی میری آپ سے گزارش ہے:

1۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آواز پھٹنے کا کیا حل ہے؟
2۔ کیا eSpeak کے علاوہ کوئی بہتر اردو phonemizer ہے؟
3۔ کیا ایک ماڈل میں اردو، ہندی اور انگلش ایک ساتھ کام کر سکتی ہیں؟

بھائی میں آپ کو اپنا پورا اردو ڈیٹاسیٹ دینے کے لیے تیار ہوں — نیچرل، خوشی، غصہ، اداسی — سب طرح کی آوازیں۔ ہم پاکستانی مل کر اردو کا ایک اچھا آف لائن TTS ماڈل بنا سکتے ہیں جو موبائل اور CPU پر پانی کی طرح چلے۔

دنیا میں اردو بولنے والے کروڑوں لوگ ہیں لیکن ہماری زبان کا کوئی اچھا آف لائن ماڈل نہیں ہے۔ یہ کام ہم پاکستانیوں کو ہی کرنا ہوگا!

پلیز رہنمائی فرمائیں بھائی۔

بہت شکریہ،
محمد نعمان
پاکستان
پروجیکٹ: NZG73

connect on linkedin

mahwizzzz changed discussion status to closed

Sign up or log in to comment