url
stringlengths
14
138
Summary
stringlengths
39
3.22k
Text
stringlengths
230
2.44k
/ur/عراق-میں-سرکاری-دفاتر-پر-حملہ-50-سے-زائد-افراد-ہلاک/a-14952679
عراق کے شہر تکریت میں سرکاری دفاتر پر حملے میں ایک صحافی سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مسلح حملہ آوروں نے عمارت میں گھس کر درجنوں افراد کو یرغمال بنایا، جس کے بعد ہلاکتیں ہوئیں۔
عراقی سکیورٹی فورسز نے شمالی شہر تکریت میں بلدیاتی دفاتر پر حملہ آوروں کے قبضے کے بعد گھنٹوں اس کا محاصرہ کیے رکھا، جس کے بعد عراقی فورسز عمارت میں داخل ہوسکیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بلدیاتی حکومت کے متعدد ارکان جبکہ ایک صحافی بھی شامل ہے۔ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تکریت عراق کے سابق صدر صدام حسین کا آبائی شہر ہے ...
/ur/روہنگیا-مہاجرین-کے-کیمپوں-میں-جسم-فروشی-کی-خفیہ-انڈسٹری/a-41086684
ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ بنگلہ دیش کے روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں خفیہ انداز میں جسم فروشی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ امدادی اداروں اور سماجی کارکنوں نے اس خفیہ سیکس انڈسٹری کے پروان چڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیش میں مجبور روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں جسم فروشی کا کاروبار بظاہر خفیہ اور رازداری میں کیا جا رہا ہے۔ روہنگیا خواتین کی طرف سے اس انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ اقتصادی مسائل، لاچاری اور بے بسی ہیں۔ جسم فروشی پر مجبور چھبیس سالہ روہنگیا مسلمان خاتون رومیدا نے خبر رساں ادارے تھامسن روئٹرز فاؤنڈیشن کو بتایا کہ اگر ...
/ur/ٹرمپ-نے-ریپبلکن-پارٹی-کی-نامزدگي-قبول-کرتے-ہوئے-جو-بائیڈن-پر-سخت-تنقید-کی/a-54723444
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن کنونشن سے خطاب میں اپنے حریف جو بائیڈن پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دوباہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوجائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جمعرات کی شام کے خطاب کے ساتھ ہی ریپبلکن پارٹی کا کنونشن بھی اختتام پذیر ہوا جس میں انہوں نے پارٹی کی جانب سے باضابطہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی کو قبول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام روایات کو توڑتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو سیاسی پس منظر کے طور پر استعمال کیا اور کہا کہ ابراہم لنکن کی جماعت کسی بھی شخ...
/ur/بنگلہ-دیش-ڈھاکہ-میں-آتش-زدگی-70-افراد-ہلاک/a-47611872
ڈھاکہ کے مصروف ترین علاقے ميں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم ستر ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں کیمیکل موجود تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد ميں اضافہ کا خدشہ ہے۔
بنگلہ ديشی دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے حصے ميں لگنے والی آگ کے نتيجے ميں اب تک کم از کم ستر افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں۔ اس واقعے ميں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔ ريسکيو حکام نے بتايا کہ نو گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد جمعرات کی صبح آگ پر قابو پا ليا گيا۔ آگ بجھانے والے محکمے کے ڈائريکٹر جنرل علی احمد کے بقول...
/ur/انٹرپول-آپریشن-فرسٹ-لائٹ-35-ممالک-میں-21-ہزار-ملزم-گرفتار/a-55885917
بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے عالمی سطح پر کیے گئے آپریشن ’فرسٹ لائٹ‘ کے دوران دنیا بھر میں مارے جانے والے دس ہزار سے زائد چھاپوں میں ساڑھے اکیس ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
فرانس کے شہر لیوں میں انٹرپول کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ چھاپے دھوکے باز اور جعلساز مجرموں کے ایسے منظم گروپوں کے خلاف مارے گئے، جو آن لائن یا پھر موبائل فونز کے ذریعے فراڈ کرتے ہیں۔ انٹرپول نے بتایا کہ یہ آپریشن گزشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا، جس دوران دنیا کے تمام آباد براعظموں میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد ...
/ur/نیٹو-کے-وزرائے-خارجہ-کا-مشرقِ-وسطیٰ-اور-یوکرائن-کے-بحرانوں-پر-غور/a-18105337
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے۔ اس موقع پر یوکرائن اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازعوں اور افغانستان کے مشن کے خاتمے لیے مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور نیٹو کے دیگر ملکوں سے ان کے ہم منصب منگل کے اجلاس میں جس ایجنڈے پر بات کریں گے اس میں عبوری ریپڈ ری ایکشن فورس کی تشکیل پر غور شامل ہے جو نیٹو فورسز کو درپیش نئے اور انجانے خطروں سے نمٹنے کی قابلیت رکھتی ہو۔ برسلز میں نیٹو کے آج کے اجلاس میں وزرائے خارجہ پولینڈ جیسے مشرقی رکن ملکوں کے د...
/ur/پاکستانی-فوج-کے-سابق-سربراہ-کے-خلاف-مقدمے-کی-سفارش/a-16320122
پاکستان میں سپریم کورٹ نے فوج کے سابق سربراہ اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ ان پر بائیس برس قبل انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کا الزام ہے۔
فوج اور آئی ایس آئی کے ان سابق سربراہان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990ء کے انتخابات میں موجودہ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شکست کو یقینی بنانے کے لیے سیاستدانوں کو رقوم فراہم کی تھیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جمعے کو عدالتی فیصلے میں کہا کہ سابق صدر غلام اسحاق خان، ریٹائرڈ آرمی چیف اسلم بیگ اور...
/ur/ہیٹی-کے-لئے-جرمن-امداد-میں-مزید-اضافہ/a-5148253
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی یونین اور عالمی برادری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی حالیہ زلزلے سے بری طرح سے متاثر ہونے والے ملک ہیٹی کی تعمیر نو کے لئے ایک طویل المعیاد ذمہ داری قبول کرتا ہے۔
منگل کی شام ٹیلی ویژن چینل ZDF پہ زلزلے کے متاثرین کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے لئے ایک چیریٹی شو میں موجود جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جرمن باشندوں کو ہیٹی کے لئے امداد دینے کے عمل میں تمام تک سہولیات فراہم کی جائیں گی اور جس طرح سن 2004ء اور 2005 ء میں سونامی کے متاثرہ انسانوں کی امداد ک...
/ur/یوکرائن-کے-انتخابات-کا-احترام-کرتے-ہیں-پوٹن/a-17659330
روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرائن میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کا احترام کرے گا۔ تاہم انہوں نے ان انتخابات کو جائز اور قانونی قرار دینے سے اجتناب کیا۔
امریکی محکمہء خارجہ کی ترجمان میری ہیرف کا صدر پوٹن کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’ہم روس کی طرف سے یوکرائنی انتخابات کے احترام اور نتائج تسلیم کرنے کو خیرمقدم کریں گے۔‘‘ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے بھی اپنے بیان میں روسی صدر کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پوٹن نے اپنے اس بیان میں یہ بات واضح ن...
/ur/آئی-ايم-ايف-کے-نئے-سربراہ-کا-انتخاب-ترقی-پذير-اور-يورپی-ممالک-ميں-اختلاف/a-15092302
بين الاقوامی مالياتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائريکٹرز نے جنسی اسکينڈل کے نتيجے ميں مستعفی ہونے والے اسٹراؤس کاہن کی جگہ لينے کے ليے فنڈ کے نئے سربراہ کی تلاش کا کام شروع کر ديا ہے۔
آئی ايم ايف نے اعلان کيا ہے کہ اُس کے بورڈ نے فنڈ کے نئے مينيجنگ ڈائريکٹر کے چناؤ کے ليے بورڈ ڈائريکٹرز سے روابط کا آغاز کرديا ہے۔ بين الاقوامی مالياتی فنڈ کے ترجمان وليم مرے نے اس سلسلے ميں مصر کے عبدالشکور شالان کا بھی حوالہ ديا، جو فنڈ کے 24 رکنی گورننگ بورڈ ميں عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہيں۔ ترقی پذير ممالک نے کسی...
/ur/انڈین-گراں-پری-فیٹل-نے-اپنے-نام-کر-لی/a-16338553
اتوار کے روز بھارت میں منعقدہ فارمولا ون انڈین گراں پری میں جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے فتح حاصل کر لی ہے۔ اس فتح کے بعد انہوں نے فارمولا ون ڈرائیورز چیمپیئن شپ میں اپنی برتری کو اور بھی مضبوط بنا لیا ہے۔
اس ریس میں دوسرے نمبر پر فیٹل کے حریف ڈرائیور فرنینڈو آلانسو رہے۔ سنگاپور، جاپان اور جنوبی کوریا میں منعقدہ گراں پری مقابلوں کے بعد یہ مسلسل چوتھا موقع ہے، جب فیٹل نے فتح حاصل کی ہے۔ اس طرح اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان آلانسو سے 13 پوائنٹس کا فرق بنا چکے ہیں۔ اگر فیٹل رواں سیزن کے گراں پری مقابلوں می...
/ur/علی-الصبح-اور-اتنی-پرشور-بانگ-فرانسیسی-مرغ-عدالت-میں/a-49504719
ملیے موریس نامی اس مرغ سے، جس کی بانگ نے فرانسیسی رائے عامہ کو منقسم کر رکھا ہے۔ موریس کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی تو پومپادور نامی مرغی اور ژاں رینے نامی مرغ اس کی حمایت کے لیے عدالت کے باہر موجود تھے۔
موریس نامی اس مرغ کا گھر فرانسیسی جزیرے اولیراں میں ہے اور اب اس کے پڑوسیوں کی شکایت کے باعث اسے ایک مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرنچ میڈیا کے مطابق شکایت یہ ہے کہ موریس صبح سویرے اور انتہائی بلند آواز میں بانگ دیتا ہے جس کی وجہ سے پڑوسی سو نہیں پاتے۔ ایک مقامی فرانسیسی اخبار کے مطابق اس مرغے کے خلاف شکایت کرنے والا...
/ur/مہاجرت-کتنے-بچے-مارے-جائیں-گے/a-19488873
تین سالہ ایلان کردی اور چار سالہ عُمران کی تصاویر نے شام کی ہولناک خانہ جنگی کو عالمی منظر نامے پر اجاگر کر دیا ہے لیکن ایسے کئی بچے ہیں، جنہیں میڈیا کی توجہ تو نہ ملی لیکن وہ زندگی کے خواب لیے بن کھلے ہی مرجھا گئے۔
چار سالہ شامی بچے عُمران کی تصویر بھی مہاجرت کے بحران کی نئی علامت بن گئی ہے مالٹا میں قائم امدادی ادارے MOAS کی شریک بانی ریگینا کاٹرابورن نے شامی مہاجرین کی ان تازہ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرت کے اس بحران کے نتیجے میں ہزاروں بچے بھی مارے جا رہے ہیں، ’’یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ لوگ سمندر میں...
/ur/ڈالر-کی-بڑھتی-قدر-افغانوں-کی-مشکلات-بڑھاتی-ہوئی/a-18873424
جنگ زدہ ملک افغانستان کی حکومت اور عوام ان دنوں ملکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے باعث پیدا شدہ مسائل سے نبرد آزما ہیں، جس نے بالخصوص خوراک اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو خاصا بڑھا دیا ہے۔
ایک سال میں افغانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت قریب 20 فیصد بلند ہوئی ہے۔ چونکہ افغانستان بنیادی طور پر درآمدات پر انحصار کرنے والا ملک ہے لہٰذا ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں گراوٹ تجارت کے حوالے سے براہ راست طور پر نقصان کا سبب بنتی ہے۔ دنیا بھر کی طرح افغان تاجر و حکومت بھی مستقبل بنیادوں پر علاق...
/ur/امريکا-اور-برطانيہ-کے-حوالے-سے-ميرکل-کے-بيان-پر-عالمی-رد-عمل/a-39026478
بريگزٹ اور امريکا ميں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے سبب لندن اور واشنگٹن کے اپنے يورپی اتحاديوں کے ساتھ روابط ايک نئے کٹھن موڑ پر کھڑے ہيں۔ جرمن چانسلر کے تازہ بيان کے بعد اب يہ تعلقات کون سا رخ اختيار کريں گے؟
جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے کہا ہے کہ يورپ اب اپنے روايتی اتحادی ممالک برطانيہ اور امريکا پر مزيد انحصار نہيں کر سکتا۔ انہوں نے يہ بيان ميونخ ميں ايک ريلی سے خطاب کے دوران اتوار کے روز ديا۔ چانسلر ميرکل کے اس واضح پيغام پر نہ صرف يورپ بلکہ عالمی سطح پر رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حاميوں نے اس بيان ...
/ur/اسپین-کاتالونیا-میں-حالات-بظاہر-پرسکون/a-41167608
اسپین کی مرکزی حکومت نے آج پیر تیس اکتوبر سے کاتالونیا کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا میں قائم تمام وزراء اور سرکاری ادارے براہ راست میڈرڈ حکومت کے تابع ہوں گے۔
مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر کاتالونیا کے کئی افراد ایک دن پہلے سے داخل ہو کر بیٹھ گئے تھے۔ ان افراد کو پولنگ اسٹیشنوں سے نکالنے کے احکامات میڈرڈ حکومت نے ہفتہ تیس اکتوبر کو جاری کیے تھے۔ ایسے پولنگ اسٹینوں میں پولیس زبردستی داخل ہوئی۔ ایک پولنگ اسٹیشن سے ایک شخص کو اٹھا کر باہر لایا جا رہا ہے۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطاب...
/ur/میانمار-میں-صدارتی-الیکشن-امیدواروں-کا-اعلان/a-19106150
میانمار میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے صدر کے عہدے کے لیے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ رواں مہینے کے آخری ہفتے میں ہو گی۔
مدت پوری کرنے والی حکومت کی سیاسی جماعت سولیڈیریٹی اینڈ ڈیویلپمنپ پارٹی نے بھی دو امیدواروں کو نامزد کر دیا ہے۔ ان میں ایک سائی مؤک کھام ہیں۔ کھام آج کل نائب صدر ہیں۔ دوسری نامزدگی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے سابق اسپیکر کھِن اونگ مینٹ کی ہے۔ صدارتی انتخابات کے لیے تیسری نامزدگی فوج کی جانب سے سامنے آئے گی۔ میانمار کے ...
/ur/کراچی-میں-دو-روز-میں-18-افراد-قتل-شہر-میں-کشیدگی/a-6027924
کراچی میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اب تک اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ پندرہ افراد بھی شامل ہیں، جنہیں شہر کے مختلف مقامات پر ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔
اس کے بعد مشتعل افراد نے رضویہ سوسائٹی اور گل بہار کے علاقے میں متعدد گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش بھی کردیا۔ کراچی پولیس کے سربراہ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ شہر میں حالیہ پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کو ہدف بنا کر قتل نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دیگر افراد کے قتل کے محرکات کچھ اور ہیں۔ ا...
/ur/عراق-میں-خود-کش-حملہ-ہلاک-ہونے-والوں-کی-تعداد-50-ہوگئی/a-5813351
عراق میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں کم ازکم 50 افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق میں وزرات دفاع اور داخلہ نے اس خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد جاری کردی ہے۔ اطلاعات کےمطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کیا گیا۔ اس خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ساہوا ملیشیا سے ہے۔ اتوار کو ہونے والا یہ حملہ گزشتہ دو مہینوں میں بدترین حملہ قرار دیا جا رہا...
/ur/ملکی-سالمیت-عزیز-ہے-مولانا-فضل-الرحمان/a-3507795
بدھ کے دن پاکستان میں ایک اعلی سطحی حکومتی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریبا آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدارت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند ولی یار، پاکستان مسلم لیگ کے شہباز شریف اور ج...
/ur/عالمی-ادارہء-تجارت-کی-رکنیت-روسی-ایوان-بالا-نے-بھی-توثیق-کر-دی/a-16104708
روسی پارلیمان کے ایوان بالا نے آج بدھ کے روز روس کی عالمی ادارہء تجارت میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ ڈبلیو ٹی او میں روس کی رکنیت کی ماسکو میں پارلیمانی ایوان زیریں پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔
صدر پوٹن کے دستخطوں کے 30 دن بعد روس عالمی ادارہء تجارت کا 156 واں رکن ملک بن جائے گا۔ ماسکو کے ڈبلیو ٹی او کے ساتھ طویل مذاکراتی عمل کی تکمیل پر روس کی اس عالمی ادارے میں شمولیت سے متعلق اتفاق رائے گزشتہ برس دسمبر میں طے پایا تھا۔ روسی پارلیمان کے ایوان زیریں ’دُوما‘ نے اس بارے میں ایک قرارداد کی گزشتہ ہفتے 30 ووٹوں...
/ur/نہ-مر-رہا-ہوں-نہ-کہیں-جا-رہا-ہوں-صدر-موگابے-کا-اعلان/a-39886242
افریقی ملک زمبابوے کے ترانوے سالہ صدر رابرٹ موگابے نے کہا ہے کہ وہ نہ تو مر رہے ہیں اور نہ ہی کہیں جا رہے ہیں۔ موگابے انیس سو اسّی سے زمبابوے کے صدر چلے آ رہے ہیں اور اس ملک کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہے۔
افریقی ریاست زمبابوے کے شہر چنہوئی سے ہفتہ انتیس جولائی کو موصولہ نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق بین الاقوامی سطح پر اگرچہ کئی برسوں سے یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ قریب چار عشروں سے برسراقتدار موگابے اپنے ملک کو مسلسل تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں تاہم خود صدر رابرٹ موگابے نے آج کہا کہ وہ ’نہ تو مر رہے ہیں، نہ ہی اپنے ...
/ur/افغان-شہری-اپنی-سلامتی-کے-لیے-پریشان/a-51514806
ایک سروے رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کو اپنی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔ کچھ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔
جنگ زدہ ملک افغانستان کی سلامتی کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ ایشیا فاؤنڈیشن نے مرتب کی ہے۔ اس سروے کے مطابق چوہتر فیصد سے زائد افغان شہریوں نے بتایا کہ انہیں اپنی زندگی کے غیر محفوظ ہونے کا خوف اکثر لاحق رہتا ہے تاہم سن 2017 کے مقابلے میں ایسے خدشات میں تین فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایشیا فاؤنڈیشن کے افغان دفتر کے سربراہ عبداللہ...
/ur/برطانیہ-نے-بریگزٹ-ڈیڈلائن-میں-توسیع-کی-درخواست-کر-ہی-دی/a-47992599
برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین کے نام ایک خط میں بریگزٹ کی ڈیڈلائن میں تیس جون تک تین ماہ کی محدود توسیع کی درخواست کر دی ہے۔ برطانیہ کو اب تک کے پروگرام کے مطابق انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا تھا۔
برطانوی دارالحکومت لندن سے بدھ بیس مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا کہ ان کی حکومت نے یورپی یونین کے رہنماؤں کے نام لکھے گئے ایک خط میں یہ درخواست کر دی ہے کہ یونین کے ایک رکن ملک کے طور پر برطانیہ کے اس بلاک سے اخراج کی اب تک کی مقررہ مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی جائ...
/ur/اٹلی-میں-بدنام-زمانہ-سسیلین-مافیا-کے-خلاف-چھاپے/a-49634689
جن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق نیویارک کے بدنام ترین گامبینو خاندان سے بھی ہیں۔ پولیس حکام نے ان چھاپوں کے دوران تین ملین کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اطالوی حکام نے بدھ کے صبح اطالوی علاقے پالیرمو میں چھاپے مارتے ہوئے سسلین مافیا کے متعدد ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے لیکن یہ ضرور بتایا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق نیویارک کی بدنام زمانہ گامبینو فیملی سے ہے۔ اطالوی سکیورٹی ادارے ملک کے مشہ...
/ur/کرسٹیان-وولف-نئے-جرمن-صدر/a-5748443
کرسٹیان وولف کو کچھ عرصہ قبل جرمنی کا اگلا چانسلر بھی خیال کیا جاتا تھا۔ وہ سن 2003 سےجرمن صوبے لوئر سیکسنی کے وزیر اعلیٰ چلے آ رہے تھے۔
وہ دو جولائی کو اپنے نئے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ ان کے منصب کی توثیق مخلوط حکومت کی تینوں سیاسی جماعتوں کے سربراہ تین جون کو کریں گے۔ صدر منتخب ہونے سے قبل وہ جرمنی کی بڑی سیاسی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین سی ڈی یو کے چارڈپٹی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ وولف جرمنی کے اندر مقبول سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کرسٹیان وولف ب...
/ur/ملائشیا-میں-اصلاحات-پسندوں-کو-کریک-ڈاؤن-کا-سامنا/a-15220618
مشرق بعید کے ملک ملائشیا میں متنازعہ انتخابی قوانین کے خلاف ریلی نکالنے والوں اور شرکاء کو حکومتی کریک ڈاؤن کا سامنا ہے اور اس باعث عالمی توجہ کوالالم پور حکومت پر مرکوز ہے۔
اس پرامن مظاہرے کا اعلان حکومتی حلقوں میں قطعاً پسند نہیں کیا گیا۔ حکومت انتخابی قوانین کو درست اور شفاف قرار دیتی ہے۔ اس ریلی کو حکومت نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ملائشیا میں پانچ سے زائد افراد کا کھلے مقام پر جمع ہونا بھی خلاف قانون ہو گا اور ایسا کرنے کے لیے بھی سرکاری اجازت درکار ہو گی۔ ریلی کو غیر قانونی قرار د...
/ur/راجہ-پرویز-اشرف-کی-وزارت-عظمیٰ-کے-لیے-نامزدگی/a-16042812
پاکستان میں برسراقتدار مخلوط حکومت میں شامل بڑی سیاسی پارٹی نے نئے وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کے لیے راجہ پرویز اشرف کو نامزد کر دیا ہے۔ پانی اور بجلی کے یہ سابق وفاقی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رکن ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کے لیے راجہ پرویز اشرف کو ایسے وقت میں نامزد کیا گیا ہے جب نئے وزیر اعظم کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر پہلے انتخاب، مخدوم شہاب الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے تھے۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی نے امیدوار کے طور پر ...
/ur/ناروے-میں-قتل-عام-ذمہ-دار-ہوں-گناہگار-نہیں-بریہوک/a-15531430
ناروے میں 77 شہریوں کے قاتل مقامی اسلام مخالف انتہا پسند آندرس بریہوک نے اپنے جرم سے متعلق پہلی عوامی سماعت کے دوران تسلیم کیا کہ وہ ہلاکتوں کا مرتکب ہوا مگر خود کو گناہ کار نہیں سمجھتا۔
تب سے وہ قید تنہائی میں ہے جہاں اس سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں اور نہ ہی اسے اخبار یا ٹیلی وژن کی سہولت میسر ہے۔ استغاثہ نے بریہوک پر عائد یہ پابندیاں نرم کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت کے جج نے مسترد کیا۔ پیر کو دارالحکومت اوسلو کی عدالت میں ہوئی سماعت اس مقدمے کی پہلی عوامی سماعت تھی۔ جولائی کے واقعے کے بعد مارے جان...
/ur/یورپی-معیاری-وقت-کی-تبدیلی-کا-نظام-ختم-کر-دیا-جائے-گا-یُنکر/a-45304036
یورپی کمیشن کے صدر یُنکر کے مطابق وسطی یورپ میں ہر سال دو بار معیاری وقت کی تبدیلی کا موجودہ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے قبل یورپی یونین کے شہریوں کی بہت بڑی اکثریت نے اس نظام کے خاتمے کی حمایت کر دی تھی۔
اب تک مروجہ ’ٹائم سسٹم‘ کے مطابق مغربی یورپ میں ہر سال معیاری وقت دو بار تبدیل ہوتا ہے۔ ایک بار مارچ کے اواخر میں جب موسم گرما کا معیاری وقت شروع ہوتا ہے اور تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں اور دوسری بار اکتوبر کے اواخر میں جب موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہوتا ہے۔ یورپی معیاری وقت میں تقریباﹰ ششماہی بنیادوں...
/ur/بھارتسابق-کرکٹر-وسیم-جعفر-پر-فرقہ-پرستی-کا-الزام/a-56532832
وسیم جعفر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے کہ انہیں فرقہ پرست ہونے کے الزامات پر اپنی صفائی دینی پڑ رہی ہے جبکہ انہوں نے اتراکھنڈ کے کرکٹ کوچ کی حیثیت سے پورے لگن اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔
وسیم جعفر نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”میرا دل ٹوٹ گیا۔ سچ کہوں یہ میرے لیے بہت افسوس ناک ہے۔ میں نے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ اترا کھنڈ کے کوچ کے طورپر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ میں ہمیشہ مستحق امیدواروں کو آگے بڑھانا چاہتا تھا۔ مجھے انتہائی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بھی لڑائی لڑنی پڑتی تھی۔ سلیکٹروں کا اتنا زیا...
/ur/ایران-یورپ-پر-سینکڑوں-میزائل-برسا-سکتا-ہےگیٹس/a-5707704
امریکی وزیردفاع نے ملکی خفیہ اداروں کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مستقبل میں یورپ پر سینکڑوں میزائل برسانے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔
گزشتہ برس ستمبر میں ایران کی طرف سے میزائل حملے کے بڑھتے ہوئے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ نے نیٹو اتحاد میں شامل اپنے یورپی دوست ممالک کے تحفظ کے لئے سمندر اور زمین پر میزائل نظام کی تنصیب اور اس کو مربوط کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس طریقہء کار کو ایسے حملوں سے بچاؤ کے لئے مرحلہ وار اپروچ کا نام دیا گیا تھا۔ رابرٹ گیٹ...
/ur/امریکا-مالیاتی-بحران-طول-پکڑتا-ہوا/a-17154557
ریاستی قرضوں کی حد میں اضافے اور جزوی بندش کے حوالے سے ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں جاری سیاسی تعطل ابھی تک ختم نہیں کیا جا سکا ہے۔ امریکا ميں جاری ان مالیاتی مسائل کی وجہ سے عالمی معیشت کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
امریکی سینیٹ میں صدر اوباما کو یہ ناکامی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب اسپیکر جان بوہنر نے ارکان پارلیمان کو بتایا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور قرضوں کی حد میں اضافے سے متعلق وائٹ ہاؤس سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔ ری پبلکن پارٹی نے تجویز کیا تھا کہ وہ عارضی طور پر قرضوں کی موجودہ مقررہ حد کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ...
/ur/بھارت-پرانے-رشوت-اسکینڈل-کی-بازگشت/a-14751892
بھارتی سیاسی و حکومتی تاریخ میں اسی کی دہائی کا بوفورز اسکینڈل انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس وقت کی کانگریس حکومت الیکشن ہار گئی تھی۔ اب اس اسکینڈل کا پھر سے شور سنا جا رہا ہے۔
حالیہ چند ہفتوں سے حکمران کانگریس پارٹی کو مرکزی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مالی بدعنوانیوں کے معاملے پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اس مناسبت سے اپوزیشن پارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ من موہن سنگھ حکومت کو ٹیلی کام اسکینڈل کے بعد سے سخت ترین اپوزیشن تنقید برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ وزیر...
/ur/ڈرون-حملے-جنگی-جرائم-ہیں-پشاور-ہائی-کورٹ-کا-فیصلہ/a-16801765
فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ ڈرون حملے جنگی جرائم ہیں سیکیورٹی فورسزکو اختیار ہے کہ وہ ڈرون میزائل فائر کرنے والے جہازوں کو مار گرائیں۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ڈرون حملوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف رٹ پٹیشن مسلم لیگ ( ن) سے تعلق رکھنے والے ایف ایم صابر ایڈوکیٹ نے 2011ء میں دائر کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈرون حملے ملکی سالیمت و خود مختیاری کے خلاف اور جنگی جر...
/ur/غیر-ملکی-ٹی-وی-چینلز-پر-پابندی-پاکستان-میں-ملا-جلا-ردعمل/a-15566915
پاکستان میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ان تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کے نزدیک پاکستان کے مفادات کے خلاف رپورٹیں نشر کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس فیصلے پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بدھ کے روز ذرائع ابلاغ سے وابستہ بہت سے لوگوں کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اس پیغام کو آن ائیر کرنے کے لیے کہا گیا تھا، ’’پورے پاکستان میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات بند کر دی گئی ہیں، آئندہ بھی اگر کسی انٹر نیشنل چینل نے کوئی ایسی ڈاکومنٹری یا نیوز چلائی تو اسے بھی بند کر دیا جائے گا۔‘‘ اس ایس ایم ایس کے مطا...
/ur/بھارتی-پنجاب-میں-سکھوں-کا-احتجاج-اور-شٹر-ڈاؤن/a-4852987
سن 1984ء میں سکھ مخالف فسادات کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملنے کے خلاف منگل کےروز بھارتی ریاست پنجاب کے مخلتف علاقوں میں سکھوں نے احتجاجی مظاہروں میں انصاف کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال کی کال پر اس ریاست کے متعدد علاقوں میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ مظاہرین 1984ء کے فسادات میں سکھوں کے ’’قتل عام میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔‘‘ ہڑتال کے باعث پنجاب کے بشتر علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ دل خالصہ جماعت کے کارکنان نے پنجاب کے شہ...
/ur/نئی-امن-کوششوں-کے-لیے-میرکل-اولانڈ-یوکرائن-میں/a-18237026
مشرقی یوکرائن میں خونریز لڑائی کے خاتمے اور نئی امن کوششوں کی خاطر جرمن چانسلر میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسو اولانڈ آج جمعرات کی شام یوکرائنی دارالحکومت کییف پہنچ گئے جہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلے ہی سے موجود تھے۔
کییف سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق چانسلر انگیلا میرکل اور صدر فرانسوا اولانڈ مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندانہ بغاوت کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعے کے حل کے لیے نئی امن تجویز لے کر یوکرائن گئے ہیں اور کییف میں مذاکرات کے بعد جرمن اور فرانسیسی رہنما کل جمعے کے روز ماسکو جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹ...
/ur/ٹیلی-وژن-مباحثے-میں-میرکل-کا-پلہ-بھاری-ڈوئچے-ویلے-کا-تبصرہ/a-17060179
90 منٹ پر مشتمل ٹیلی وژن مباحثے کو جرمنی کے چار ٹی وی چینلز نے نشر کیا اور یہ امر صاف ظاہر تھا کہ انگیلا میرکل مباحثے پر چھائی رہیں۔
90 منٹ پر مشتمل ٹیلی وژن مباحثے کو جرمنی کے چار ٹی وی چینلز نے نشر کیا اور یہ امر صاف ظاہر تھا کہ انگیلا میرکل مباحثے پر چھائی رہیں۔ مباحثے کے پہلے گھنٹے میں ہی میرکل کی گفتگو نہایت نپی تُلی، معیاری اور پُر اعتماد تھی جبکہ اشائن بروک محتاط اور کافی حد تک خوفزدہ نگاہوں سے انگیلا میرکل کو دیکھ رہے تھے۔ میرکل کی باڈی لین...
/ur/پاکستانی-فوجی-حکام-کی-13-مئی-کو-پارلیمان-میں-بریفنگ/a-15063140
پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے معاملے پر فوجی حکام 13مئی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستانی وزیراعظم نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کیا۔
پیر کے روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی انٹیلی جنس کی خامی تھی لیکن بقول گیلانی کے یہ صرف آئی ایس آئی کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی تھی۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دوسروں کی غلطیوں کا ذم...
/ur/بلے-بازوں-کی-ناکامی-پاکستان-کو-شکست/a-19079644
ایشیا کپ کرٹک ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام ہو گئی۔ صرف دو کھلاڑی دس سے زیادہ رنز بنا سکے۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ چار رنز پر گری، جب حفیظ چار رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں اشیش نہرا کا شکار بننے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل تھے، جنہوں نے سات رنز بنائے تھے۔ ان کی وکٹ جسپرت بھمرا نے لی۔ خرم منظور دس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈی...
/ur/یورپی-یونین-اور-کینیڈا-کے-درمیان-آزاد-تجارتی-معاہدہ/a-17169050
یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان اس پیش رفت سے دنیا کی یہ دو بڑی معیشتیں قریب آ جائیں گی جبکہ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان بھی ایسے ہی معاہدے کی راہ ہموار ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ کینیڈا، امریکا اور میکسیکو کے درمیان نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ یا نیفٹا سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ اس معاہدے کے لیے یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان بات چیت 2009ء میں شروع ہوئی تھی۔ تاہم یورپی یونین کے پنیر اور کینیڈا کے گائے کے گوشت پر کوٹے کے تنازعے کے باعث مذاکرات مہینوں تعطل کا شکار رہ...
/ur/اسپین-میں-کھیرے-کے-برآمد-کنندگان-کی-سرگرمیاں-معطل/a-15113180
27 مئی کو یورپی کمیشن نے بتایا کہ اسپین نے اُن دو کمپنیوں کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، جن پر اُس جراثیم سے متاثرہ کھیرے برآمد کرنے کا شبہ ہے، جو جرمنی میں اب تک 270 افراد کی بیماری اور دس افراد کی موت کی وجہ بن چکا ہے۔
یورپی کمیشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کے ہاں اے ہَیک جراثیم سے آلودہ کھیروں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ جنوبی اسپین کے دو صوبوں المیریا اور مالاگا کے دو زرعی رقبوں سے زمین، پانی اور مصنوعات کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے:’’یہ جاننے کے لیے کہ آیا اس جراثیم...
/ur/جنوبی-افریقہ-نے-نیوزی-لینڈ-کو-پانچ-وکٹوں-سے-ہرا-دیا/a-4721504
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ گروپ بی میں جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے ہاتھوں پہلے میچ میں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں کیوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جنوبی افریقی پیس بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل وٹوری اپن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اوپننگ بیٹسمین ...
/ur/کشمیری-رہنماؤں-نے-بھارتی-تجاویز-رد-کر-دیں/a-6046659
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ کئی مہینوں سے نئی دہلی کی حکمرانی کے خلاف عوامی مظاہروں کا اہتمام کرنے والے سخت گیر سوچ کے حامل علیٰحدگی پسند رہنماؤں نے بھارتی حکومت کی نئے سرے سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
کشمیری علٰیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے مذاکرات کی نئی پیشکش رد کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومتی نمائندوں کے ساتھ مل کر ریاست جموں کشمیر میں سلامتی کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری رہنماؤں کو یہ پیشکش وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کی تھی، جو گزشتہ ہفتے قریب...
/ur/میرکل-کا-دورہ-امریکا-عین-وقت-پر-مؤخر/a-37923734
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن جانے کے لیے ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہو چکی تھیں جب انہیں امریکی صدر کی طرف سے یہ دورہ مؤخر کرنے کے لیے فون موصول ہوا۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ امریکا کے لیے پیر سات مارچ کی شام واشنگٹن روانہ ہونے والی تھیں۔ تاہم امریکا میں خراب موسم کی وجہ سے انہیں اپنا یہ دورہ آخری وقت پر مؤخر کرنا پڑا۔ جرمن چانسلر نے بتایا کہ وہ پیر کی شام واشنگٹن جانے کے لیے ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہو چکی تھیں ...
/ur/پاکستانی-مسیحیوں-کے-لیے-ایک-سیاہ-کرسمس/a-16479160
مسلم اکثریت کے ملک پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں نے خوف اور مقدمات کے خطرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی تفاوتوں کے گھنیرے سایوں میں کرسمس کا تہوار منایا۔ سن 2012ء پاکستانی مسیحیوں کے لیے ایک بدترین برس رہا۔
پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق سن 2012ء پاکستانی مسیحیوں کے لیے بدترین سال تھا، جہاں کئی افراد کو توہینِ مذہب و رسالت کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کرنا پڑا، ان کے گرجا گھروں کو آگ لگائی گئی اور ان کے گھر لوٹ لیے گئے۔ پاکستان میں اسلامی انتہاپسن...
/ur/جنگ-بندی-لائن-کی-خلاف-ورزی-بھارتی-سفیر-طلب/a-18642033
پاکستانی حکومت نے آج منگل کے روز بھارتی سفیر کو طلب کر کے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے آٹھ اگست کو لائن آف کنٹرول پر جندروٹ کے مقام پر فائرنگ کی جس سے فریدہ نامی خاتون پیٹ میں گولیاں لگنے کے سبب شدید زخمی ہوئی۔ یہ خاتون آج منگل 11 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ بیان ...
/ur/ولی-عہد-شیخ-محمد-بن-زید-کی-طاقت-اور-حدود/a-49112637
جرمن وزیر خارجہ اردن کے بعد عراق پہنچ گئے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔ دوسری جانب یو اے ای کی طاقتور شخصیت اور ولی عہد محمد بن زید پیر کو برلن پہنچ رہے ہیں۔ ان ہنگامی دوروں کے پیچھے کیا ہے؟
جرمن وزیر خارجہ کو شاید جانا تو سعودی عرب چاہیے تھا لیکن انہوں نے امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب کے قریب ترین اتحادی متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا ہے۔ وہاں پر وہ اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النیہان سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے کی کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ لیکن جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں صرف یہی باقاعدہ ملاقات نہ...
/ur/وکی-لیکس-کا-اگلہ-ہدف-روسی-حکمران/a-14732535
دنیا بھر میں امریکی سفارتی راز افشاں کرنے کے بعد وکی لیکس نے جلد ہی روسی حکمراں جماعت کے منظم جرائم میں ملوث ہونےکے ثبوت عام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
وکی لیکس کے ایڈیٹر ان چیف جولیان آسانج عندیہ دے چکے ہیں کہ روسی عوام جلد اپنے حکمرانوں کے بارے میں مزید جانیں گے اخبارکی ویب سائٹ پر لکھا گیا ہےکہ جب وکی لیکس کے چیف ایڈیٹر، جولیان آسانج نےکہا تھا کہ روسی عوام کوجلد اپنے ملک سے متعلق بہت سے نئی باتیں پتہ چلیں گی اور وہ محض جھوٹا دعویٰ نہیں کر رہے تھے۔ ہماری شراکت کا مق...
/ur/عراق-میں-امریکی-فوجی-کب-تک-رہیں-گے/a-15289581
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے امید ظاہر کی ہے کہ آج عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے مستقبل سے متعلق ایک معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک مولن عراق پہنچ چکے ہیں۔ مائیک مولن چاہتے ہیں کہ رواں برس کے اختتام پر 47 ہزار امریکی فوجیوں کی عراق میں تعیناتی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے کسی نئے معاہدے تک پہنچا جائے۔ امریکہ نے عراقی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فیصلہ کریں۔ وہ چاہتے ہیں کہ عراقی رہ...
/ur/شام-میں-داعش-کے-خلاف-جنگی-مشن-جرمنی-بھی-کود-پڑا/a-18886528
وفاقی حکومت داعش کے خلاف جنگ میں اپنے بارہ سو فوجی بھیجنا چاہتی ہے۔ آج کابینہ نے اس فوجی مشن کی اجازت دے دی ہے جبکہ پارلیمان سے اس کی منظوری ابھی باقی ہے۔ جرمن فوج کا یہ سب سے بڑا غیر ملکی مشن ہوگا۔
جرمن میڈیا کے مطابق یہ ایک جنگی مشن ہے، جس کی منصوبہ بندی جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور ان کے وزراء کر رہے ہیں۔ اس فوجی میں مشن میں ٹورناڈو جاسوس طیارے، فیولنگ طیارے، ایک فَرِيگيٹ اور علاقے میں بارہ سو تک جرمن فوجی تعینات کیے جائیں گے، جو داعش کے خلاف فرانسیسی فوج کو مدد فراہم کریں گے۔ جرمن وزیر دفاع اُرزولا فان ڈئیر ...
/ur/پریمیئر-لیگ-کی-بولی-میں-کوئی-سازش-نہیں-مودی/a-5158846
انڈین پریمیئر لیگ IPL کے کمشنر للت مودی نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے سیزن کے لئے پاکستانی کرکٹرز کی بولی نہ لگنے کے پیچھے کسی ’سازش‘ یا ’سیاسی ریشہ دوانی‘ کے عمل کو مسترد کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی چیمپیئن پاکستانی ٹیم کے گیارہ میں سے ایک بھی کھلاڑی کو ’آئی پی ایل‘ آکشن میں خریدا نہیں گیا، جس کے بعد پاکستان بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پاکستانی شہر لاہور میں مشتعل مظاہرین نے للت مودی اور بھارتی کرکٹ بورڈ BCCI کے عہدے داروں کے پتلے نذر آتش کئے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے بھی ...
/ur/ہالینڈ-پارلیمانی-انتخابات-میں-حکمران-جماعت-کی-فتح/a-16235831
ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رُٹے کی حکمران لبرل پارٹی وی وی ڈی پارلیمانی انتخابات میں فاتح رہی ہے۔ ڈیڑھ سو رکنی ایوان زیریں میں اس جماعت کو اکتالیس نشستیں ملی ہیں۔
ہالینڈ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے بدھ کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جمعرات کو علی الصبح تمام حلقوں میں گنتی مکمل ہونے کے بعد حکام نے لبرل پارٹی کی جیت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سوشل ڈیموکریٹک لیبر پارٹی (PvdA) کو 39 نشستیں ملی ہیں۔ انتہائی بائیں بازو کی جماعت تیسرے نمبر پر رہی ہے۔ وہ بچتی اقدامات اور یور...
/ur/نادال-نے-ثابت-کر-دیا-کہ-وہ-کنگ-آف-کلے-ہیں/a-17692819
فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا فائنل ہسپانوی کھلاڑی رفائیل نادال نے جیت لیا ہے۔ انہوں نے سربیا کے نوواک یوکووچ کو تین چھ، سات پانچ، چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔
اس فتح کے ساتھ رفائیل نادال یہ ٹورنامنٹ کل نو مرتبہ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پانچ مرتبہ لگاتار فرینچ اوپن جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ ہسپانوی کھلاڑی نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ یہ ان کے لیے ایک جذباتی اور حیرت انگیز موقع ہے۔’’ میرے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا بہت اہم ہے۔ سب سے اہم بات ی...
/ur/سوات-کی-حدیقہ-بشیر-پہلی-پاکستانی-ایشین-گرلز-ایمبیسیڈر/a-36014559
سوات سے تعلق رکھنے والی اور لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف مہم کی سربراہ حدیقہ بشیر ایشیائی لڑکیوں کی پہلی پاکستانی سفیر بن گئی ہیں۔ گزشتہ برس انہیں امریکا میں محمد علی انٹرنیشنل ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
تائیوان کے شہر تائی پے میں ایشین گرلز کی سفیر کی تقرری کے حوالے سے منعقد ہونے والا یہ چوتھا مرحلہ تھا۔ پہلے دو مرحلوں میں بھارتی لڑکیوں کو سفیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ تیسرے مرحلے میں تائیوان کی ایک لڑکی کو سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اس سال پاکستان کی حدیقہ بشیر کو ایشیائی لڑکیوں کی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے اور انہیں باق...
/ur/نیا-برس-یورپی-امور-پر-جرمنی-کے-اثر-و-رسوخ-کے-امکانات-کا-سال/a-51833248
چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت گزشتہ کچھ عرصے سے یورپی امور میں زیادہ فعال ادا کرنے سے کترا رہی ہے، تاہم نیا برس برلن کے لیے یورپی اسٹیج پر اپنے کردار میں وسعت دینے کے کئی مواقع لیے ہوئے ہے۔
عالمی سطح پر یورپ کے کردار میں وسعت دینے کے لیے ماس یورپی سکیورٹی کونسل کی تجویز دے چکے ہیں، جہاں سکیورٹی اور خارجہ امور سے متعلق اہم موضوعات اور چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ اس کونسل میں بریگزٹ ہو جانے کے بعد بھی برطانیہ کو شامل رکھا جا سکتا ہے۔ برطانیہ جنوری کی اکتیس تاریخ کو یورپی یونین سے نکل رہا ہے اور اس کا مطالبہ ہے ک...
/ur/جامع-مذاکرات-میں-تعطل-دور-ہونا-چاہیئے-فہمیدہ-مرزا/a-5085416
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ مخاصمتوں اور غیر یقینی کے حالات کو ختم کرکے پاکستان اور بھارت کو تعطل زدہ مربوط مذاکرات کے سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہیے۔
واضح رہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا دورہ نئی دہلی اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ وہ ممبئی حملے کے بعد بھارت آنے والی پاکستان کی پہلی بڑی سیاسی شخصیت ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو دہشت گردی اور غربت جیسے دو سنگین مسئلوں کا سامنا ہے ۔ خطے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم رواداری کے پھیلاؤ پر تشوی...
/ur/جنرل-اسمبلی-کی-قرارداد-کے-بعد-شام-میں-جنگ-میں-مزید-شدت/a-36717790
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تیرہ کے مقابلے میں ایک سو بائیس ووٹوں سے منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں شامی شہر حلب سمیت ملک بھر میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرین تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔
شام میں تقریباً چھ سال سے جاری جنگ میں فائر بندی کے حوالے سے قرارداد کا مسودہ کینیڈا کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ اس رائے شماری کے دوران چھتیس ملکوں نے اپنا حقِ رائے دہی محفوظ رکھا۔ واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی پاسداری لازمی نہیں ہوتی لیکن یہ سیاسی اعتبار سے وزن رکھتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک قرارداد چند روز قبل ا...
/ur/پاکستانی-تارک-وطن-ملک-بدری-کے-بعد-دوبارہ-جرمنی-پہنچ-گیا/a-37516350
پاکستانی تارک وطن ظفر اقبال کو دسمبر میں جرمنی سے ملک بدر کر کے اٹلی بھیج دیا گیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ اس نے اٹلی کے ذریعے یورپی یونین کی حدود میں داخل ہوا تھا، مگر وہ غیرقانونی طور پر دوبارہ جرمنی پہنچ گیا۔
پہلی مرتبہ جب ظفر اقبال نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی تب اس کو ایک تربیتی پروگرام میں شامل کیا گیا تھا، مگر وقت زیادہ نہیں گزرا تھا کہ ایک دن علی الصبح قریب چار بجے چھ پولیس اہلکار اس کے دروازے کے آگے کھڑے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں جب پولیس زیریں سیکسینی کے علاقے لؤنے بُرگر ہائڈے میں اسے ملک بدر کرن...
/ur/افغانستان-میں-خودکش-حملہ-اکتیس-افراد-ہلاک/a-6445757
افغان صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں آج پیر کے روز ایک سرکاری عمارت میں ہونے والےخودکش حملے میں 31 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔
تاہم تاحال کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ واقعہ جلال آباد میں واقع بینک کی عمارت پر کیے جانے والے خود کش حملے کے دو دن بعد پیش آیا ہے۔ افغانستان کے مشرقی علاقے میں واقع جلال آباد کے ایک بینک میں چار خودکش حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے کابل بینک میں، پولیس اہلکار اپنی تنخواہ لینے کے لی...
/ur/بیجنگ-میں-جرمن-مصوری-کی-بڑی-نمائش-کا-آغاز/a-14960811
جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں جرمن مصوری کے نمونوں کی اب تک سب سے بڑی نمائش کا افتتاح کیا۔ قومی عجائب گھر میں منعقدہ یہ نمائش ایک سال تک جاری رہے گی۔
’نشاۃ ثانیہ کا آرٹ‘ نامی اِس نمائش میں برلن، ڈریسڈن اور میونخ کے عجائب گھروں سے مستعار لیے گئے آرٹ کے 600 سے زیادہ شاہکار رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش بیجنگ کے نیشنل میوزیم میں ہو رہی ہے، جو ابدی امن کے چوک پر واقع ہے۔ چین کے قومی عجائب گھر میں جاری نمائش میں رکھی ایک اور تصویر یہ وہ چوک ہے، جہاں ایک پارٹی والی اِس کمیونسٹ ر...
/ur/مالیاتی-تحفظ-کی-کوششوں-کے-لیے-یورپ-پر-جی-ٹوئنٹی-کا-دباؤ/a-15769587
جی ٹوئنٹی میں شامل دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں نے میکسیکو سٹی میں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی بحران کے حوالے سے دوسرے امدادی پیکیج پر غور کیا ہے۔ تقریباﹰ دو ٹریلین ڈالر کے اس پیکیج پر معاہدہ اپریل میں طے پا سکتا ہے۔
دوسرے عالمی امدادی پیکیج پر میکسیکو سٹی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں غور کیا گیا۔ اس اجلاس کا مقصد اقتصادی بحران پر غور اور ان وجوہات کا جائزہ لینا تھا، جو ان حالات کا باعث بنیں۔ اس سے قبل جی ٹوئنٹی کے ملکوں نے 2008ء میں عالمی معیشت کے بچاؤ کے لیے ایک ٹریلین ڈا...
/ur/گیڈو-ویسٹر-ویلے-کا-دورہ-افریقہ/a-5445514
جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے اپنے پانچ روزہ دورہ کا آغاز تنزانیہ سےکر دیا ہے۔ انہوں نے دارالسلام میں تنزانیہ کے صدر جکایا کِک ویتے سے ملاقات کی۔
تنزانیہ کے صدرجکایا کِکویتے نے جرمن وزیر خارجہ کو صومالی قذاقوں کے خلاف اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ویسٹر ویلے کا کہنا تھا کہ افریقہ یورپ کا پڑوسی براعظم ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اسے بہت سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن ساتھ ہی یہاں بہت سے امکانات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہےکہ افریقہ میں موجود ان امکانات کو ...
/ur/جھوٹ-نہیں-بولوں-گا-عوام-سے-بدعہدی-نہیں-کروں-گا-میکسیکن-صدر/a-46541472
میکسیکو کے نئے صدر نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ صدارتی محل میں قیام نہیں کریں گے۔ وہ کئی دہائیوں کے بعد بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پہلے میکسیکن سربراہ مملکت ہیں۔
ایسٹیبلشمنٹ مخالف بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور عرف آملو (AMLO) نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد عوام کے سامنے ایک مرتبہ پھر اپنے اس سابقہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ جب تک اس منصب پر براجمان رہیں گے تب تک وہ جھوٹ کا سہارا نہیں لیں گے اور اپنی عوام کو کسی بھی صورت میں دھوکا نہیں دیں گے۔ انہوں نے صد...
/ur/جارج-فلوئیڈ-کے-قتل-کا-ملزم-سابق-پولیس-افسر-ضمانت-پر-رہا/a-55197751
امریکی ریاست منیسوٹا میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کے قتل کے ملزم سابق پولیس افسر ڈیرک شوان کو دس لاکھ ڈالر کے مچلکے پر ضمانت مل گئی ہے۔
عدالتی ریکارڈز کے مطابق سابق پولیس اہلکار ڈیرک شوان کو اس جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جہاں انہیں گرفتاری کے بعد سے رکھا گیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف مظاہرے کے خدشات کے پیش نظر ریاست منیسوٹا کے گورنر نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کا حکم دیا ہے اور مظاہروں کی صورت میں نیشنل گارڈز تعینات کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے سیا...
/ur/دل-چُرانے-والی-رُوبی-اور-بیرلُسکونی-اپیل-کی-سماعت-شروع/a-17724902
جمعہ بیس جون سے اٹلی میں سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو بیرلسکونی کی اُس اپیل کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جو اُنہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایک کم سن لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات کے لیے ہونے والی سزا کے خلاف کر رکھی ہے۔
میلان سے ملنے والی خبروں کے مطابق اس عدالتی سماعت کے ساتھ ہی ایک ایسی نئی قانونی جنگ شروع ہو گئی ہے، جو اطالوی سیاست میں اس سابق وزیر اعظم کے کسی بھی طرح کے فعال کردار کو بے حد محدود بنا سکتی ہے۔ اٹلی میں چار مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والے بیرلُسکونی کو، جو ابھی بھی اٹلی میں دائیں بازو کی اعتدال پسند دھ...
/ur/انضمام-نے-جفا-کی-ہے-افغان-کرکٹ-شائقین-خفا/a-19194401
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو کامیابیوں کی ڈگر پر ڈالنے والے پاکستانی کوچ انضمام الحق جلد ہی افغان ٹیم کو الوداع کہنے والے ہیں۔ افغان کرکٹ شائقین اس پر خاصے خفا ہیں۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے گزشته برس ایسے موقع پر مایه ناز بلے باز انضمام الحق کو کوچنگ کی ذمه داریاں سونپی تهیں جب انضمام کو بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کا نہ تو تجربه تها اور نہ ہی وه اس حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک منجھے ہوئے اور قابل بهروسه بلے باز کی حیثیت سے دهاک ...
/ur/سندھ-میں-انتظامی-تقسیم-کا-معاملہ-اور-سیاسی-کھینچا-تانی/a-15303153
پاکستان میں صوبوں کی انتظامی بنیادوں پر تقیسم کی تحاریک ایک بار پھر سے زور پکڑنے لگی ہیں اور حکومت کی جانب سے پہلے اس ضمن میں اقدامات کے اعلان اور پھر اُن کی واپسی نے اس ’مردہ گھوڑے‘ میں مزید جان ڈال دی ہے
تیرہ جولائی کو حکومت سندھ کی جانب سے انتہائی عجلت میں کمشنری نظام کو بحال کیا گیا تھا اور حکومت کے تمام وزراء، مشیر اور انتظامی مشینری اس حکومتی فیصلے کے دفاع میں جُت گئے۔ مگر کمشنری نظام کے سقم نہ چھپا سکیں۔ سندھ اسمبلی میں صرف دو نشستوں اور صوبائی کابینہ میں ایک وزیر کی حامل حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے ک...
/ur/اگلے-برس-سے-سلوواکیا-کی-کرنسی-بھی-یورو/a-3425417
برسلز میں جاری دو روزہ سمٹ میں یورپی یونین کے حکومتی اور ریاستی سربراہان نے سلوواکیا کی یورو زون میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح سلوواکیا سولہواں یورپی ملک بن جائے گا جہاں یورو کرنسی رائج ہوگی۔
یورپی یونین کے موجودہ صدر ملک سلووینیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یکم جنوری دو ہزارنو سے سلوویکیا میں یورو کرنسی کا باقاعدہ طور پر استعمال شروع ہوجائے گا۔ ستائیس ممالک پر مشتمل یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے سلوویکیا کو یورو زون میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ یورپی وزرائے خارجہ کے مطابق سلوویکیا نے معاشی اعتبا...
/ur/جولیان-آسانج-کا-مقدمہ-آئندہ-سماعت-جمعہ-کو/a-14829643
وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کے سویڈش وکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سویڈن حکومت کو متعدد بار پیش کش کی گئی تھی کہ آسانج پوچھ گچھ کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو برطانیہ میں عدالت کے سامنے کہی۔
آبروریزی اور جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے آسانج کو اس حوالے سے تفتیش کے لیے سویڈن بھیجے جانے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مقدمے کے دوسرے دن جولیان آسانج کے وکیل Bjorn Hurtig نے سوئڈش حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوئڈش حکومت قانونی پیچیدگیوں کو ملحوظ...
/ur/ایران-پر-پابندیاں-امریکہ-کا-چین-پر-سفارتی-دباؤ/a-15657995
ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے تناظر میں امریکہ کی نئی پابندیوں کے بعد امریکہ اور ایران میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ امریکہ پابندیوں کے اس سلسلے میں چین کو بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائٹنر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران چینی قیادت کو ایران پر پابندیوں کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ آج بدھ کے روز انہوں نے چینی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ایران پر پابندیوں کے حوالے سے امریکہ اور چین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے کی کوشش جاری رکھی۔...
/ur/عراق-میں-آسٹریلوی-بمبار-نوجوان-کی-نگرانی-کی-جا-رہی-تھی/a-18310032
عراق میں خودکش حملہ کرنے والے آسٹریلوی نوجوان کی نگرانی کی جا رہی تھی جب کہ اس کا پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جس آسٹریلوی خودکش بمبار کے حوالے سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق میں اپنی کارروائی کی، آسٹریلیا اس کی نگرانی کر رہا تھا، جب کہ وہ آسٹریلیا میں اپنے گھر پر بم سازی میں استعمال ہونے والا مواد بھی چھوڑ کر فرار ہوا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کی ج...
/ur/ایران-میں-ایک-انوکھی-اوپن-ایئر-نمائش/a-18449987
ایران میں ایک بہت بڑی اوپن ایئر نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایرانی فنکاروں سمیت دنیا کے معروف مصوروں کے عالمی شہرت یافتہ فنی شاہکاروں کو پرنٹ کرتے ہوئے بل بورڈز پر چسپاں کیا گیا ہے۔
باقر قالیباف تہران کے میئر ہیں۔ نو ملین کی آبادی والے اس شہر میں انہوں نے مصوری اور فنکاری کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں سمیت ایرانی فنکاروں کے مشہور ترین شاہکاروں کی کاپیاں پورے شہر میں جگہ جگہ نمائش کی غرض سے بل بورڈز پر لگوانے کا ایک انوکھا پروجیکٹ تیار کیا اور اسے عملی جامہ پہنا کر ایرانی عوام کے فن و ثقافت کے شوق کو م...
/ur/ایران-میں-الیکشن-کا-دوسرا-مرحلہ-روحانی-کے-لیے-چیلنج/a-19224182
ایران کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد آج بروز جمعہ کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس انتخابی عمل میں بھی اصلاحات پسند سیاستدان اپنے کٹر نظریات کے حامل حریف گروپوں کے خلاف کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ انتیس اپریل بروز جمعہ ہونے والے ان انتخابات کے نتائج واضح کریں گے کہ ملکی پارلیمان میں اکثریت کٹر نظریات کے حامل گروپ کی ہو گی یا اعتدال پسند صدر حسن روحانی کی حمایت کرنے والے سیاستدانوں کی۔ اس تناظر میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کو انتہائی اہ...
/ur/پیشہ-ور-ایتھلیٹوں-کی-ذہانت-یونیورسٹی-طلبہ-سے-زیادہ/a-16569727
ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیچیدہ اور مشکل ڈیٹا کو یاد رکھنے اور سیکھنے میں میں پیشہ ور ایتھلیٹوں کو یونیورسٹی طلبہ پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔
سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے اُس سابقہ رویے کی نفی کی ہے کہ ایتھلیٹ قدرے کند ذہن ہوتے ہیں۔ اس نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیشہ ور ایتھلیٹوں کو پیچیدہ اور مشکل اعداد و شمار یا د کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ریسرچ کے مطابق پیشہ ور ایتھلیٹوں کی یہ صلاحیت بلاشبہ یونیورسٹی طلبہ سے ب...
/ur/اٹلی-ٹک-ٹاک-بناتے-ہوئے-دس-سالہ-بچی-کے-ہلاکت-کے-بعد-ٹک-ٹاک-کے-خلاف-کارروائی/a-56329550
اٹلی میں بظاہر ’بلیک آؤٹ چیلنج‘ کے لیے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دس سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں چینی سوشل میڈیا ایپ کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اطالوی دفتر استغاثہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اطالوی دفتر استغاثہ کے مطابق حکام نے دس سالہ بچی کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سسلی سے تعلق رکھنے والی یہ بچی بظاہر 'بلیک آؤٹ چیلنج‘ کے بارے میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئی۔ اس واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے فوری طور پر چینی ویڈیو شیئرن...
/ur/چینی-کمپنی-علی-بابا-کا-ایغور-پہچان-کا-متنازعہ-سوفٹ-وئیر/a-55971608
ایک رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی علی بابا نے اپنے صارفین کو چہرے سے پہچان لینے والے سوفٹ وئیر تک رسائی دی ہے، جس کی مدد سے چین میں بسنے والے ایغور مسلمانوں کو پہنچانا جا سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق متعدد دیگر چینی کمپنیوں کے بعد اب علی بابا بھی مسلمانوں اقلیت کے ساتھ روا رکھے جانے والے متنازعہ برتاؤ کا حصہ بن گئی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علی بابا کی ویب سائٹ پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کاروبار میں دکھایا گیا کہ کس طرح صارفین ایک سوفٹ وئیر کو استعمال کر کے ایغور مسلمانوں اور دیگر نس...
/ur/الفتح-کانگریس-کا-آخری-دن-قیادت-کا-انتخاب/a-4558275
جہاں ایک طرف فلسطینی سیاستدان مروان برغوتی کو یہودیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے تو دوسری جانب فلسطینی تنظیم الفتح بیس سال بعد اپنی قیادت میں تبدیلی لے کر آئی ہے۔
پچاس سالہ مروان برغوتی یاسر عرفات کے بعد اس تنظیم کے رہنما کے لئے سب سے مقبول امیدوار تھے اور حال ہی میں الفتح کی پارٹی کانگریس میں انہیں ایک اہم عہدے کے لئے منتخب بھی کرلیا گیا تھا۔ تاہم اسرائیل کی ایک عدالت نے برغوتی کو سزا کا حقدار قرار دیا ہے۔ برغوتی اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ دوسری جانب چار...
/ur/پشاور-کا-تبلیغی-مرکز-بم-دھماکے-کی-زد-میںکم-از-کم-نو-ہلاک/a-17368962
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خيبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے ايک تبليغی مرکز ميں جمعرات کے روز ہونے والے بم دھماکے کے نتيجے ميں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہيں۔
يہ دھماکا پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع ايک تبليغی مرکز ميں ہوا، جو ملٹری چھاؤنی سے چند ہی ميٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مقامی پوليس اہلکار عجاز خان نے خبر رساں ادارے اے ايف پی کو بتايا کہ يہ دھماکا شام کو اُس وقت ہوا جب قريب آٹھ سو افراد نماز ادا کر رہے تھے۔ گزشتہ برسوں کے دوران تحريک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے تعلق رک...
/ur/امریکہ-سے-10-روسی-جاسوس-ماسکو-روانہ/a-5777049
ان جاسوسوں کے بدلے روس بھی ملک میں قید چار مبینہ مغربی ایجنٹوں کو رہا کر رہا ہے۔ سرد جنگ کے بعد سے اب تک ہونے والے جاسوسوں کے اس تبادلے کو حیرت انگیز قرار دیا جارہا ہے۔
امریکہ اور روس کے درمیان جاسوسی کا ہنگامہ خیز سکینڈل جاسوسوں کے اس تبادلے کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا کہ امریکہ میں دَس روسی جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد دو ہفتے سے بھی کم مدت کے اندر اندر دونوں ممالک کی حکومتیں اِس مسئلے کے حل پر متفق ہو گئی ہیں۔ ماسکو اور واشنگٹن کے در...
/ur/ابوجہ-حکومت-سے-کوئی-ڈیل-نہیں-ہوئی-بوکو-حرام/a-18033788
نائجیریا میں بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شیخو نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ ابوجہ حکومت کے ساتھ فائر بندی کی ڈیل طے پا گئی ہے۔ شیخو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جولائی میں اغوا کیا گیا جرمن شہری ان کے قبضے میں ہی ہے۔
اے ایف پی کو موصول ہونے والی اس ویڈیو میں ابو بکر شیخو نے یہ بھی کہا کہ چیبوک کے ایک اسکول سے اغوا کی جانے والی 219 لڑکیوں نے مذہب اسلام قبول کر لیا ہے اور ان کی شادیاں کر دی گئی ہیں۔ اسکول کی طالبات کو ریاست بورنو کے چیبوک نامی ایک علاقے سے اپریل میں اغوا کیا گیا تھا اور ابھی تک ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ شدت پسند ت...
/ur/ایران-میں-افغان-مہاجرین-منشیات-کے-عادی-بنتے-ہوئے/a-18582838
ایران اور افغانستان کے مرکزی سرحدی راستے ’زیرو پوائنٹ‘ سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی افغان پناہ گزین واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعداد نوجوان افغان باشندوں کی ہوتی ہے۔
وطن لوٹنے والے ان افغان باشندوں میں سے کئی برسوں یا مہینوں تک ایران میں تھکا دینے والی مشقت بھی کرتے رہے ہیں۔ تاہم زیادہ تر تعداد ایسے غیر قانونی مہاجرین کی ہوتی ہے، جو ایران میں اپنے قیام کے دوران وہاں ہیروئن کے استعمال کی لت میں مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں۔ دونوں طرف کے چوکنا سرحدی کسٹم حکام ایران سے افغانستان واپس جانے و...
/ur/بیجنگ-اولمپکس-2008ء-رنگا-رنگ-مختصر-خبریں/a-3540016
بیجنگ اولمپکس میں شرکت کرنےوالے کچھ ملکوں کے بارے میں دلچسپ اور مختصر معلُومات
امریکہ، روس، چین، جرمنی اور جاپان تو اولمپک کھیلوں کے پاور ہاؤس تصور کئے جاتے ہیں لیکن کچھ غریب ملکوں کے ایتھلیٹ بھی اِس بار اولمپک کھیلوں میں نام کمانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ کئی دوسرے عالمی مقابلوں میں ایتھوپیا، نائجیریا اور ایسے دوسرے ملکوں کے ایتھلیٹ شہرت کما چکے ہیں۔ شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹ بیجنگ اولمپکس میں...
/ur/برلن-واقعہ-لمحہ-بہ-لمحہ-اپ-ڈیٹس/a-36838580
برلن میں ایک پرہجوم کرسمس مارکیٹ میں ایک ٹرک چڑھ دوڑا۔ اس واقعے میں 12 افراد ہلاک جب کہ قریب پچاس زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کی اپ ڈیٹ عالمی وقت کے مطابق یہاں دیکھیے۔
پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے دانستہ طور پر کرسمس مارکیٹ میں موجود ہجوم کو نشانہ بنایا جب کہ اس واقعے کی تحقیقات میں ’دہشت گردی‘ کے عنصر کو جانچا جا رہا ہے۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ کرسمس مارکیٹ کو ٹرک کے ذریعے روندنے والا شخص ممکنہ طور پر پاکستانی یا افغان ہے۔ اس ذر...
/ur/آئندہ-20-برس-میں-جرمنی-میں-ہر-تیسرا-شخص-تارک-وطن-ہو-گا/a-51118397
ماہرین کے مطابق آئندہ 20 برسوں تک جرمنی کے بڑے شہروں میں آباد 70 فیصد لوگ تارکین وطن کا پس منظر رکھنے والے افراد ہوں گے اور جرمن معیشت کے استحکام کے لیے مختلف قومیتوں کے لوگوں کی ضرورت ہے۔
مہاجرت سے متعلق ایک جرمن ماہر کا کہنا ہے کہ سال 2040ء تک جرمنی کی آبادی میں 35 فیصد شرح ایسے افراد کی ہو گی جو تارکین وطن کا پس منظر رکھتے ہوں گے۔ بروئکر کے مطابق، ''اس وقت تارکین وطن پس منظر رکھنے والے جرمن شہریوں کی تعداد ایک چوتھائی ہے۔ جبکہ آئندہ 20 برس کے دوران یہ تعداد کم سے کم 35 فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ یہ 40 ...
/ur/فٹ-بال-یورو-کپ-اور-اپنی-معیشت-کے-لیے-میزبان-فرانس-کی-امیدیں/a-19314312
فرانس کو امید ہے کہ لاکھوں شائقین یورو کپ کے میچ دیکھنے کے لیے پہنچیں گے اور اُن کے خرچ کیے ہوئے پیسے فرانسیسی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں گے۔ آیا واقعی ایسا ہو سکے گا، یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔
یہ میچ فرانس کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے اور انہیں دیکھنے کے لیے لاکھوں غیر ملکی شائقین فرانس بھر میں اسٹیڈیمز کا بھی رخ کریں گے اور وہاں مختلف ہوٹلوں میں قیام بھی کریں گے۔ فرانسیسی حکام کو امید ہے کہ ان شائقین کی آمد فرانسیسی معیشت کو بھی سہارا دے گی۔ دوسری جانب اقتصادی ماہرین اس ٹورنامنٹ سے ہونے والے مالی فوائد...
/ur/یورپی-یونین-سے-ممکنہ-اخراج-کے-خلاف-برطانیہ-کو-تنبیہ/a-17099574
یورپی یونین کے صدر رومپوئے نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ نے مستقبل میں یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا تو نہ صرف عالمی سطح پر لندن کی حیثیت متاثر ہو گی بلکہ برطانیہ بہت پرکشش تجارتی معاہدوں سے بھی محروم ہو جائے گا۔
یورپی یونین کی کونسل کے صدر ہیرمن فان رومپوئے نے بدھ کی رات لندن کی ریجنٹ یونیورسٹی میں یورپ کے عالمی کردار سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے۔ اگر لندن نے 28 رکنی یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سب سے زیادہ نقصان بھی خود برطانیہ ہی کو ہو گا۔ یورپی یونین کی کونسل کے صدر کے بقو...
/ur/دہشت-گرد-کسی-کے-دوست-نہیں-ہوتے/a-49391231
افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے تناظر میں ہونے والے اس سوشل میڈیا مباحثے میں قارئین نے آپس میں کہیں اتفاق کیا تو کہیں اختلاف اور کہیں آپس میں کچھ نوک جھونک بھی ہوئی۔
لیکن قیوم اچکزئی سمیت کچھ قارئین نے یہ بھی کہا کہ سارے فساد کی جڑ ڈیورنڈ لائن ہے، جو صدیوں سے آباد پشتون قبائل کو ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت انگریز کی کھینچی گئی اس لکیر کو نہیں مانتی جبکہ پاکستان اُسے انٹرنیشنل بارڈر قرار دیتا ہے اور اس پر باڑ لگا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کوئٹہ اور اس ک...
/ur/ترکی-یونان-جانے-کی-کوشش-کرنے-والے-1300-تارکین-وطن-گرفتار/a-18885558
ترکی اور یورپی یونین کے مابین پناہ گزینوں کو یورپ جانے سے روکنے کا معاہدہ طے پانے کے گھنٹوں بعد ہی ترکی نے اپنے ساحلوں پر چھاپے مارتے ہوئے تقریباﹰ تیرہ سو مہاجرین اور تین انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
انقرہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ مہاجرین کشتیوں کے ذریعے بحیرہ ایجیئن عبور کر کے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ چھاپوں کے دوران تارکین وطن کے علاوہ انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ سمندری سفر کے لیے استعمال کی جانے والی کئی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ترک حکام کے مطابق گرف...
/ur/جرمنی-میں-سالانہ-بیتھوفن-میلہ-تاریخ-کے-آئینے-میں/a-4616871
بون میں چار ستمبر سے لے کر چار اکتوبر تک وہ سالانہ بیتھوفن فیسٹیول منعقد ہونے جا رہا ہے، جو اِس شہر کے عظیم فرزند اور نامور جرمن موسیقار لُڈوِک فان بیتھوفن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اِس میلے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔
جرمنی میں یوں تو موسیقی کے جانے کتنے یہ میلے منعقد کئے جاتے ہیں لیکن بیتھوفن فیسٹی وَیل اِن میں سے سب سے پرانا ہے۔ بیتھوفن اپنے انتقال کے بعد بے شمار موسیقاروں کے لئے ایک مثالی فنکار اور اُستاد کی شکل اختیار کر گئے تھے۔ بیتھوفن کے فن کی پوجا کرنے والے ایسے ہی موسیقاروں میں سے ایک فرانس لِسٹ بھی تھے، جنہیں اپنے آئیڈیل ک...
/ur/مزدور-سے-شہنشاہِ-غزل-تک-مہدی-حسن-کی-تیسری-برسی/a-18515169
برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ گائیک اور شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن کی تیسری برسی 13 جون کو منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات میں مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
’شہنشاہِ غزل‘ مہدی حسن کے انتقال پر جنوبی ایشیا کی ممتاز شخصیات نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ طویل علالت کے بعد مہدی حسن نے بدھ کو کراچی میں وفات پائی۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ (14.06.2012) 1950ء کی دہائی اُن کے لیے مبارک ثابت ہوئی جب اُن کا تعارف ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی سے ہوا۔ گیلانی کی جوہر شناس شخصیت نے ر...
/ur/طالبان-اسکولوں-کی-بندش-کا-تہیہ-کیے-ہوئے-کابل-حکومت-کا-الزام/a-16014290
افغان حکومت نے الزام لگایا ہے کہ طالبان عسکریت پسند 2014ء سے پہلے ملک میں تمام اسکول بند کروانے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے وہ ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں جن کی مدد سے طلبا و طالبات کو تعلیمی اداروں سے دور رکھا جا سکے۔
افغانستان کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کی طرف سے تعلیمی اداروں خاص کر لڑکیوں کے اسکولوں پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں طلبا و طالبات مجبور ہو گئے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے خود مختلف اقدامات کریں۔ یہ اقدامات کابل حکومت نے غیر نصابی سرگرمیوں کے طور پر متعارف کرائے ہیں۔ کابل حکومت کا الزام ہے کہ طالبان باغیوں ن...
/ur/نلتر-ہیلی-کاپٹر-کریش-زخمی-انڈونیشی-سفیر-انتقال-کر-گئے/a-18457793
پاکستان میں اسی مہینے گلگت کے شمالی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں شدید زخمی ہو جانے والے انڈونیشی سفیر برہان محمد آج منگل انیس مئی کے روز سنگاپور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
انڈونیشی وزیر خارجہ رَیتنو مرسُودی نے آج منگل کے روز بتایا کہ پاکستان میں جکارتہ کے سفیر برہان محمد کئی دنوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سنگاپور کے مقامی وقت کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بجے کے قریب انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ برہان محمد کے انتقال سے انڈونیشی وزارت خارجہ اپنے بہترین س...
/ur/مشرق-وسطٰی-میں-اثر-و-رسوخ-کے-لیے-ایران-اور-سعودی-عرب-میں-رسہ-کشی/a-15790410
سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ایک مقصد شام کے حلیف ایران کے مشرق وسطٰی میں اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کی کوشش بھی ہے۔
تاہم شام کی علوی شیعہ حکومت کا اگر خاتمہ ہوتا ہے تو اسے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا سکتا ہے۔ صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے ایران کے شام کے ساتھ گہرے تعلقات کمزور ہو جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں ایران سے عراق اور وہاں سے شام تک بننے والی مبینہ شیعہ قوس کی بجائے سعودی عرب سے اردن اور پھر شام تک سنی اتحادیوں کی ایک نئ...
/ur/شام-بین-الاقوامی-برادری-کی-کل-کے-حملوں-کی-مذمت-حکومت-کے-خلاف-مظاہرے/a-15944813
بحران زدہ ملک شام میں آج جمعے کی نماز کے بعد ہزاروں مظاہرین نے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دمشق میں مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شامی حکومت اور حزب اختلاف سے کہا ہے کہ وہ کوفی عنان کے پیش کردہ امن منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ان کا کہنا تھا کہ لیبیا، یمن، عراق اور لبنان سے ایک ہزار کے قریب جنگجو شام میں داخل ہو چکے ہیں جو اپنے مقاصد کے لیے شامی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ، امر...
/ur/کورونا-وائرس-قیامت-کی-نشانی-ہے/a-52721654
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں اضافے اور میڈیا پر ہونے والی کوریج کے ساتھ ہی مختلف مذاہب کے رہنما اسے ’قیامت کی نشانی‘ سے بھی جوڑتے نظر آتے ہیں، مگر حقیقیت کیا ہے؟
کسی متعدی بیماری یا قدرتی آفت کو کسی آسمانی نشانی سے جوڑنا کسی ایک مذہب تک محدود نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بھی دنیا بھر کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور پیروکار اپنی اپنی مذہبی تاویلات کے ذریعے ایک طرف تو اس بیماری کو 'قیامت کی نشانی‘ سے جوڑ رہے ہیں اور دوسری جانب اپنے اپنے مذہب کے درست ہونے کے دعوے ...
/ur/دمشق-ایئر-پورٹ-کے-نواح-میں-شدید-جھڑپیں/a-16422545
خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں ہوائی اڈے کے نواح میں سرکاری دستوں اور حکومت مخالف باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
بیروت سے موصولہ رپورٹوں میں خبر ایجنسی ڈی پی اے نے شامی اپوزیشن کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سرکاری دستوں کی طرف سے دمشق ایئر پورٹ کے ارد گرد کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے البساتین کے مضافاتی علاقے پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔ بیروت کے ہوائی اڈے پر شہری ہوا بازی کے شعبے کے ذرائع نے بتایا کہ شام میں ...
/ur/جوہری-معاہدہ-یورپی-ممالک-وعدے-نبھانے-میں-ناکام-جواد-ظریف/a-52012173
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک جوہری معاہدے سے متعلق  ایران کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسٹریٹیجک اور دیگر عالمی امور پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے منعقد سالانہ کانفرنس 'رائے سینا ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد یورپ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہ سکا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دیانت داری کو ثابت کر چکا ہے لہ...
/ur/افغانستان-میں-امریکی-افواج-کی-تعداد-کم-ہوگی-یا-نہیں/a-19326058
ایک اعلیٰ امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو نصف کرنے کا فیصلہ اگلے ماہ ہونے والی نیٹو سمٹ سے قبل نہیں کریں گے۔
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ صدر اوباما افغانستان میں اپنی افواج کو کم کر نے کا فیصلہ اس سمٹ سے قبل یا پھر اس سمٹ کے موقع پر ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 9800 امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی وزیر برائے دفاع ایشٹن کارٹر آج برسل...