url
stringlengths
14
138
Summary
stringlengths
39
3.22k
Text
stringlengths
230
2.44k
/ur/کشمیر-کی-بحث-میں-سعودی-عرب-زیر-بحث-آخر-کیوں/a-54486577
پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر بحث اس وقت عروج پر ہے لیکن جہاں اس بحث میں بھارت کی مذمت کی جا رہی ہے، وہیں سعودی عرب کی خاموشی کو بھی ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ کیا اسلام آباد کو اپنی سعودی پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے؟
پاکستان نے حالیہ برسوں میں ترکی اور ایران سے تعلقات بہت بہتر کیے ہیں۔ ترکی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مسلم دنیا کی لیڈرشپ حاصل کرنا چاہتا ہے جب کہ ایران اور سعودی عرب کی بھی یہی کوشش ہے۔ کچھ ناقدین کے خیال میں ریاض اس منظر نامے کو پسند نہیں کرتا۔ اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے واب...
/ur/وکی-لیکس-کے-بانی-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری/a-6247178
سویڈن کی ایک عدالت نے وکی لیکس نامی ویب سائٹ کے بانی جولیان آسانج کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ جنسی زیادتی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
جمعرات کو سویڈن میں ایک عدالت کی ایک خاتون جج نے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان آسانج کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئے جائیں گے۔ سٹاک ہولم ضلعی عدالت کی جج ایلن کامیٹز نے خبر رساں ادارے AFP کو بتایا کہ جولیان کی عدم موجودگی میں بھی انہیں گرفتار تصور کیا ج...
/ur/جرمن-پارلمیان-میں-آج-افغان-مشن-پر-ووٹنگ/a-14800614
افغانستان میں جاری جرمن مشن میں توسیع کے حوالے سے آج وفاقی جرمن پارلمیان میں رائے شماری ہونے جا رہی ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہےکہ جرمن کابینہ کی طرف سے منظور شدہ توسیع کو پارلیمان سے منظوری حاصل ہو جائے گی۔
جرمن حکومت چاہتی ہے کہ افغان مشن میں ایک سال یعنی فروری 2012ء تک کی توسیع کی جائے۔ تاہم افغانستان سے جرمن افواج کے انخلاء کے حوالے سے بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے بحث جاری ہے۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2011ء کے اختتام سے یہ مرحلہ شروع ہو گا لیکن اسے افغانستان کے حالات سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ جرمنی میں افغانستان سے افواج کی واپ...
/ur/جیمزبونڈ-سیریز-کی-نئی-فلم-نے-ریکارڈ-توڑ-دئے/a-3758695
انگریز اداکار ڈینئل کریگ کی نئی باجیمز بانڈ فلم نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس فلم کی نمائش کے پہلے ہی دن 4.9 ملین پونڈ کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔ بانڈ سیریز کی یہ بائیسویں اور ڈینئل کریگ کی دوسری فلم ہے
سونی پیکچرز نے کہا ہے کہ فلم Quantum of Solace نے پہلے ہی دن چار اعشاریہ نو ملین پونڈ کا ریکارڈ بزننس کیا ہے۔ مشہور زمانہ خفیہ ایجنٹ جیمز بونڈ کا کردار ڈینئل کریگ ادا کیا ہے۔ بانڈ سیریز میں اُن کی ایک فلم سن دو ہزار چھ میں ریلیز ہو چکی ہے ۔ کیسنو رائل نامی فلم کو برطانوی اکیڈیمی برائے فلم اور ٹیلی ویژن کی جانب سے ساؤنڈ...
/ur/افریقی-یونین-کی-صدر-پہلی-بارایک-خاتون/a-16307095
افریقی یونین میں پہلی بار ایک خاتون کو چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ نکونسازانا دالیمی زوماکو افریقی یونین کمیشن کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی جاری ہیں۔
گزشتہ روز یعنی اتوار14 اکتوبر کو انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی انہیں مطلوبہ دو تہائی اکثریت نہ حاصل ہو سکی۔ آخر کار افریقی یونین کے مغربی افریقی ملک گیبون سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر Jean Pig کی عہدے سے دست برداری کے بعد خاتون لیڈر نکونسازانا دالیمی زوما کی کامیابی کی راہ ہموار ہوئی۔ ان کا چناؤ صرف افریقی یونین ہی...
/ur/بن-دلان-کے-سابق-باڈی-گارڈ-کو-ڈی-پورٹ-نہیں-کیا-جا-سکتا-جرمنی/a-43520192
اسامہ بن لادن کے سابق محافظ سمیع اے گزشتہ کئی برسوں سے جرمنی میں سکونت پذیر ہیں اور وہ ایسی تمام سماجی مراعات حاصل کر رہے ہیں، جو دوسرے عام تارکین وطن افراد کو حاصل ہیں۔
سمیع اے کو ڈی رپورٹ کرنے کے تازہ مطالبات کے ردعمل میں صوبائی وزیر برائے مہاجرین یوآخم اشٹامپ نے کہا ہے کہ سمیع اے اس وقت تک جرمنی ہی رہے گا، جب تک تیونس کی حکومت یہ یقین دہانی نہیں کراتی کہ واپس ملک پہنچنے پر اس کے ساتھ غلط سلوک نہیں کیا جائے گا، اس کی زندگی کی ضمات دی جائے گی اور اس کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی نہی...
/ur/اسرائیلی-فوج-کی-غلطی-سے-اسرائیل-ہی-کے-سویلین-طیارے-پر-فائرنگ/a-50130448
گولان کی پہاڑیوں کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی دستوں نے غلطی سے اسرائیل ہی کے ایک طیارے پر فضا میں فائرنگ شروع کر دی۔ یہ واقعہ بدھ اکیس اگست کی رات پیش آیا اور ملکی دستوں نے اس ہوائی جہاز کو ایک دشمن طیارہ سمجھ لیا تھا۔
تل ابیب سے جمعرات بائیس اگست کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس سویلین ہوائی جہاز کو جنگ زدہ ہمسایہ ملک شام سے خفیہ طور پر اور بری نیت سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ایک دشمن طیارہ سمجھ لیا تھا۔ ملکی فوج کے ایک ترجمان نے ڈی پی اے کو بتایا، ''یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ طیارہ...
/ur/مُرسی-نواز-اور-مخالف-گروپوں-کی-جانب-سے-ریلیوں-کا-اعلان/a-16440547
مصر میں اپوزیشن کے مرکزی اتحاد نیشنل سیلویشن فرنٹ اور اخوان المسلون نے منگل کو آئین کے مسودے کی مخالفت اور حمایت میں ریلیاں نکلانے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن اس مسودے پر مجوزہ ریفرنڈم کو رد کر چکی ہے۔
اپوزیشن نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کو ملک بھر میں آئین کے مسودے کے خلاف احتجاج کریں۔ اپوزیشن کے اتحاد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ریفرنڈم مزید تقسیم اور کشیدگی کا باعث بنے گا اور پہلے سے پائی جانے والی کشیدگی کے درمیان ریفرنڈم کروانے سے حکومت کی جلدبازی ظاہر ہوتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا: ’’ہم آئین کے م...
/ur/ایپی-میں-چارخواتین-کے-قتل-پروفاقی-حکومت-کی-طرف-سے-خاموشی/a-56714720
شمالی وزیرستان میں قتل کی جانیوالی خواتین کے لواحقین نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں امدادی رقوم کے چیک دیے گئے ہیں۔
مقامی صحافی کے مطابق کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے مرنے والی خواتین کے رشتہ داروں کو فی کس پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔ ضلع شمالی وزیر ستان کے پولیس افسر شفیع اللہ خان گنڈا پور نے رابطہ کرنے پر ڈی ڈبلیو کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، ''شمالی وزیرستان میں غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی چار خواتین کے قتل کے حوالے س...
/ur/شاندار-اجلاس-تلخ-موضوعات-پر-بحث/a-17069292
بحیرہ بالٹک کی مشرقی چوٹی پر واقع پانچ ملین نفوس پر مشتمل سینٹ پیٹرزبرگ روس کا وہ شہر ہے، جہاں سورج سب سے پہلے چمکتا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے، جہاں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آنکھ کھولی تھی۔
2006 ء میں جب روس کے اسی شہر ’سینٹ پیٹرزبرگ‘ میں آٹھ صنعتی طاقتوں کے گروپ G8 کا اجلاس منعقد ہوا تھا، اُس وقت مشرق وسطیٰ کا دیرینہ تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا تھا۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جھڑپوں کے ساتھ لبنان کی دوسری جنگ شروع ہو گئی تھی ۔ G8 ممالک کے لیڈروں نے اس تنازعے کے بارے میں اپنے اپنے موقف کا اعادہ کیا ...
/ur/ہیٹی-میں-ہیضے-سے-250-سے-زیادہ-اموات/a-6147437
بحیرہء کیریبین کے ملک ہیٹی میں ہیضے سے ہونے والی اَموات کی تعداد 250 سے بھی تجاوُز کر گئی ہے۔ امریکی ٹیلی وژن چینل سی این این نے اپنی وَیب سائٹ پر بتایا ہے کہ اب تک ہیضے کے تقریباً تین ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل نے یہ اعداد و شمار ہیٹی کی وزارتِ صحت کے حوالے سے جاری کئے ہیں۔ گزرے دو دنوں کے دوران یہ وبا ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرانس تک بھی پہنچ گئی۔ تاہم دارالحکومت میں ہیضے کے جو پانچ کیسز درج ہوئے ہیں، وہ اُن شہریوں کے ہیں، جو پورٹ او پرانس سے شمال کی طرف واقع علاقے ڈیپارٹ مَوں آرٹی بونِیٹ کے وبا زَدہ علا...
/ur/مراکش-پاپائے-روم-مسلمان-اور-تارکین-وطن/a-48121802
پاپائے روم پھر ایک اسلامی ملک میں ہیں۔ مراکش میں مسلم رہنماؤں سے ان کی ملاقات ایک اور سنگ میل ہو گی۔ یورپ کے باہر سے یورپی باشندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوپ ان سے تارکین وطن کے بارے میں زیادہ کھلے پن کا مطالبہ بھی کریں گے۔
اپنے اولین دورہ مراکش کے دوران پوپ فرانسس ملکی دارالحکومت رباط میں 27 گھنٹے قیام کریں گے اور اس دوران ان کی توجہ اس بات پر ہو گی کہ دہشت گردی کے خلاف بین المذاہبی مکالمت کی ضرورت آج اتنی زیادہ ہے جنتی پہلے کبھی نہیں تھی۔ یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسپین، جرمنی اور دیگر وسطی یورپی ممالک میں شدت...
/ur/برطانوی-نوآبادیاتی-دور-اور-ہندو-قوم-پرستوں-کا-رویہ/a-59132688
ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملکی تاریخ کو ازسرِنو مرتب کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس سلسلے میں ہندو قوم پرستوں کے کردار کو بڑھا چڑھا کے بیان کیے جانے کی کوشش بھی جاری ہے۔
بی جے پی کی حکومت کو اس تنقید کا سامنا ہے کہ برطانوی سامراجی دور کے مظالم کو بھی گھٹا کر بیان کرنے کی منظم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تناظر میں جلیانوالا باغ کی میموریئل کی تزئین کا معاملہ اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایسی کوشش کی گئی ہے کہ سن 1919 میں کیے جانے والے مظالم کے نشانات یا حوالوں کو کمزور کر دیا جائے۔ ممتاز ...
/ur/بھارتی-میوزک-کمپنی-نے-پاکستانی-گلوکار-کا-گانا-یو-ٹیوب-سے-کیوں-ہٹایا/a-53939600
ہندو شدت پسند تنظیم مہاراشٹر نو نرمان سینا(ایم این ایس) کی جانب سے انتقامی کارروائی کے خو ف سے بھارت کی معروف میوز ک کمپنی ٹی سریز نے اپنے یو ٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا ہٹا دیا ہے۔
میوز ک کمپنی ٹی سریز نے فلم ’مرجاواں‘ کا ایک گیت ’کنّا سونا‘ اپنے یو ٹیو ب چینل پر پچھلے دنوں اپ لوڈ کیا تھا۔ اسے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔ لیکن ہندو شدت پسند تنظیم مہاراشٹر نو نرما سینا(ایم این ایس) کو ٹی سریزکی یہ پہل راس نہیں آئی اور وہ سخت ناراض ہوگئی۔ ایم این ایس کے کلچرل ونگ ’چتر پٹ سینا‘ کے صدر امیا...
/ur/مسلح-افغان-گروپ-کے-ساتھ-امن-معاہدہ-جلد-متوقع/a-19257725
افغان حکومت ایک مسلح عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے ساتھ بہت جلد امن معاہدہ کرنے والی ہے۔ افغان حکام کے مطابق یہ معاہدہ افغانستان میں گزشتہ 15 برس سےجاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
کابل حکومت کی اعلیٰ امن کونسل کے نائب سربراہ عطاء الرحمان سلیم نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حزب اسلامی کے مسلح دھڑے کے ساتھ معاہدہ کل اتوار 15 مئی کو مکمل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے گزشتہ دو برس سے بات چیت جاری تھی۔ اے پی کے مطابق اس طرح کا معاہدہ صدر غنی کی کامیابی کے لیے بہت ضرور...
/ur/آئی-ایس-آئی-کے-لیے-جاسوسی-پر-بھارتی-سفارت-کار-کو-سزا/a-43859049
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت نے سابقہ سفارت کار کو پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین برس قید کی سزا سنا دی ہے۔
اتوار کے روز سابقہ سفارت کار مادھوری گپتا کے وکیل نے اس سزا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی کی عدالت نے ان کی مؤکلہ کو پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیے جاسوسی کرنے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔ جمعے کو مادھوری گپتا پر نئی دہلی کی ایک عدالت میں ’جاسوسی اور معلومات کو غیرقانونی طور پر استعما...
/ur/جرمن-شہريوں-کی-سوچ-و-نظريات-حقيقت-کيا-افسانہ-کيا/a-45737157
دیوار برلن تیس برس قبل منہدم ہوئی تھی۔ جرمنی 1990ء میں ایک ہوا تھا۔ جرمنی میں 83 ملین افراد رہتے ہیں، جن میں مقامی باشندے، نئے آنے والے اور تارکین وطن شامل ہیں۔ کیا ان میں اور ان کی خصوصیات میں کوئی فرق ہے؟
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے مختلف خطوں اور شہروں میں بسنے والوں کی مختلف خصوصیات بیان کی جاتی ہیں۔ ان کے بقول ’اسٹیریو ٹائپس‘ ہمیشہ عام تاثر کی عکاسی کرتے ہيں۔ مثال کے طور پر آپ کچھ واقعات یا شاید ایک واقعے کی بنا پر تمام لوگوں کو ایک جیسا سمجھنے لگتے ہیں۔ یہ صحیح نہیں ہے۔ مثال کے طور پر ماضی میں سی...
/ur/لاک-ڈاؤن-پاکستانی-معاشرے-کو-تخلیقی-ہاتھوں-کو-تھامنا-ہوگا/a-53318054
پاکستان میں کورونا بحران کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے فنون لطیفہ کی سرگرمیاں بھی مانند پڑ چکی ہیں اور آرٹ کے مختلف شعبوں سے وابستہ کارکن شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت تھیٹر، سنیما ہالز اور آرٹ گیلیریاں بند ہیں۔ میوزک فیسٹیولز، کارپوریٹ شوز، کتاب میلے اور پینٹنگز کی نمائشیں بھی نہیں ہو رہیں۔ پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤسز میں بھی کام ٹھپ ہے، کوئی البم ریلیز ہو رہی ہے اور نہ ہی کسی برانڈ کا افتتاح ہو رہا ہے۔ اس ساری صورتحال کی وجہ سے آرٹ انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں کام کرن...
/ur/بلوچستان-میں-عسکریت-پسندوں-کے-خلاف-کریک-ڈاؤن/a-17972605
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بد امنی میں ملوث کالعدم عسکریت پسند گروپوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے مخلتف علاقوں میں اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پر تشدد واقعات میں ملوث کالعدم مسلح گروپوں کے خلاف اس کارروائی کا آغاز جمعہ تین اکتوبر کو علی الصبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمال مشرقی علاقوں سے کیا گیا۔ حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی، کرانی روڈ، ہزار گنجی، سریاب روڈ، تربت کے علاقے دشت، مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ، بولان، ...
/ur/ٹرمپ-پیرس-پہنچ-گئے/a-39671973
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ وہ فرانس کے قومی دن کے موقع پر ’باستی ڈے‘ پریڈ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے اعزازی مہمان ہوں گے۔
ٹرمپ آج ایفل ٹاور پر واقع ریسٹورنٹ میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں متوقع طور پر اپنے اعزازی مہمان کو پہلی عالمی جنگ میں فرانسیسی فوج کے کمانڈر مارشل فرڈینوں فوش اور نپولین بونا پارٹ کے مقبروں پر بھی لے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپ کا ی...
/ur/تحریک-انصاف-اور-پیپلز-کے-رہنما-پاڑا-چنار-کیوں-نہیں-گئے/a-39481317
پاڑا چنار میں 23 جون کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں متاثرین نے دھرنا دے رکھا ہے۔ پاڑا چنار کے رہائشی حکومت، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور فوج سے نالاں ہیں۔
افغان سرحد کے قریب پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے کُرم ایجنسی کے اہم ترین شہر پاڑا چنار میں 23 جون کو دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد مارے گئے تھے۔ متاثرین کا شکوہ ہے کہ حکومت، فوج اور میڈیا کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے اس حملے اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم...
/ur/بلوچستان-اغواء-برائے-تاوان-کے-الزام-میں-مزید-گرفتاریاں/a-16537730
پاکستانی صوبہ بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار تین سینئر پولیس افسران کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
بلوچستان پولیس کی کرائمز انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ CID کے گرفتار شدہ تین سینئر افسران ایس پی طارق منظور، ڈی ایس پی قطب مندوخیل اور ڈی ایس پی محمد بلا ل کو تفتیشی ٹیم نے آج پیر کے روز کو ئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔ سی آئی ڈی میں تع...
/ur/ماضی-کی-مقبول-اداکارہ-شمیم-آرا-بھی-چل-بسیں/a-19451930
پاکستانی فلمی صنعت کی ماضی کی ممتاز اداکارہ ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شمیم آرا جمعہ پانچ اگست کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ پاکستانی فلمی صنعت سے وابسطہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ بہترین فنکارہ ہونے کے ساتھ عمدہ انسان بھی تھیں۔
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ اور شمیم آرا کی قریبی سہیلی بہار بیگم نے بتایا کہ شمیم آرا ایک بہترین فنکارہ ہونے کے علاوہ ایک اچھی شخصیت کی حامل انسان تھیں۔ان کے بقول شمیم آرا نے بڑے خلوص سے بہت عمدہ کام کیا اور ساتھی فنکاروں سے ان کا رویہ بہت اچھا ہوتا تھا۔ شمیم آرا کے بیٹے کے ساتھ ہونے والی گفت...
/ur/افغانستان-کی-صورتحال-بہتر-جبکہ-پاکستان-کی-پیچیدہ-جان-کیری/a-15105713
امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں سیاسی مصالحت کی کوششوں کی کامیابی کی امید پیدا ہوئی ہے لیکن دوسری طرف ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ اور مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے امریکی سینیٹر جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ایک اجلاس میں کہا کہ القاعدہ نیٹ ورک کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں قیام امن کے لیے سیاسی سطح پر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کے قریبی ساتھی جان کیری نے پاکستان کی صور...
/ur/مائیک-پینس-غیراعلانیہ-دورے-پر-افغانستان-میں/a-41899847
امریکی نائب صدر مائیک پینس اپنے ایک غیراعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے خطاب کیا۔
مائیکل پینس جمعرات کو افغانستان میں قائم امریکی فضائی اڈے بگرام اترے۔ صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کا دورہ کرنے والے وہ سب سے اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہیں۔ امریکی فضائیہ کے سی ون سیون طیارے کے ذریعے افغانستان پہنچنے والے پینس نے افغانستان میں تعینات پندرہ ہزار امریکی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی تاریخ کی...
/ur/ایردوآن-کا-بیان-ترکی-اور-اسرائیل-کے-درمیان-تناؤ/a-16640378
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے صیہونیت کو مبینہ طور پر انسانیت کے خلاف جرم قرار دینے سے متعلق بیان کو ’تاریک اور غلط‘ قرار دیا ہے۔
فوری طور پر یہودی ربیوں اور اسرائیلی وزیر اعظم کے اپنے ترک ہم منصب کے خلاف تنقیدی بیان پر ترک وزارت خارجہ سے ردعمل حاصل نہیں کیا جا سکا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ’بینجمن نیتن یاہو، ترک وزیر اعظم ایردوآن کے صیہونیت کے بارے میں بیان اور صیہونیت کے نازی ازم سے تقابلے کی سخت مذمت کرت...
/ur/یورپی-یونین-کے-ساتھ-کشیدگی-بیلاروس-کی-فوج-الرٹ-پر/a-54972885
بیلا روس کا کہنا ہے کہ اس نے یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے جبکہ پولینڈ کا کہنا ہے کہ سرحد پر صورتحال میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور بیلا روس کا یہ قدم پروپیگنڈہ مہم کا ایک حصہ ہے۔
بیلا روس کے صدر الیکسانڈر لوکانشینکو نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ فوج کو اب شہر کی گلیوں سے نکال کر یورپی یونین سے متصل سرحدوں کی حفاظت کے لیے بارڈر پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا، '' ہم اپنی فوج کو سڑکوں سے پیچھے ہٹانے پر مجبور ہیں، ہماری نصف فوج اس وقت حفاظت پر مامور ہے اور ہم نے مغربی ممالک کے ساتھ اپنے ...
/ur/چین-کے-ساتھ-تعاون-پر-مبنی-شراکت-داری-کا-پختہ-ارادہ-رکھتے-ہیں-کلنٹن/a-16220834
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بدھ کے روز چینی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ بیجنگ حکومت سے باہمی تعاون و اشتراک کی امید رکھتی ہیں۔
ہلیری کلنٹن گزشتہ روز بیجنگ پہنچی تھیں۔ آج بدھ کی صبح انہوں نے چینی صدر ہو جن تاؤ سے ملاقات کی جبکہ آج سہ پہر ان کی ملاقات وزیر اعظم وین جیا باؤ اور نائب صدر سی ین پنگ سے متوقع ہے۔ اپنے چینی ہم منصب یانگ جی چی کے ساتھ ملاقات کے بعد گزشتہ شب امریکی وزیر خارجہ نے ان کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیے میں بھی شرکت کی تھی۔ اس ...
/ur/جرمنی-میں-سیاسی-پناہ-کی-درخواستوں-پر-فیصلوں-میں-سسُتی-کیوں/a-19029718
وفاقی جرمن ادارہ برائے تارکین وطن و مہاجرین کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ جرمن حکام کو سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جب کہ اس دوران مزید درخواستیں بھی مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے تارکین وطن و مہاجرین (بی اے ایف ایم) کے سربراہ فرانک یُرگن وائزے نے تسلیم کیا ہے کہ جرمنی میں غیر ملکیوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ وائزے کا کہنا تھا، ’’جرمنی میں 2015ء کے دوران آنے والے غیر ملکیوں میں سے چھ لاک...
/ur/مجھے-علیحدہ-کمرے-میں-کیوں-سونا-ہے/a-54480554
کیا آنکھیں بند کر کے معاشرتی اقدار و روایات پر عمل کرنا درست ہے؟ یا بطور ایک آزاد انسان عقل و دانش کو بروئے کار لاتے ہوئے مروجہ معاشرتی عادات و اطوار کو چیلنج کرنا چاہیے؟
شادی بیاہ کے بعد یہ خیال مزید عجیب لگنے لگتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا شریک حیات بس ہماری ذاتی جاگیر ہے۔ بھلے اس کے فون کا پاس ورڈ ہو یا اس کے باہر آنے جانے کے اوقات، سب ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ ہم جو کریں اکٹھے کریں۔ بس ٹچ بٹنوں کی جوڑی بن کر گھومتے رہیں۔ ایک دوسرے سے اس قدر نتھی رہیں کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے۔ ہم ...
/ur/رومانیہ-کا-سیاسی-بحران-اور-مغربی-ممالک-کے-خدشے/a-16087321
منگل کے دن رومانیہ کے صدر ترایان باسیسکو نے اقتدار اپنی حریف سیاسی پارٹی کو سونپ دیا۔ پیر کو ملک کی اعلیٰ عدالت نے ارکان پارلیمان کی طرف سے صدر کی معطلی کے متنازعہ فیصلے کی توثیق کر دی تھی۔
یورپی یونین کی غریب تصور کی جانے والی اس ریاست میں جاری سیاسی بحران کے دوران سینیٹ کے اسپیکر کرِن اَنتانینسکو نے عبوری صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ترایان باسیسکو کے مواخذے کے حوالے سے ایک ریفرنڈم انتیس جولائی کو منعقد کیا جائے گا، جس میں فیصلہ ہو گا کہ آیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔ رومانیہ ک...
/ur/قدرتی-وسائل-کا-بے-تحاشا-استعمال-فوری-اقدامات-کی-ضرورت/a-44923215
اس برس یکم اگست تک بنی نوع انسان نے زمین کی پیداوری سکت سے زیادہ قدرتی وسائل استعمال کر لیے۔ سن 1970 تک انسان سالانہ بنیادوں پر اتنے ہی قدرتی وسائل استعمال کر رہے تھے جتنے کہ کرہ ارض ایک سال میں پیدا کر رہی تھی۔
سائنسدانوں کے مطابق انسانوں نے اگر اسی رفتار سے قدرتی وسائل کا استعمال جاری رکھا تو ’ارتھ اوور شوٹ ڈے‘ ہر برس کم ہوتا جائے گا۔ اگر قدرتی وسائل کو سالانہ بجٹ کی طرح دیکھا جائے تو یوں سمجھیے کہ دنیا میں بسنے والے انسانوں نے یہ بجٹ یکم اگست تک استعمال کر لیا جب کہ ابھی سال کے پانچ ماہ باقی ہیں۔ یوں زمین کے قدرتی وسائل خسا...
/ur/ایشیا-کی-تاریخ-میں-منشیات-کی-سب-سے-بڑی-برآمدگی/a-59655044
لاؤس میں حکام نے براعظم ایشیا کی تاریخ میں منشیات کی آج تک کی سب سے بڑی مقدار ضبط کر لی۔ اقوام متحدہ کے مطابق پولیس نے تقریباﹰ چھپن ملین نشہ آور میتھ گولیوں اور ڈیڑھ ٹن سے زائد کرسٹل میتھ کو قبضے میں لے لیا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے جمعرات اٹھائیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ ایشیا میں کسی بھی کارروائی میں آج تک قبضے میں لیے گئے غیر قانونی نشہ آور مادوں کی سب سے بڑی مقدار ہے۔ اس امر کی اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بھی تصدیق کر دی۔ منشیات کی بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں قبضے میں لے لیے گئے ان نشہ آ...
/ur/میرکل-کو-پارلیمان-میں-تند-و-تیز-سوالات-کا-سامنا/a-44103678
جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو پہلی بار ارکان پارلیمان کے براہ راست سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ روس سے تعلقات اور مہاجرین سے متعلق موضوعات بھی ان سوالات میں شامل تھے۔ ارکان پارلیمان کے سوالات کا سامنا نئے طریقہ کار کا حصہ ہے۔
جرمن چانسلر کی طرف سے ارکان پارلیمان کے براہ راست سوالات کاجواب دینے کا عمل دراصل اتحادی حکومت کے قیام کے لیے طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے جس کے مطابق چانسلر سال میں تین مرتبہ ارکان پارلیمان کے سوالات کا جواب دیں گی۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے سوالات کے جوابات دینے کے عمل میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔ آج بدھ چھ جون کے ...
/ur/ٹویٹر-کے-قیام-کو-پانچ-سال-ہو-گئے/a-14933975
ٹويٹر کی ابتداء پانچ سال پہلے ہوئی تھی۔ اس وقت دنيا بھر ميں 200 ملين سے زائد افراد سوشل نيٹ ورکنگ اور مختصر خبروں کے لئے مشہور ويب سائٹ ٹيوٹر استعمال کررہے ہيں اور ان ميں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
ٹويٹر کی ابتداء کا لمحہ وہ تھا جب 21 مارچ سن 2006 کے دن کيليفورنيا کے جيک ڈورسی نے کہا تھا: ’’ميں اس وقت اپنا ٹويٹر بنا رہا ہوں۔‘‘ اس طرح ايک مدھم سی آواز کے ساتھ انٹرنيٹ کے جس نئے سوشل نيٹ ورک کا آغاز ہوا تھا، وہ اب جديد زندگی ميں پس منظر کی مستقل آواز بن چکا ہے۔ اب ٹويٹر پر پيغام رسانی کرنے والے مقامی نوعيت کی خبروں ...
/ur/پاکستان-یونیسکو-کی-نظر-التفات-سے-محروم-کیوں/a-18575340
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی اہم تاریخی مقامات کو عالمی ورثہ قرار دینے والی کمیٹی کی بون میں ہونے والی انتالیسویں کانفرنس منگل آٹھ جولائی کو ختم ہو گئی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے سینکڑوں مندوبین نے شرکت کی۔
28 جون سے شروع ہونے والی اس دس روزہ کانفرنس کے دوران یونیسکو کی اہم تاریخی مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دینے والی کمیٹی کی طرف سے چوبیس نئے تاریخی و قدیمی مقامات کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا جبکہ بعض دیگر مقامات کو مختلف وجوہات کی بناء پر اس فہرست سے خارج بھی کیا گیا۔ اس کانفرنس کے دوران جرمن شہر ہی...
/ur/چینی-پہاڑی-علاقے-میں-زلزلہ/a-5466173
چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوب مغربی صوبے شنگھائی میں بدھ کی صبح آنے والے زلزلے میں کم از کم 400 لوگ جاں بحق جبکہ دس ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تبت کی سرحد کے قریب ان پہاڑی علاقوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں لیکن چونکہ یہاں آبادی انتہائی کم ہے اس لیے زیادہ تعداد میں ہلاکتیں نہیں ہوتیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم انتہائی سرد ہونے کی وجہ سے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادھر جاپان نے فوری طور پر چین کو اس ...
/ur/لیبیا-میں-درجنوں-غیر-ملکی-گرفتار/a-14855640
لیبیا میں درجنوں غیر ملکی عرب شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر حکومت مخالف مظاہروں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے۔
اس خبر رساں ادارے نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ اس مبینہ منصوبے کے پیچھے اسرائیلی ہاتھ کارفرما ہے۔ تفتیش کاروں کے قریبی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں تیونس، مصر، شام، سوڈان اور ترکی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی ...
/ur/دماغ-منجمد-کرائیے-ایک-نئی-زندگی-کی-امید/a-52038312
روس میں ایک کمپنی مرنے والوں کا دماغ منفی 196 ڈگری پر منجمد کر دیتی ہے تاکہ مستقبل میں اگر ایسی کوئی ٹیکنالوجی تیار ہو جائے، جو یہ دماغ دوبارہ فعال بنا سکے تو مریض کو دوبارہ زندگی مل جائے۔
روسی کمپنی کریو روس ماسکو کے نواح میں مائع نائیٹروجن سے بھرے کئی میٹر اونچے میناروں میں یہ دماغ اور انسانی جسم ذخیرہ کر دیتی ہے۔ منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ یا منفی 320 ڈگر فارن ہائیٹ پر لاشوں اور دماغوں کو منجمد کر کے رکھ چھوڑنے کے درپردہ دعویٰ یہ ہے کہ اس طرح لاشیں محفوظ رہیں گی اور ایک روز انہیں دوبارہ زندہ کر لیا جائے...
/ur/دہشت-گردی-سے-متاثرہ-علاقے-سوات-میں-سیاسی-سرگرمیاں-عروج-پر/a-16785315
ملک بھر کی طرح سوات میں بھی آنے والے انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ جگہ جگہ سیاسی امیدواروں کے بینر اور پوسٹر آویزاں ہیں اور بازاروں میں خوب گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
وادی سوات کو سیاسی حوالے سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، اے این پی، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اورآزاد امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ آنے والے انتخابات کے حوالے سے سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کا کہنا ہے کہ اس بار انتخابات میں کافی سنسنی خیز معرکے دیکھ...
/ur/اسرائیلی-حملوں-میں-مزید-10-فلسطینی-ہلاک/a-17873991
ہفتہ 23 اگست کے روز اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں 60 فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں ایک 12 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوئی۔
آٹھ جولائی سے اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں جاری حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2,103 فسلطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے جانے کے نتیجے میں چار اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے۔ اسرائیل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے ہفتہ 23 اگست کو غزہ پٹی کے علاقے میں 60 فضائی حملے کیے جبکہ غزہ پٹی کی جانب س...
/ur/بھارت-میں-ایک-لاکھ-افراد-ایچ-آئی-وی-سے-بچ-گئے/a-15452290
ایک نئے مطالعے کے مطابق بھارت کی چھ ریاستوں میں پانچ برس تک چلائے جانے والے مختلف منصوبہ جات کی بدولت وہاں ایک لاکھ افراد کو ایچ آئی وئراس میں مبتلا ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔
معتبر طبی جریدے The Lancet میں شائع ہونے والے اس مطالعے کے نتائج کے مطابق Avahan نامی منصوبے کے تحت آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر اور تامل ناڈو کے علاوہ منی پور اور ناگالینڈ میں 2003ء سے لے کر 2008ء تک مختلف معلوماتی پروگرام چلائے گئے، جو انتہائی کامیاب ثابت ہوئے۔ ان منصوبہ جات کے لیے بل اور ملینڈا فاؤنڈیشن نے ایک خطی...
/ur/سی-پیک-میں-سعودی-سرمایہ-کاری-ایران-کو-کوئی-اعتراض-نہیں/a-45760205
پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورایران ایک صفحے پر ہیں اور امریکا معاشی پابندیوں کے ذریعے ایران کو اپنے مفادات کے لیے کبھی دباؤ میں نہیں لا سکتا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اپنی سلامتی پر کسی بھی طور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا، ’’ایران نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں بہت بڑے پیمانے پر اس جنگ میں جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایران ایشاء ...
/ur/بھارت-میں-صنفی-توازن-کو-درست-کرنے-کے-لیے-اشتہاری-مہم/a-15428079
آج جمعے کو بھارت کے صف اول کے اخبارات میں شائع ہونے والے پورے رنگین صفحے کے اشتہارات میں عوام کو یہ بتایا گیا کہ بیٹیاں زندگی میں خوشی کا باعث ہیں۔
یہ اشتہارات ایک عوامی مہم کا حصہ تھے جس کا مقصد بھارت میں صنفی عدم توازن کو ٹھیک کرنا ہے۔ دنیا کے کئی دیگر معاشروں کی طرح بھارت میں بھی والدین لڑکے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ بیٹیوں کو بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔ بچے کی جنس کے لحاظ سے اسقاط حمل اور بچیوں کو ہلاک کرنے کی وجہ سے بھارت میں ہر ایک ہزار لڑکوں کے مق...
/ur/منشیات-کے-اسمگلروں-سے-روابط-میکسیکو-میں-دو-جرنیل-زیر-حراست/a-15955756
میکسیکو میں تفتیش کار سابق نائب وزیر دفاع اور فوج کے ایک اعلیٰ جرنیل سے منظم جرائم پیشہ افراد سے روابط کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ میکسیکو میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے، جس میں فوج کو اس صورتحال کا سامنا ہے۔
فوجی اور حکومتی عہدیداروں کے مطابق ان دونوں افراد کو منظم جرائم کے خلاف کام کرنے والے ملکی ادارے کے یونٹ نے حراست میں لیا۔ واضح رہے کہ ملکی فوج کی قیادت کے اعتبار سے صدر Felipe Calderon کے بعد Tomas Angeles Dauahare ہی سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز رہے ہیں اور سن 2006ء میں منشیات کے کاروبار میں ملوث اسمگلروں کے خلاف حکومتی...
/ur/پاکستان-کے-قبائلی-علاقہ-جات-میں-ڈرون-حملوں-میں-تیزی/a-5562753
پاکستان میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپ پرکئے جانے والےمبنیہ امریکی ڈرون حملوں میں 14 مقامی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان کے اس تربیتی کیمپ کے اندر موجود بھاری اسلحہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ شمالی وزیرستان میں موجود ایک سرکاری اہلکار کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی طالبان نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یہ قبائلی علاقے القاعدہ کا ہیڈ کوارٹر ہیں اور افغانستان می...
/ur/نوجوان-ان-طریقوں-پر-عمل-کرتے-ہوئے-دل-کی-صحت-کا-خیال-رکھیں/a-59935901
ہم اپنے دلوں کو عمر بھر صحت مند رکھنے کا انتظام کیسے کر سکتے ہیں؟ اس کے لیے دل کی دیکھ بھال جلد شروع کرنا بہتر ہے! تمباکو چھوڑ دیں اور صحت مند وزن برقرار رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان تجاویز پر عمل کریں۔
کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ میں تو جوان ہوں اور دل کی صحت کے مسائل صرف بوڑھوں کے لیے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ خوراک نوجوانوں کے دل کی صحت پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ دل کی صحت سے محبت ہے تو تمباکو نوشی ترک کر دیں اور اپنے کولہوں کا وزن بھی زیادہ نہ بڑھنے دیں۔ دل کے لیے سب سے بہتر پوٹاشیم سے بھرپور سبزیاں اور پھ...
/ur/پریانکا-چوپڑا-کا-پہلا-میوزیکل-البم/a-15298322
بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے پہلے البم کے گیتوں کی ریکارڈنگ کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ پریانکا کے گیتوں کا پہلا پوپ البم انگریزی زبان میں مبنی ہو گا۔
معروف بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنے پہلے میوزک البم کو ریکارڈ کروانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اسکو منظم کرنے کی ذمہ داری اسی شخص کو سونپی گئی ہے جو مشہور امریکی پوپ اسٹار لیڈی گاگا کے میوزک کی ترتیب و ہپیشکش میں اہم خیال کیا جاتا ہے۔ یونیورسل میوزک گروپ اور دیسی ہٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ا...
/ur/تیکوانڈو-افغان-سپر-سٹار-کا-اولمپکس-کا-خواب-چکنا-چور/a-19448707
اسی مہینے شروع ہونے والے ریو اولمپکس میں افغانستان سے صرف تین ایتھلیٹ حصہ لیں گے لیکن ان میں تیکوانڈو سپر سٹار روح اللہ نیکپائی شامل نہیں ہوں گے، جو اس کھیل میں گولڈ میڈل کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہو سکتے تھے۔
افغانستان سے اس سال ریو اولمپک مقابلوں میں جو تین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان میں سے ایک جوڈو کے کھلاڑی ہیں جبکہ باقی دو لائٹ ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ ان تین کھلاڑیوں میں البتہ روح اللہ نیکپائی شامل نہیں ہیں، جو ہندو کش کی اس ریاست کے کامیاب ترین سپورٹس مین قرار دیے جاتے ہیں۔ اس بارے میں کابل سے اپنے ایک مراسلے...
/ur/گیری-ویبر-اوپن-پاک-بھارت-جوڑی-کی-کامیابی/a-15150488
پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو موجودہ سیزن کا پہلا ATP ٹائٹل جیتنے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے انہیں مبارکبادی پیغام بھجوایا ہے۔
اعصام الحق اور روہن بوپنا کی اس جوڑی نے اتوار کے روز جرمنی میں منعقد ہوئے گیری ویبر اوپن میں مردوں کے ڈبلز فائنل میں ہالینڈ اور کینیڈا کے رابن ہازے اور میلوس راؤنچ کو شکست دی۔ پاکستانی ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی اعصام الحق نے اپنے بھارتی ساتھی روہن بوپنا کے ساتھ مل کر جرمن شہر ہالے میں منعقد ہوئے گیری ویبر اوپن کے فائنل م...
/ur/غزہ-بحران-مستقل-جنگ-بندی-کی-کوششیں-جاری/a-17835329
مصری حکام فلسطینی علاقے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان حکام نے آج بدھ کے روز فلسطینیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے تاکہ اسرائیل کی طرف سے پیش کی گئی شرائط پر بات کی جا سکے۔
حکام کے مطابق ثالثی کی کوششوں میں مصروف مصری انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی وفد سے قاہرہ میں ملاقات کی جس کے بعد اسرائیلی وفد مزید صلاح و مشورے کے لیے واپس تل ابیب پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ امريکا بھی قاہرہ ميں ہونے والی اس ب...
/ur/فرانس-ریستورانوں-میں-تبدیلی-تو-قوانین-میں-بھی-تبدیلی/a-17001180
یورپ کا وہ ملک جس نے دنیا کو ریستوران، بِسترو اور کوزِین جیسے الفاظ دیے، وہاں روایتی کھانے کھانا اب ’جدیدیت‘ کا شکار ہو کر ایک واضح تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔
فرانس میں معاشی بحران کی شدت میں جوں جوں اضافہ ہو رہا ہے، وہاں لوگوں کی بڑی تعداد روایتی کھانوں کی بجائے اب فاسٹ فوڈ کی جانب راغب ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کی تعداد میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے، جو پہلے تو دفتر میں ریستوران یا کیفےٹیریا میں دوپہر کا کھانا تناول کیا کرتے تھے، لیکن اب اپنے گھروں سے ٹفن باکس می...
/ur/شرمين-عبید-چنوئی-کا-ايوارڈ-ملک-ميں-خوشيوں-کا-باعث/a-15776559
اکیڈمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کی کاميابی کے بعد ملکی عوام ميں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بلاگز اور سوشل ميڈيا ويب سائٹس پر لوگوں کے مضامين اور پيغامات کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ اسی کاميابی کا مظہر ہے۔
شرمین عبید چنوئی کی اس کاميابی پر ملک کی عوام، سياستدان اور ديگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ خوش نظر آتے ہيں۔ سوشل ميڈيا کی ويب سائٹس پر لکھے جانے والے پيغامات اس حقيقت کی نشاندہی کرتے ہيں کہ ايک ايسے ملک ميں جہاں عام طور پر منفی خبريں ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنتی ہيں، شرمين چنوئی کی کاميابی تازہ ہوا کے جھوکے کی ...
/ur/افغان-شہریوں-کے-لیے-نئی-پاکستانی-ویزا-پالیسی/a-55137543
پاکستان میں مقیم افغان باشندے پاکستان کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کو خوشگوار تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ ان میں سے متعدد کا خیال ہے کہ یہ نئی پالیسی دونوں ممالک کےمابین تعلقات میں مزید بہتری لانے کا باعث بنے گی۔
پشاور میں مقیم افغان باشندوں نے نئی ویزا پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمٰن نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، علاج کے لیے آنیوالے افغان شہریوں اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے آسانی ہو گی...
/ur/کنکون-کانفرنس-ٹھوس-پیش-رفت-کے-عزم-کے-ساتھ-شروع/a-6279009
بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس پیر سے میکسیکو کے شہر کنکون میں شروع ہو گئی ہے۔ اس کے آغاز پر شریک ممالک نے ماحولیاتی مذاکرات میں واضح پیش رفت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس گزشتہ برس دسمبر میں ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہوئی تھی۔ تاہم اس کانفرنس میں عالمی ماحولیاتی معاہدے کی تشکیل میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔ اس مرتبہ مذاکرات کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ کنکون کانفرنس میں واضح فیصلے کئے جا سکیں گے، جن سے ماحولیاتی مسائل پر پائے جانے وا...
/ur/دارفور-میں-سات-امن-فوجی-ہلاک/a-16949737
سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سات امن فوجی ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کے دن پیش آیا۔
دارفور میں تعینات اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی مشترکہ امن فوج کی طرف سے ہفتے کی شام بتایا گیا کہ یہ واقعہ دارفور کے شمال میں واقع نائلہ کے نواحی علاقے مانا واشی میں پیش آیا۔ سن 2008 کے بعد پہلی مرتبہ کسی پر تشدد واقعے میں وہاں تعینات امن فوجیوں کی اتنی بڑی تعداد ہلاک ہوئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکام کے حوالے...
/ur/شام-کم-از-کم-ایک-سو-افراد-کی-ہلاکت/a-15614106
عرب لیگ کی طرف سے شام میں مبصرین بھیجنے کے اعلان کے بعد سے لے کر اب تک حکومتی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم ایک سو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا تھا کہ پیر کے روز 60 منحرف فوجیوں کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب وہ اپنے فوجی اڈے سے بھاگنے کی کوشش میں تھے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران کم از کم 40 مظاہرین کو ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ خونریز واقعات گزشتہ روز پیش آئے ہیں ...
/ur/یروشلم-میں-تیسرے-جرمن-اسرائیلی-جامع-مذاکرات/a-14806881
وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل تیسرے جرمن اسرائیلی جامع مذاکرات کے لیے وزیر داخلہ ڈے میزیئر اور وزیر اقتصادیات بروڈرلے کے ہمراہ یروشلم پہنچ چکی ہیں۔ اِن مذاکرات میں مصر کی غیر مستحکم صورتحال کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔
جہاں تمام جرمن وُزراء آج پیر کو ہی واپس روانہ ہو جائیں گے، وہاں چانسلر میرکل ایک اور روز اسرائیل میں گزاریں گی۔ منگل یکم فروری کو وہ تل ابیب یونیورسٹی جائیں گی، جہاں اُنہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ میرکل کے اِس دو روزہ دورے کے پروگرام میں اسرائیلی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر زیپی لیونی اور...
/ur/ایران-اور-امریکا-کی-کشیدگی-میں-پستا-ہوا-عراق/a-48763267
امریکا نے عراق سے غیر ضروری سفارتی عملے کو واپس طلب کر لیا ہے۔ یہ امریکی فیصلہ مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے تنازعے کی شدت ظاہر کرتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے عراق سے غیر ضروری سفارتی عملے کو واپس طلب کرنے کی وجہ عراقی شیعہ ملیشیا کے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ گہرے روابط بتائے ہیں۔ امکاناً ان روابط کے تناظر میں عراقی شیعہ ملیشیا امریکی شہریوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ہی ایک دہشت گرد تنظیم ...
/ur/غلطی-سے-ملک-بدر-افغان-مہاجر-جرمنی-واپس-پہنچ-گیا/a-45061399
گزشتہ ماہ جولا ئی میں غلطی سے ملک بدر کیے جانے والا  نوجوان افغان مہاجر  جرمنی واپس پہنچ گیا۔ جرمنی میں ’انتظامی غلطیوں‘ کی وجہ سے غلط ملک بدری کا یہ حالیہ واقعہ ہے۔ 
جرمن وفاقی پولیس کے مطابق غلطی سے ملک بدر کیا گیا افغان مہاجر اتوار کے روز برلن پہنچ گیا۔ بیس سالہ افغان مہاجر کو گزشتہ ماہ کے آغاز میں جرمن شہر میونخ سے ایک چارٹر پرواز کے ذریعے 69 دیگر مہاجرین کے ساتھ ملک بدر کیا گیا تھا۔ اس نوجوان افغان شہری کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست زیر سماعت ہونے کے باوجود فیصلے سے قبل ...
/ur/چین-اور-امریکا-بیان-بازی-سے-پرہیز-کریں-لی-کیچیانگ/a-16679495
چین کے نو منتخب وزیر اعظم لی کیچیانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن حکومتوں کو سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ایک دوسرے پر ’بے بنیاد الزامات‘ سے پرہیز کرنا چاہیے۔
لی کی چیانگ نے اتوار کو پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ امریکا اور چین کو سائبر سکیورٹی اور ایک دوسرے کے کمپیوٹر سسٹمز کی ہیکنگ کے الزامات کا تبادلہ نہیں کرنا چاہیے۔ امریکا کی ایک کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ چین کا ایک خفیہ عسکری یونٹ ممکنہ طور پر ہیکنگ کے لیے کیے جانے والے سلسلہ وار...
/ur/اردن-کے-اسلام-مخالف-مصنف-کا-عدالت-کے-باہر-قتل/a-35885525
اردن کے دارالحکومت عمان میں اسلام مخالف مصنف ناہض حتر کو گولیاں مارتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ اس مصنف پر اسلام مخالف اور توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ہلاک ہونے والے مصنف اور صحافی کی عمر چھپن برس تھی اور ایک مسلح شخص نے عدالت کے سامنے انہیں تین گولیاں مارتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ اردن کے مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ناہض حتر کو کیوں قتل کیا گیا ہے؟ ایک ماہ پہلے مقتول مصنف نے فیس بک پر ایک م...
/ur/خواتین-کی-عالمی-رینکنگ-میں-وکٹوریا-آذارینکا-بدستور-نمبر-ون/a-16179363
آج پیر کے روز خواتین ٹینس ایسوسی ایشن نے نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ادھر چین کی ٹینس اسٹار لی نا نے سنسناٹی اوپن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سنسناٹی میں راجر فیڈرر بھی کامیاب رہے ہیں۔
دنیا بھر میں خواتین اور مرد ٹینس کھلاڑی اس وقت اپنی توجہ رواں برس کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یُو ایس اوپن پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یُو ایس اوپن کے شروع ہونے میں بس اب ایک ہی ہفتہ رہ گیا ہے۔ ستائیس اگست یہ ٹینس ٹورنامنٹ امریکی شہر نیو یارک میں شروع ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل سنسناٹی کپ میں موجودہ عالمی نمبر ...
/ur/ٹینس-سٹار-سیرینا-ولیمز-پھر-سب-سے-آگے/a-4851165
امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز خواتین کھلاڑیوں میں کسی ایک سال میں سب سے زیادہ مالیت کے انعامات جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 28 سالہ سیرینا نے اِس سال انعامی رقوم کے طور پر چار ملین ڈالر حاصل کئے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اِس طرح گیارہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی یہ سیاہ فام کھلاڑی اب تک اپنے کیریئر میں تیس ملین ڈالر کے انعامات جیت چکی ہے۔ اتوار یکم نومبر کو دوحہ قطر میں کھیلے جانے والے ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیرینا نے اپنی بہن وینس کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے تقریباً ایک ملین یورو کا انعام حاصل کیا۔ ساتھ ہی سیرینا عالمی در...
/ur/یہ-تنازعہ-بہت-شدید-اور-بہت-بڑا-ہے/a-54529538
بحیرہ روم کے علاقوں کے حوالے سے ترکی اور یونان کے مابین تنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر اسٹیفن رول کے مطابق اب اس میں مصر بھی شامل ہو گیا ہے اور معاملہ مزید بگڑ گیا ہے۔
ترک حکومت نے اس معاہدے کو 'سمندری ڈاکوؤں کا معاہدہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ علاقے اس کی ملکیت ہیں اور ساتھ ہی اس نے گیس کی تلاش کا وہ سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے، جسے اس نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور یورپی یونین کی ثالثی کے بعد ماضی میں ترک کر دیا تھا۔ مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر اسٹیفن رول نے ڈی ڈبلیو کو ایک انٹرو...
/ur/راحیل-شریف-پھر-کابل-میں-صدر-غنی-سے-سکیورٹی-مذاکرات/a-18264584
پاکستانی آرمی چیف راحیل شریف نے منگل سترہ فروری کو اپنے دورہء افغانستان کے دوران کابل میں صدر اشرف غنی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین سکیورٹی تعاون میں اضافے اور طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں مذاکرات کیے۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے آمدہ رپورٹوں میں خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے اس نئے دورہء افغانستان کے دوران افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ جو تفصیلی بات چیت کی، اس میں دونوں شخصیات نے کابل اور اسلام آباد کے باہمی تعلقات میں بہتری کو سراہا ...
/ur/مشرق-وسطیٰ-ميں-ہونے-والے-جرائم-کے-چشم-ديد-گواہ-سامنے-آئيں/a-19286412
يورپی يونين کے حکام سياسی پناہ کے ليے يورپ آنے والے ہزاروں، لاکھوں پناہ گزينوں کی طرف سے شواہد کی تلاش ميں ہيں جن کی مدد سے شام اور عراق ميں جنگی جرائم کے ارتکاب کے مقدمے قائم ہو سکيں۔
شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے ايسے تارکين وطن، جنہوں نے اپنی آنکھوں سے مظالم اور نا انصافياں ديکھی ہوں، يورپی عدالتوں ميں مقدمے تيار کرنے والے استغاثہ کے وکلاء کے ليے نہايت اہميت کے حامل ہيں۔ انہی مقدمات کی بناء پر شام ميں مبينہ جنگی جرائم کی تحقيقات کے ليے بين الاقوامی کورٹ کے قيام کی راہ ہموار ہو سکے گی۔ متاثرہ افر...
/ur/لیبیا-تین-ہزار-سے-زائد-غیر-قانونی-مہاجرین-گرفتار-کر-لیے-گئے/a-40864678
لیبیا میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ حکومت کی اتحادی فورسز نے انسانی اسمگلنگ کے گڑھ صبراتہ میں تین ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔
لیبیا کی متحدہ حکومت کی اتحادی فورس کے کمانڈر باسم غربلی نے بتایا،’’ہم نے عرب، ایشیا اور افریقہ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ہزار ایک سو پچاس تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔‘‘ باسم کی فورس نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اُس نے تین ہفتے کی مسلسل لڑائی کے بعد ایک حریف ملیشیا کو شہر سے باہر دھکیل دیا ہے۔ اس ملیشیا کی ق...
/ur/ابوظہبی-شراب-کے-لیے-پرمٹ-سسٹم-ختم/a-55022390
متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کے حکام نے شراب خریدنے اور پینے کے لیے ضروری پرمٹ قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پڑوسی دبئی پہلے ہی ان ضابطوں میں نرمی کا اعلان کرچکا ہے۔
یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات فیڈریشن کی سات امارات میں شامل یہ دونوں امارات، کورونا وائرس کی وجہ سے پابندی سے اپنی سیاحتی صنعت کو ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کرنا چاہتی ہیں۔ اس کا ایک اور مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ہونے والے تاریخی معاہدے کے بعد اسرائیل سے آنے والے سیاحوں کو تم...
/ur/ترقی-پذیر-ملکوں-میں-صاف-پانی-مہیا-کرنے-کا-سستا-طریقہ/a-16416819
روز مرہ استعمال کی مصنوعات بنانے والا ایک بین الاقوامی ادارہ عالمی سماجی تنظیموں کے تعاون سے پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی ) کمپنی کے ڈائریکٹر گریگ آلگُڈ نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی کے اس منصوبے کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے ایک ساشے کھولا اور اس کا پاؤڈر پلاسٹک کے بڑے کنٹینر میں موجود گدلے پانی میں ڈال دیا۔ اس طریقے سے ترقی پذیر ملکوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں صاف پان...
/ur/دی-وائٹ-ٹائیگر-کے-بعد-لاسٹ-مین-اِن-ٹاور/a-15209484
بھارت کے نوجوان ادیب اروند اڈیگا کا پہلا ناول ’دی وائٹ ٹائیگر‘ دُنیا بھر میں مشہور ہوا اور اِس کے لیے اڈیگا کو 2008ء میں بکر پرائز بھی ملا تھا۔ اب اڈیگا کا دوسرا ناول ’لاسٹ مَین ان ٹاور‘ شائع ہو رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے باتیں کرتے ہوئے اڈیگا نے کہا، ’یہ ناول بھارت میں جمہوریت کے حوالے سے کچھ بہت ہی بنیادی قسم کے سوالات اٹھاتا ہے۔ مَیں اس جدوجہد میں اُس شخص کا ساتھ دے رہا ہوں، جو پیسے لینے سے انکار کر رہا ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے وہ کچھ اور لوگوں کے عزائم کو ناکام بنا رہا ہے‘۔ موٹر گاڑیاں بنانے والی ک...
/ur/بھارت-ميں-انتخابات-قريب-مسجد-کی-جگہ-مندر-کا-معاملہ-پھر-گرم/a-46655061
بھارت ميں تاريخی بابری مسجد کو سن 1992 ميں منہدم کر دیا گيا تھا ليکن آج تک انتخابات سے قبل ہر مرتبہ اس مسجد کے مقام پر مندر کی تعمير کا معاملہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ نو دسمبر کو ہزارہا افراد نے يہ مطالبہ حکومت کے سامنے رکھا۔
سن 1992 ميں انتہاپسند ہندوؤں کے ايک گروہ نے ايودھيا ميں تاريخی بابری مسجد مسمار کر دی تھی، جس کے بعد ہندو مسلم فسادات ميں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ زيادہ تر ہندوؤں کا ماننا ہے کہ رام کی پيدائش ايودھيا ميں ہی ہوئی تھی اور ان کا دعوی ہے کہ بابری مسجد کے مقام پر اس سے قبل ايک مندر قائم تھا۔ ايک مسلمان رہنما ن...
/ur/جرمن-چانسلر-غیر-اعلانیہ-دورے-پر-افغانستان-پہنچ-گئیں/a-16802390
جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور ملکی وزیر دفاع تھوماس ڈے میزیئر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے جرمن فوجیوں سے ملاقات کی۔
برلن میں چانلسر دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ دورے پہلے سے طے شدہ تھا تاہم سکیورٹی بابت اس کے بارے میں پہلے سے ذرائع ابلاغ کو مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ یہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا مجموعی طور پر پانچواں دورہء افغانستان ہے۔ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء میں افغانستان گئی تھیں۔ چانسلر میرکل ایسے وقت میں افغانستان کا دور...
/ur/2016ء-کی-پہلی-ہلاکت-دو-سالہ-مہاجر-بچہ/a-18956025
گزشتہ سال لاکھوں تارکین وطن بحیرہ ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچے اور سینکڑوں سمندر کی لہروں کی نذر بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی تھی۔ رواں سال ڈوبنے والا پہلا مہاجر بھی دو سالہ بچہ ہے۔
نئے سال کا آغاز کے ساتھ تارکین وطن کا بحران بھی جاری ہے اور اس سے جڑے المیے بھی۔ 2016ء میں ہلاک ہونے والا پہلا تارک وطن محض دو سال کا شیر خوار بچہ ہے، جو ترکی سے یونان پہنچنے کی کوشش کے دوران بحیرہ ایجیئن میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ آج اتوار کے روز ملنے والی فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق یہ بچہ کل ...
/ur/خودکش-بم-حملے-میں-مارے-جانے-والے-اے-آئی-جی-پولیس-کی-تدفین/a-41516949
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک خودکش بم دھماکے میں جمعہ چوبیس نومبر کی صبح ایک اعلیٰ پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ نماز جنازہ کے بعد اے آئی جی پولیس کی میت تدفین کے لیے روانہ کر دی گئی۔
یہ بم دھماکا ایک خودکش حملہ آور نے پشاور شہر کے علاقے حیات آباد میں کیا اور اس میں نشانہ براہ راست خیبر پختونخوا پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد اشرف نور کی گاڑی کو بنایا گیا۔ اس حملے میں اشرف نور اور دو دیگر پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک راہگیر مارا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس بم حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ اف...
/ur/سعودی-عرب-نے-کم-عمر-افراد-کے-لیے-سزائے-موت-ختم-کر-دی/a-53256029
سعودی عرب دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جہاں اس سزا کا کثیر استعمال ہوتا ہے۔ مگر اب سعودی انسانی حقوق کمیشن نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے ملک کے تعزیری نظام کو بدلنے میں مدد ملے گی۔
یہ اعلان سعودی عرب کی طرف سے کوڑے مارنے کی سزا ختم کیے جانے کے فیصلے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔کمیشن کے مطابق تازہ اصلاحات کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی ایسے شخص کو سزائے موت نہ دی جائے جس نے کم عمری میں اس طرح کا کوئی جرم کیا ہو۔ کمیشن کے سربراہ عواد العواد کے مطابق: ''اس کی بجائے ایسے فرد کو کم عمروں کی ...
/ur/متنازعہ-ویڈیو-کا-نتیجہ-آسٹریا-کے-نائب-چانسلر-اشٹراخے-مستعفی/a-48785336
آسٹریا کی انتہائی دائیں بازو کے نظریات کی حامل عوامیت پسند جماعت (ایف پی او) سے تعلق رکھنے والے نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان اشٹراخے نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہیں متنازعہ ویڈیو کے بعد شدید دباؤ کا سامنا تھا۔
آسٹریا کے نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان اشٹراخے نے اپنے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ویانا میں بتایا کہ چانسلر سیباستیان کرس نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ انتالیس سالہ اشٹراخے نے حکومتی عہدے کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی ایف پی او کی سربراہی بھی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنے نامناسب رویے پر معزرت کی، ’’ہاں ب...
/ur/آپ-شامی-مہاجر-ہیں-یا-نہیں-سافٹ-ویئر-بتا-دے-گا/a-38000113
جرمن حکومت اُس سافٹ ویئرکو ٹيسٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو فوری طور پر کسی بھی مہاجر کے لہجے کو خود کار طریقے سے جانچ کر یہ بتا سکتا ہے کہ متعلقہ پناہ گزین کا تعلق کس ملک سے ہے۔
جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے مہاجرت اور پناہ گزين نے جرمن اخبار ڈی ویلٹ‘ میں اس حوالے سے شائع ہوئی ایک رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا سافٹ ویئر کسی شخص کی ذاتی شناخت کی توثیق کے لیے استعمال ہونے والے طریقوں کی تکمیل کرے گا۔ خاتون ترجمان آندریا برنکمين نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ کسی بھ...
/ur/ایشین-ہاکی-چیمپئن-شپ-پاکستان-چیمپئن/a-16483587
خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ دوحہ کے الریان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جمعرات کی شام کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔ پاکستان نے پانچ اور بھارتی ٹیم نے چار گول کیے۔ پاکستان کے شفقت رسول نے ایک جبکہ محمد وقاص اور کپتان محمد عمران نے دو دو گول کیے۔ اسی ماہ کے اوائل...
/ur/دوسری-عالمی-جنگ-میں-جرمن-فوجیوں-کا-کردار/a-4832188
جرمنی میں ماضی قریب میں شاید ہی کسی دوسرے موضوع پر اتنی بحث ہوئی ہو جتنی کہ ’’دوسری عالمی جنگ میں جرمن فوجیوں کے کردار پر ہوئی ہے‘‘۔
اس بحث کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں 18 ملین انسانوں نے اس وقت جرمن فوج میں خدمات انجام دی تھیں، جن میں عام رنگروٹوں سے لےکر فیلڈ مارشل تک شامل تھے۔ تب ہٹلر کی فوج میں جرمنی کے ہرخاندان سے ایک نہ ایک فرد ضرور شامل تھا۔ کئی خاندانوں کے تو متعدد افراد نازی دور میں جرمن فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ دوسری جنگ عظیم ...
/ur/بھارت-دنیا-کو-دوائیں-بھیج-رہا-ہے-جبکہ-پاکستان-دہشت-گردی-ایکسپورٹ-کررہا-ہے-بھارتی-آرمی-چیف/a-53163252
بھارت کے آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے پریشانی کے اس دور میں بھی پاکستان، بھارت کے خلاف سازش کرنے سے باز نہیں آرہا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب بھارت دنیا کو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے دوائیں بھیج رہا ہے، پاکستان اب بھی دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا ”یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جب پوری دنیا متحد ہوکر کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کا مقابلہ کررہی ہ...
/ur/مصر-میں-مظاہرے-حکومت-کی-طرف-سے-صبر-تحمل-کی-اپیل/a-15544348
مصری عبوری حکومت نے مظاہرین کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ مشتعل مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے دوران اتوار کو اسکندریہ میں واقع سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ہفتے کے دن مصری دارالحکومت قاہرہ میں اچانک ہی شروع ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے نتیجے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک جبکہ 670 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بیس سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ہفتہ کے دن قاہرہ میں ہلاک ہوا جبکہ دوسرا اتوار کی صبح اسکندریہ میں مارا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف ...
/ur/برطانیہ-میں-خطرناک-غیر-ملکی-مجرموں-کے-داخلے-پر-پابندی/a-55364077
برطانوی حکومت نے بریگزٹ کے تناظر میں ایسے نئے سرحدی قوانین کا خلاصہ جاری کر دیا ہے، جن کے تحت اگلے سال یکم جنوری سے یورپی یونین کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی سزا یافتہ مجرم برطانیہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
جب تک برطانیہ یورپی یونین کا رکن تھا، تب تک یونین کے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق یونین کے ضوابط کے تحت ہر یورپی شہری کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ اس بلاک کی کسی بھی دوسری رکن ریاست کی طرح بلا روک ٹوک برطانیہ بھی آ جا سکے۔ اس سال موسم بہار میں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد سے اب بھی صورت حال یہی ...
/ur/مہاجرین-جرمنی-کے-لیے-غیر-متوقع-چیلنج-ڈی-ڈبلیو-کا-تبصرہ/a-18793292
مہاجرین کی حامی ہینری اَیٹے ریکر پر یہ کہتے ہوئے حملہ کیا گیا، ’یہ میرا اور میرے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے‘۔ ڈی ڈبلیو کے تبصرہ نگار فیلِکس شٹائنر کے مطابق مہاجرین کا بحران جرمن معاشرے کے لیے غیر متوقع چیلنج کا باعث ہے۔
فیلِکس شٹائنر اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں کہ اس بات کو ابھی چار ہفتے بھی نہیں گزرے جب جرمن صدر یوآخم گاؤک نے کہا تھا، ’’ہمیں اس بات کا علم ہے کہ مہاجرین کی آمد سے اس ملک میں تبدیلی آئے گی۔‘‘ لیکن جرمنی کتنا جلد اور کس سمت میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔ شٹائنر کے بقول، ’’ہینری اَیٹے ریکر پر خنجر سے حملہ ...
/ur/خوفناک-زار-کے-ہاتھوں-بیٹے-کا-قتل-تحفظ-کے-لیے-بلٹ-پروف-شیشہ/a-43963946
روسی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ روس ہی کے ایک عظیم مصور کی ایک شہرہ آفاق آئل پینٹنگ کی حفاظت کے لیے اب بلٹ پروف شیشہ لگایا جائے گا۔ اس پینٹنگ کو حال ہی میں ایک شخص نے آہنی سلاخ کے ساتھ شدید نقصان پہنچایا تھا۔
اس پینٹنگ کو گزشتہ ہفتے کے دوران، جمعہ 25 مئی کے روز ایک 37 سالہ روسی نوجوان نے، جو برے طرح نشے کی حالت میں تھا، شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اس ملزم کا تعلق جنوبی روس کے شہر وورونَیش سے ہے اور اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے یہ پینٹنگ دیکھتے ہی شدید غصہ آ گیا تھا اور اسی لیے اس نے ایک آہنی سلاخ کئی بار اس فن پارے پر دے ماری تھ...
/ur/بھارت-کئی-سرکردہ-صحافیوں-کے-خلاف-بغاوت-کے-مقدمے/a-56381113
بھارت میں کئی سرکردہ صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ان پر کسانوں کو پر تشدد مظاہروں کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔ صحافیوں کی انجمن 'ایڈیٹرز گلڈ' نے اس  کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ریاست اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس نے 26 جنوری کو مبینہ طور پر لال قلعے کی فصیل پر سکھ مذہب کا پرچم نصب کرنے اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما ششی تھرور اور ملک کے دیگر چھ سرکردہ صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے ہیں۔ بھارت میں مودی کی حکومت کے اقتدار سنبھالن...
/ur/کارنیوالشائقین-پر-کار-چڑھانے-کا-واقعہ-تقریباً-ساٹھ-زخمی/a-52527879
صوبے ہیسے کے قصبے فولکمارزن میں کارنیوال جلوس کے شائقین پر کار چڑھانے کے واقعے میں زخمیوں کی تعداد ساٹھ کے قریب ہے۔ ان زخمیوں میں اٹھارہ بچے بھی شامل ہیں۔ پینتیس افراد ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جرمن صوبے ہیسے کے مقامی نیوز پروگرام ہیسن شاؤ میں حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فولکمارزن قصبے کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کار چڑھانے کے واقعے میں زخمیوں کی تعداد باون تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچوں کی تعداد اٹھارہ ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بعض زیر علاج افراد کو شدید چوٹیں اور زخم آئے ہ...
/ur/فلپ-ہیوز-کی-آخری-رسومات-میں-ہزاروں-افراد-کی-شرکت/a-18107090
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات میں وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں سمیت کئی ہزار افراد نے شرکت کی۔
آسٹریلیا کی شمالی ساحلی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں فلپ ہیوز کی آخری رسومات کے سلسلے میں بدھ کے دن منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب میں آسٹریلوی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک سمیت پورے ٹیسٹ اسکواڈ کے علاوہ سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے علاوہ حکمران اور اپوزیشن پارٹی کے متعدد سیا...
/ur/جی-سیون-کا-یوکرائن-سے-مذکرات-کے-لیے-روس-پر-زور/a-17688198
صنعتی ملکوں کی تنظیم جی سیون کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن کے بحران پر ایک مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرائن کے بحران کے حل کے لیے کییف حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔
جی سیون ملکوں کے رہنماؤں نے جمعرات کو برسلز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ یوکرائن کے نومنتخب صدر پیٹرو پوروشینکو کی حمایت کرتے ہیں۔ قبل ازیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا تھا کہ جی سیون کے رہنماؤں نے یوکرائن اور روس کے بارے میں توقعات کا تبادلہ خیال کیا ہے۔ جی سیون کے اجلاس کے بعد پیرس کے ایک ایئرپ...
/ur/ترقیاتی-امور-کے-وفاقی-جرمن-وزیر-افغانستان-پہنچ-گئے/a-15172644
ترقیاتی امور کے وفاقی جرمن وزیر ڈِرک نیبل پاکستان کے بعد آج اتوار کو افغانستان کے ایک سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ایشیائی ملکوں کے اِس دورے پر یورپی یونین کے ترقیاتی امور کے کمشنر آندرس پیبالگز بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔
نیبل اور پیبالگز آج کل ایشیا کے کئی روزہ دورے پر ہیں، جس میں وہ افغانستان سے پہلے پاکستان میں تھے۔اُن کے وفد میں بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف کی سفیر اور جرمن ٹیلی وژن کی مشہور میزبان زابینے کرسٹیانسن بھی شامل ہیں۔ یہ وفد افغانستان کے دورے کے دوران وہاں کی سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ صدر حامد کرزئی کے ...
/ur/متاثرینِ-سیلاب-چھ-ماہ-بعد-بھی-مسائل-کا-شکار/a-14788548
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ابھی تک ایک لاکھ 66 ہزار متاثرینِ سیلاب اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکے اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس آنے والے بدترین سیلاب نے لاکھوں گھر تباہ کر دیے تھے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی کی نذر ہوگئیں اور سیلابی ریلے بڑی تعداد میں جانوروں کو بہا کر لے گیا۔ پاکستانی تاریخ کی اس بدترین قدرتی آفت کے نتیجے میں تقریباﹰ دوہزار افراد لقمہ اجل بنے۔ پاکستانی معیشت اور انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کرنے والے ...
/ur/چٹاگانگ-ٹیسٹ-کیویز-ٹائیگرز-پر-حاوی/a-3727140
نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے مابین پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ فتح کے قریب ہے۔ کیوی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے172رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔
چٹاگانگ ڈویژنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگ میں دووکٹوں کے نقصان پر142 رنز بنالیے ۔کیوی ٹیم کوفتح کے لیے ایک سوبہتر رنز درکارہیں جبکہ ا س کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں ۔ چوتھے روز کے اختتام پرکیوی ٹیم نے ایک ...
/ur/سمندری-طوفان-گستاف-کی-شدت-میں-کمی/a-3613953
امریکی ریاست لوئیزیانا کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعدسمندری طوفان گستاف کی شدت میں کمی آرہی ہےتاہم موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس وقت نیو اورلینز شہر کے تقریبا اسی فیصد علاقے میں پانی کھڑا ہے۔ سڑکیں ، مکانات اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ قریب ایک ملین مکانات کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔ سمندری طوفان گستاف امریکی ریاست لوئیزیانا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ٹیکساس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ لوئیزیانا میں حفاظتی اقدام کے باعث بڑے پیمانے پر ...
/ur/نائجیریا-میں-کرسمس-کے-موقع-پر-بم-حملے-دو-درجن-سے-زائد-افراد-ہلاک/a-15626305
افریقی ملک نائجیریا میں ایک بار پھر کرسمس کے مسیحی تہوار کے موقع پر بم حملے کیے گئے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک حملے میں کم از کم پچیس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
براعظم افریقہ کے گنجان آباد ترین ملک نائجیریا میں پچھلی جمعرات سے مسلمان انتہاپسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ حکومتی سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر نائجیریا کے مختلف شہروں میں کل پانچ بم حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ان میں سے سب سے ہلاکت خیز حملہ دارالحکومت ابوجہ سے 40 کلو میٹ...
/ur/ديگر-يورپی-ملکوں-کے-مقابلے-ميں-مسلمان-جرمنی-ميں-زيادہ-ضم/a-40224964
جرمنی ميں مقيم تقريباً 4.7 ملين مسلمان جرمن معاشرے ميں خود کو ضم محسوس کرتے ہيں۔ تاہم يہ بھی ايک حقيقت ہے کہ ہر پانچ ميں سے ايک جرمن شہری کسی مسلمان کو اپنے پڑوسی کے طور پر نہيں چاہتا۔
مسلمان جرمن معاشرے ميں اچھی طرح ضم ہو چکے ہيں، بالخصوص اگر اس کا موازنہ ديگر يورپی ممالک سے کيا جائے۔ يہ انکشاف جرمنی کے برٹيلسمين فاؤنڈيشن کی جانب سے کرائے گئے ايک مطالعے کے بعد جمعرات چوبيس اگست کو جاری کردہ رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔ اسٹڈی ميں شامل اکثريتی مسلم خود کو جرمنی اور يہاں کے معاشرے کا رکن سمجھتے ہيں۔ جرمنی ميں...
/ur/یہودی-مسلم-شادی-اسرائیل-میں-تناؤ-کا-ماحول/a-17861980
مسلمان لڑکے محمود اور یہودی لڑکی موریل نے یہ کبھی نہ سوچا ہو گا کہ ان کی شادی کا انتہائی پرمسرت دن، نسل پرستوں اور شدت پسندوں کے تعصب اور نفرت انگیز نعروں کی نذر ہو جائے گا۔
اتوار کی شب اسرائیلی شہر تل ابیب میں یہودی لڑکی موریل کی مسلم لڑکے محمود سے رسم نکاح تھی، تاہم اسرائیل کے دائیں بازوں کے شدت پسند گروہ نے اس موقع پر اس بین المذہبی شادی کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس لیہاوا کہلانے والے اس مظاہرے میں سیکنڑوں نوجوان شریک تھے، جو نہایت نفرت انگیز نعرے لگا رہے تھے۔ ٹی شرٹس میں م...
/ur/مہاجر-دوست-سیاست-میرکل-کی-لیکن-فیصلہ-صوبائی-ووٹر-کریں-گے/a-19113683
جرمنی کی تین وفاقی ریاستوں میں علاقائی انتخابات کے لیے رائے دہی جاری ہے۔ آج اتوار تیرہ مارچ کے ان انتخابات میں تیرہ ملین ووٹروں کو رائے دینا ہے۔ اس الیکشن کو میرکل کی مہاجر دوست پالیسی کا امتحان بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد میں جرمنی آمد کے بعد میرکل اور سی ڈی یو کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔ دائیں بازو کے رائے دہندگان عام طور پر سی ڈی یو کو ووٹ دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ دائیں بازو کی عوامیت پسند اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی بھی میدا...
/ur/اربوں-ڈالر-کی-اسلحہ-تجارت-کو-ریگولیٹ-کرنے-کی-کوشش/a-16126247
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان مون نے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ قریب 70 ارب ڈالر سالانہ مالیت کی روایتی ہتھیاروں کی تجارت کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔
عالمی طور پر اسلحہ بنانے والے بڑے ممالک اپنے اپنے خدشات کو لے کر حتمی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابتدا ہی سے امریکا بارود کو ریگولیٹری قانون میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہا ہے، چین نہیں چاہتا کہ چھوٹے ہتھیار اس میں شامل کیے جائیں جبکہ روس اور چین دونوں مجوزہ ریگولیٹری قانون ...
/ur/کراچی-آٹھ-سو-ہلاکتیں-اور-حکومتی-دعوے/a-15299448
کراچی میں بدامنی کے سبب رواں سال اب تک قریب آٹھ سو انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ امن کی بحالی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کہلانے والے اس بندرگاہی شہر میں امن عامہ کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری خون خرابے کو تنظیمی، سیاسی، لسانی، فرقہ ورانہ اور گروہی تصادم کے نام تو دیے جا رہے ہیں مگر اس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ گزشتہ روز شہر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں پاکستان کے وزیر داخ...
/ur/ترکی-آرمینیا-مفاہمت/a-4781139
ترکی اور آرمینیا نے گزشتہ روز سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئےانتہائی اہم نوعیت کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئے۔
ہفتہ کو زیورخ میں دستخط کے بعد ترکی اور آرمینیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے میچ کا دوسرا مرحلہ بھی شیڈیول ہے۔ اِس میچ کو بھی سفارتی تعلقات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ترکی کے صدر عبداُللہ گُل نے آرمینیا کے صدر Serzh Sarkisian کو میچ دیکھنے کے لئے مدعو کر رکھا ہے۔ یہ میچ آئندہ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل...