id
int64
0
6.05k
text
stringlengths
1
1.14k
talk_name
stringclasses
58 values
lang
stringclasses
60 values
1,405
نسلی کرہ انسانیت کی عظیم میراث ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,406
یہ ہم سب کے وجود کی علامت ہے اور وہ سب جو ہم حیران کن حد تک متجسس نوع کی صورت میں ہو سکتے ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,407
اور جس طرح حیاتی کرے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے یہی حال نسلی کرے کا بھی ہے ۔ ۔ ۔ اور وہ بھی انتہائی بلند شرح سے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,408
مثال کے طور پر ، کسی ماہرِ حیاتیات میں یہ کہنے کی ہمت نہیں ہوگی کہ % 50 یا اس سے زائد تمام انواع ناپید ہو چکی ہیں یا اس کے خطرے سے دوچار ہیں ، کیونکہ یہ بات سچ نہیں ہے ، اور باوجودیکہ حیاتیاتی تنوع کے میدان میں سب سے قیامت خیز منظر ۔ ۔ ۔ بمشکل اس حد تک پہنچتا ہے جسے ہم ثقافتی تنوع کے میدان میں مثبت ترین منظر سمجھتے ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,409
اور اس کا بڑا مظہر ، بلاشبہ ، زبان کا خاتمہ ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,410
جب اس کمرے میں موجود آپ سب پیدا ہوئے تھے ، تو اس وقت دنیا میں 6,000 زبانیں بولی جاتی تھیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,411
اب زبان صرف ذخیرہ الفاظ یا اصول وقواعد کا مجموعہ نہیں ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,412
زبان انسانی روح کی خود نمائی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,413
یہ وہ گاڑی ہے جس میں بیٹھ کر ہر مخصوص ثقافت کی روح مادی دنیا میں آتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,414
ہر زبان ذہن کا ایک قدیم اگا ہوا جنگل ہے ، کوئی آبی دھارا ، کوئی خیال ، روحانی امکانات کا ماحولی نظام ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,415
اور آج جبکہ ہم مونٹرے میں بیٹھے ہیں ، ان 6,000 زبانوں میں سے پوری نصف کی بچوں کے کانوں میں سرگوشیاں ختم ہوچکی ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,416
وہ ننھے بچوں کو اب مزید نہیں سکھائی جا رہی ہیں ، جس مطلب یہ ہے ، کہ اگر صورت حال تبدیل نہ ہو جائے تو وہ پہلے ہی مردہ ہو چکی ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,417
اس سے زیادہ تنہائی اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ کو خاموشی میں لپیٹ دیا جائے ، کہ آپ اپنی ہی زبان بولنے والے نسل کے آخری فرد بن جائیں ، آپ کے پاس آباؤ اجداد کی دانش کو آگے منتقل کرنے یا بچوں کے وعدوں کی توقع رکھنے کا کوئی طریقہ نہ رہے ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,418
اور باوجودیکہ ، وہ بھیانک قسمت بلاشبہ کسی کی حالت زار ہے اس دنیا میں کسی جگہ تقریباً ہر دو ہفتوں میں ، کیونکہ ہر دو ہفتوں میں کوئی بزرگ فوت ہو جاتا ہے اور اپنے ہمراہ قبر میں کسی قدیم زبان کے آخری حروف تہجی بھی لے جاتا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,419
اور مجھے علم ہے کہ آپ میں سے کوئی کہے گا ، " " کیا یہ بہتر نہیں ہے ؟ کیا یہ دنیا ایک بہتر جگہ نہ بن جائے اگر ہم سب ایک ہی زبان بولیں ؟ " " اور میں کہوں ، " " خوب ، ہم یہ زبان یوروبا بنا لیں ۔ چلیں اسے کینٹونی بنا لیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,420
چلیں اسے کوگی بنا لیں ۔ " " اور آپ کو اچانک یہ پتہ چلے گا کہ اس وقت کیسا محسوس ہوتا ہے جب آپ اپنی ہی زبان نہ بول پائیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,421
اور اسی لیے ، میں آج آپ کو ایک قسم کے نسلی کرے کے سفر پر لے جانا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ نسلی کرے کا ایک مختصر سفر تاکہ آپ کو اس چیز کا احساس دلایا جائے کہ درحقیقت ہم کس چیز سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,422
ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو ایک طرح سے یہ بھول جاتے ہیں کہ جب میں کہتا ہوں " " وجود کے مختلف انداز ، " " تو اس سے میری حقیقتاً مراد وجود کے مختلف انداز ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,423
مثال کے طور پر ، شمال مغربی ایمیزون میں باراسانا کے اس بچے کو ہی لے لیں ، اینا کونڈا کے عوام جن کا خیال ہے کہ افسانوی طور پر وہ دودھ کے دریا سے آئے جو مشرق میں مقدس سانپوں کے بطن سے پھوٹتا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,424
اب ، یہ وہ لوگ ہیں جو ذہنی طور پر نیلے رنگ کا سبز رنگ سے فرق نہیں کر سکتے کیونکہ جنت کے سایے کو جنگل کے سایے کے مساوی تصور کیا جاتا ہے جس پر لوگوں کا دارومدار ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,425
ان کی ایک متجسس زبان اور شادی کا قاعدہ ہے جسے برادری سے باہر لسانی شادی کہا جاتا ہے : آپ کو مختلف زبان بولنے والے کسی شخص سے شادی کرنی ہوگی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,426
اور اس سب کی جڑیں افسانوی ماضی میں پوشیدہ ہیں ، لیکن متجسس چیز یہ ہے کہ ان طویل گھرانوں میں جہاں آپس کی شادیوں کی وجہ سے چھ یا سات زبانیں بولی جاتی ہیں ، آپ کسی کو زبان کی مشق کرتے نہیں سنتے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,427
وہ صرف سنتے ہیں اور پھر بولنا شروع کر دیتے ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,428
اور سب سے مسحور کن قبیلہ جس کے ساتھ میں رہا ہوں ، وہ شمال مشرقی ایکواڈور کے واؤرانی ہیں ، حیران کن لوگ جن کے ساتھ پہلی بار 1958 میں پرامن رابطہ کیا گیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,429
1957 میں پانچ مشنریوں نے رابطے کی کوشش کی اور ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,430
انہوں نے فضا سے آٹھ بائی دس انچ کی اپنی چمکدار تصویریں نیچے گرائیں جسے ہم دوستانہ انداز کہہ سکتے ہیں ، وہ اس سے بے خبر تھے کہ استوائی جنگلوں کے ان لوگوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی دو جہتی چیز نہیں دیکھی تھی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,431
انہوں نے جنگل کی زمین پر پڑی یہ تصاویر اٹھا لیں ، اور چہرے کے پیچھے صورت یا جسم کو تلاش کرنے کی کوشش کی ، انہیں کچھ نہ ملا اور انہوں نے نتیجہ نکالا کہ یہ شیطان کی جانب سے بلاوے کے کارڈ تھے ، چاننچہ انہوں نے پانچوں مشنریوں کو بھالوں سے ہلاک کردیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,432
لیکن واؤرانی صرف باہر سے آنے والوں کو ہی نہیں مارتے تھے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,433
وہ ایک دوسرے کو بھی مار ڈالتے تھے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,434
ان میں % 54 اموات ایک دوسرے کو بھالوں سے مار ڈالنے کے باعث تھیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,435
ہم نے آٹھ نسل پہلے تک ان کے سلسلہ نسب کا کھوج لگایا ، اور اس میں ہمیں صرف دو فطری اموات کے واقعات ملے اور جب ہم نے لوگوں پر اس کے متعلق تھوڑا دباؤ ڈالا ، تو انہوں نے تسلیم کر لیا کہ ایک شخص اتنا عمر رسیدہ ہو چکا تھا کہ وہ عمر کے باعث مرگیا ، لہٰذا ہم نے پھر بھی اسے بھالے مارے ۔ ( قہقہے ) لیکن اسی دوران ان کے پاس جنگل کا ایک حیران کن حد تک گہرا علم تھا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,436
ان کے شکاری 40 قدم کے فاصلے سے جانوروں کے پیشاب کی بو سونگھ کر آپ کو بتا سکتے تھے کہ کس نوع نے یہ کیا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,437
80 کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں ، مجھے ایک حیران کن کام سونپا گیا جب ہارورڈ یونیورسٹی کے میرے پروفیسر نے مجھ سے پوچھا کہ آیا میں ہیٹی جانے میں دلچسپی رکھتا ہوں ، کہ وہاں کے خفیہ معاشروں دووالیئر کی طاقت اور ٹونٹن ماکوٹس ، میں گھس کر زومبی بنانے میں استعمال ہونے والا زہر حاصل کروں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,438
اس کے متعلق احساس پیدا کرنے کے لئے ، بلاشبہ مجھے ووڈون کے اس حیرت انگیز عقیدے کے متعلق کچھ سمجھنا تھا اور ووڈو کالے جادو کا کوئی فرقہ نہیں ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,439
اس کے برعکس ، یہ دنیا کے بارے میں پیچیدہ مابعد الطبیعیات رائے ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,440
یہ دلچسپ ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,441
اگر میں آپ سے دنیا کے عظیم مذاہب کے نام پوچھوں ، تو آپ کیا کہیں گے ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,442
عیسائیت ، اسلام ، بدھ مت ، یہودیت ، جو بھی کہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,443
ہمیشہ ایک براعظم اس میں پیچھے رہ جاتا ہے ، یہ مفروضہ کہ سب صحارا افریقہ میں کوئی مذہبی عقائد نہیں تھے ۔ مگر بلاشبہ ان کے پاس تھے اور ووڈو ان اہم مذہبی تصورات سے صرف کشید کیا گیا ہے جو عہدِ غلامی کے دوران جلا وطنی کے سانحے کے دوران آئے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,444
لیکن ووڈو کو اتنا دلچسپ بنانے والی چیز اس کا زندوں اور مردوں کے درمیان زندہ رہنے والا رشتہ ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,445
چنانچہ ، زندہ اجسام ارواح کو پیدا کرتے ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,446
ارواح کو عظیم پانی کے نیچے سے طلب کیا جا سکتا ہے ، رقص کے آہنگ پر جواب دیتے ہوئے زندہ شخص کی روح کو وقتی طور پر اپنی جگہ سے بدلتے ہوئے پھر مختصر روشن لمحے کے لئے ، پیروکار دیوتا کا روپ دھار لیتا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,447
اسی لئے ووڈو کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ " " تم سفید فام چرچ جا کر خدا کے متعلق باتیں کرتے ہو ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,448
ہم عبادت گاہ میں ناچتے ہیں اور خدا بن جاتے ہیں ۔ " " اور چونکہ تم زیرِ قبضہ ہو ، روح تم پر قابض ہے ، تمہیں نقصان کیسے پہنچ سکتا ہے ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,449
تو آپ یہ حیران کن مظاہرے دیکھتے ہیں : ووڈو کے پیروکار وجد کی کیفیت میں بنا تکلیف کے ہاتھ میں جلتے انگارے اٹھائے ہوئے ، جو کہ ذہن کی صلاحیت کا ایک حیران کن اظہار ہے انتہائی جوش کی حالت میں آغاز جو جسم کو متاثر کرتا ہے کہ اسے برداشت کرلے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,450
جن تمام لوگوں کے ساتھ میں نے وقت گزارا ہے ان میں کوگی سب سے غیر معمولی ہیں جو شمالی کولمبیا میں سیارا نیوادا دی سانتا ماریا کے رہائشی ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,451
قدیم جابر تہذیب کے جانشین جو کبھی کولمبیا کے کریبئین کے ساحلی میدانوں میں آباد تھے ، حملے کے بعد ، یہ لوگ پسپا ہو کر ایک دور دراز آتش فشاں پہاڑی سلسلے میں جا بسے جو کریبئین کے ساحلی میدانوں سے اوپر پھیلا ہوا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,452
ایک خون آلودہ براعظم میں ، ان لوگوں کو ہسپانوی کبھی بھی فتح نہ کرسکے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,453
آج کے دن تک ، ان پر ایک رسمی پادریت کی حکمرانی ہے لیکن ان کی پادریت کی تربیت کچھ غیر معمولی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,454
نوجوان پیروکاروں کو تین یا چار سال کی عمر میں اپنے گھروں سے دور لے جایا جاتا ہے اور انہیں 18 سال کے لئے برفانی چوٹیوں کے نیچے بنی پتھر کی جھونپڑیوں میں ایک سایہ دار اندھیری جگہ پر گوشہ نشین کر دیا جاتا ہے ۔ نو سال کی مدت کے دو عرصے جن کا انتخاب رحم مادر کے نو ماہ کی تقلید کے لئے جان بوجھ کر کیا جاتا ہے جو کہ وہ اپنی فطری ماں کے رحم میں گزار چکے ہوتے ہیں اب وہ استعاراتی طور پر عظیم ماں کے رحم میں ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,455
اور اس تمام عرصے میں ، انہیں اپنے معاشرے کی اقدار سے روشناس کرایا جاتا ہے ، اقدار جو اس تجویز کو برقرار رکھتی ہیں کہ ان کی عبادات اور صرف ان کی عبادات ہی کائناتی ۔ ۔ یا ہم کہہ سکتے ہیں کہ حیاتیاتی ۔ ۔ توازن کو قائم رکھتی ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,456
اور اس حیرت انگیز داخلے کے اختتام پر ، ایک دن انہیں اچانک 18 سال کی عمر میں زندگی میں پہلی بار باہر کی دنیا سے روشناس کرایا جاتا ہے ، وہ سورج طلوع ہوتے دیکھتے ہیں ۔ اور آگہی کے اس روشن لمحے جب دم بخود کر دینے والے قدرتی منظر میں ڈھلانیں پہلی روشنی میں غسلِ آفتابی کر رہی ہوتی ہیں ، تو اچانک ہر چیز جو انہوں نے غیر واضح انداز میں سیکھی ہوتی ہے اس کی دم بخود کرنے والی شان میں توثیق ہو جاتی ہے ۔ اور پادری واپس قدم بڑھاتا ہے اور کہتا ہے ، " " تم نے دیکھا ؟ یہ بالکل ایسا ہے جو میں نے تمہیں بتایا تھا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,457
یہ اتنا ہی خوبصورت ہے ۔ اب تمہیں ہی اس کا تحفظ کرنا ہے ۔ " " وہ اپنے آپ کو بڑے بھائی کہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم ، جو چھوٹے بھائی ہیں ، وہی اس دنیا کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,458
اب اس سطح کا وجدان انتہائی اہم ہو جاتا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,459
ہم مقامی لوگوں اور قدرتی منظر کے متعلق چاہے کچھ بھی سوچیں ، ہمارے ذہن میں روسو کا شریف وحشی کا قدیم قصہ آتا ہے ، جو بنیادی طور پر ایک نسل پرستانہ تصور ہے ، یا متبادل طور پر ، ہم تھورو کو سوچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری نسبت یہ لوگ زمین سے زیادہ قریب ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,460
ٹھیک ، مقامی لوگ نہ تو جذباتی ہوتے ہیں نہ ہی انہیں یادِ ماضی کمزور بناتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,461
عصمت کے ملیریا زدہ دلدلی علاقوں میں یا تبت کی یخ بستہ ہواؤں میں ، ان میں سے کسی کی بھی گنجائش نہیں ، لیکن باوجودیکہ ، انہوں نے وقت اور رسموں میں ، زمین کی ایک روایتی پراسراریت کو مضبوط بنایا ہے جو صرف اس کے نزدیک ہونے کے خود آگاہی کے تصور پر ہی مبنی نہیں ہے بلکہ ایک کہیں لطیف وجدان پر بھی ہے : یہ تصور کہ دنیا صرف خود ہی اپنا وجود قائم رکھ سکتی ہے کیونکہ اسے انسانی خود آگاہی سے سانس ملتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,462
اب ، اس سے کیا مراد ہے ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,463
اس سے مراد ہے کہ اینڈیز کا ننھا بچہ جسے اس تصور کے ساتھ پروان چڑھایا گیا ہے کہ پہاڑ ایک آپو روح ہے جو اس کی قسمت کی رہنمائی کرے گی وہ غیر معمولی طور پر ایک مختلف انسان ہوگا اور اس کا اس ذریعے یا اس جگہ سے ایک مختلف رشتہ ہوگا بہ نسبت مونٹانا میں رہنے والے کسی بچے سے جسے اس خیال کے ساتھ پروان چڑھایا گیا ہے کہ پہاڑ چٹان کا ایک ڈھیر ہے جس سے کان کنی کی جا سکتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,464
چاہے یہ کسی روح کی جائے رہائش ہو یا معدنی دھات کی ، خارج از بحث ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,465
دلچسپ وہ استعارہ ہے جو فرد اور فطری دنیا کے درمیان تعلق کی تعریف کرتا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,466
میری پرورش برطانوی کولمبیا کے جنگلات میں اس خیال کے ہمراہ ہوئی تھی کہ وہ جنگلات ایک نہ ایک دن کاٹ دیے جائیں گے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,467
اس چیز نے مجھے کواکیوتل میں موجود میرے دوستوں سے ایک مختلف انسان بنا دیا جن کا خیال ہے وہ جنگلات حکسوھوک کی جائے رہائش تھے اور جنت کی مڑی ہوئی چونچ یا دنیا کے شمالی کنارے پر رہنے والی آدم خور ارواح کی ، روحیں جن سے انہیں اپنے ہاماتسا داخلے میں نبرد آزما ہونا پڑے گا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,468
اب اگر آپ اس تصور پر غور کرنا شروع کریں کہ یہ ثقافتیں مختلف حقائق کو جنم دے سکتی ہیں ، تو آپ کو ان کی بعض غیر معمولی دریافتیں سمجھ میں آنے لگیں گی ۔ اس پودے کو دیکھ لیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,469
یہ تصویر میں نے گذشتہ اپریل میں شمال مغربی ایمیزون میں لی تھی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,470
یہ آیاہوسکا ہے ، جس کے متعلق آپ میں سے کئی نے سنا ہے ، انتہائی طاقتور فعالِ نفسی کی تیاری جو شمن کی فہرست میں ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,471
آیاہوسکا کو مسحور کن بنانے والی چیز اس تیاری کی صرف ادویات سازی صلاحیت ہی نہیں ہے ، بلکہ اس کی تفصیل ہے ۔ یہ واقعی دو مختلف ذرائع سے بنی ہے ۔ ایک طرف تو یہ لکڑی کا لیانا ہے جس میں بہت سے بیٹا کاربولین پائے جاتے ہیں ، ہارمین ، ہارمولین ، معتدل ہیلو سی نوجنی ۔ صرف بیل کو ہی لے لیں نیلا دھندلا دھواں آپ کے شعور سے گزرتا ہے لیکن یہ کافی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک بوٹی کے پتوں کے ساتھ ملایا جاتا ہے جو سائیکوٹریا ویریڈس کہلاتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,472
اس پودے میں بعض انتہائی طاقتور ٹرپٹامینز تھیں جو دماغ کے سیروٹونن ، ڈائی میتھائل ٹرپٹامین 5 سے نزدیک تر تھیں یعنی میتھوکسی ڈائی میتھائل ٹرپٹا مین ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,473
اگر آپ کبھی یانومامی کو اس چیز کو اپنے نتھنوں سے خارج کرتے دیکھیں تو وہ یہ اجزا مختلف انواع سے ملا کر تیار کرتے ہیں جس میں میتھوکسی ڈائی میتھائل ٹرپٹامین بھی شامل ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,474
وہ دھواں اپنی ناک میں چڑھانے کا عمل اس رائفل کی نال سے گولی چلانے جیسا ہے جس پر بروق نقش و نگار اور بجلی کے سمندر پر اترنے جیسی لکیریں بنی ہیں ۔ ( قہقہے ) یہ حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرتا ، یہ حقیقت کے فنا ہونے کو پیش کرتا ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,475
درحقیقت ، میں اپنے پروفیسر رچرڈ ایوان شلٹز سے بحث کیا کرتا تھا ۔ ۔ ۔ جنہوں نے 1930 کی دہائی میں میکسیکو میں اپنی جادوئی کھمبیوں سے شعور ربا عہد کو جلا بخشی ۔ میں ان سے بحث کیا کرتا تھا کہ آپ ان ٹپٹامائنز کی بطور ہیلو سی نوجنی درجہ بندی نہیں کر سکتے کیونکہ جب آپ ان کے زیر اثر آگئے تو واہموں کا تجربہ کرنے کی کوئی جگہ دستیاب نہیں ہوتی ۔ ( قہقہے ) لیکن ٹرپٹامائنز کے متعلق ایک چیز یہ ہے کہ انہیں منہ کے ذریعے نہیں لیا جا سکتا کیونکہ انسانی آنت میں قدرتی طور پر پائے جانے والے ایک خامرے مونو امین آکسی ڈیز سے ان کی خاصیت تبدیل ہو جاتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,476
انہیں منہ کے ذریعے صرف کسی ایسے کیمیائی جز کے ساتھ لیا جا سکتا ہے جو مونو امین آکسی ڈیز کی خاصیت تبدیل کر دے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,477
اب مسحور کن چیزیں یہ ہیں کہ اس لیانا کے اندر پائے جانے والے بیٹا کاربولینز دراصل مونو امین آکسی ڈیز کی کم قسم کو روکتے ہیں جو ٹرپٹا مین کو طاقتور بنانے کے لئے ضروری ہیں ۔ لہٰذا آپ خود سے ایک سوال پوچھیں گے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,478
حابس پودوں کی 80,000 انواع کی نباتوں میں لوگ کیسے ان دو غیر متعلقہ پودوں کو تلاش کر لیتے ہیں جو اس طریقے سے امتزاج کے بعد ایسا حیاتی کیمیائی رخ اختیار کرتے ہیں جو اجزا کے کل مجموعے سے بڑا ہے ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,479
ہم اس کو عمدہ الفاظ میں ، کوشش اور غلطی کہتے ہیں جو بے معنی چیز ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,480
لیکن اب انڈین باشندوں سے پوچھیں اور وہ کہیں گے ، " " پودے ہم سے باتیں کرتے ہیں ۔ " " خوب ، اس سے کیا مراد ہے ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,481
اس قبیلے ، کوفن کے پاس آیاہوسکا کی 17 اقسام ہیں ، جن کا فرق وہ جنگل میں دور سے پہچان لیتے ہیں ، جو ہمیں ایک ہی نوع کی دکھائی دیتی ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,482
اور پھر آپ ان سے پوچھیں کہ وہ ان کی صف بندی کیسے کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں ، " " میرے خیال میں تمہیں پودوں کا کچھ علم تھا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,483
میری مراد ہے ، کیا تمہیں کچھ نہیں معلوم ؟ " " اور میرا جواب تھا ، " " نہیں " " ۔ معلوم ہوا کہ آپ ان 17 اقسام کو پورے چاند کی رات باہر لے جائیں ، اور ہر ایک کی آپ کو مختلف نشانی دکھائی دے گی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,484
اب ، اس سے آپ کو ہارورڈ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تو ملنے سے رہی ، لیکن یہ پودوں کے زر گننے سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے ۔ اب ، ( تالیاں ) مسئلہ یہ ہے ۔ ۔ ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم میں سے مقامی لوگوں کی حالتِ زار کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے بھی انہیں انوکھے اور رنگین سمجھتے ہیں لیکن وہ تاریخ کے کناروں پر پائے جاتے ہیں جب کہ حقیقی دنیا ، مراد ہماری دنیا آگے بڑھ رہی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,485
سچ تو یہ ہے کہ آج سے 300 برس بعد ، 20ویں صدی کو اس کی جنگوں یا تکنیکی ایجادوں کی وجہ سے یاد نہیں رکھا جائے گا بلکہ یاد رکھنے کی وجہ اس عہد اور دنیا کی حیاتیاتی اور ثقافتی تنوع کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوگی جس کی کھلے عام اجازت دی گئی ہے یا اس سے چشم پوشی کی گئی ہے ۔ اب مسئلہ تبدیلی کا نہیں ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,486
مختلف اوقات میں تمام ثقافتیں زندگی کے نئے امکانات کے رقص میں شامل رہی ہیں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,487
اور مسئلہ ٹیکنالوجی کا بھی نہیں ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,488
سوآنی انڈین باشندے تیر کمان کا استعمال ترک کرنے کے بعد بھی سوآنی ہی رہے جس طرح امریکی گھوڑے اور بگھی کا استعمال چھوڑنے کے بعد بھی امریکی ہی رہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,489
یہ تبدیلی یا ٹیکنالوجی کی بات نہیں ہے جو نسلی کرے کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے ۔ یہ طاقت ہے ۔ غلبہ پانے کا درشت چہرہ ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,490
اور جب کبھی آپ دنیا میں نگاہ دوڑائیں آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ وہ ثقافتیں ہیں جن کی قسمت میں ختم ہونا نہیں لکھا ۔ یہ متحرک زندہ لوگ ہیں جنہیں قابلِ شناخت قوتیں ان کے وجود سے محروم کر رہی ہیں جنہیں اختیار کرنا ان کے بس سے باہر ہے ۔ چاہے یہ پنان کے وطن میں جنوب مشرقی ایشیا میں ساراوک کے بدو لوگ ، جنگلات کی کٹائی کا انتہائی نا پسندیدہ فعل ہو ۔ ۔ ۔ وہ لوگ جو ایک نسل قبل جنگل میں آزادی سے رہتے تھے ، اب ان سب کو دریاؤں کے کناروں پر غلامی اور طوائفوں کے پیشے تک محدود کر دیا گیا ہے ، جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دریا خود بھی کیچڑ سے آلودہ ہوچکا ہے جو بظاہر بورنیو کے نصف حصے کو بہا کر
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,491
بحیرہ جنوبی چین لے جا رہا ہے جہاں جاپانی تاجر افق پر روشنیاں لگائے جنگلوں سے کاٹی ہوئی لکڑی کو سمیٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ یا پھر یانومامی کی صورت میں ، جہاں سونے کی دریافت کے بعد بیماریوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,492
یا پھر اگر ہم تبت کے پہاڑوں میں چلے جائیں ، جہاں حالیہ دنوں میں کافی تحقیق کرتا رہا ہوں ، آپ کو سیاسی غلبے کا درشت چہرہ دکھائی دے گا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,493
آپ کو پتا ہے کہ نسل کشی ، لوگوں کو جسمانی طور پر ختم کرنے ، کی دنیا بھر میں مذمت کی جاتی ہے ، لیکن نسلی ثقافت کا خاتمہ ، لوگوں کے طرزِ زندگی کی تباہی ، کی نہ تو مذمت کی جاتی ہے ، بلکہ دنیا بھر کے کئی حصوں میں اس پر ترقیاتی حکمت عملی کے جزو کے طور پر خوشی منائی جاتی ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,494
اور آپ تبت کے درد کو نہیں سمجھ سکتے جب تک آپ خود وہاں جا کر زمینی سطح پر اس کا تجربہ نہ کریں ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,495
ایک بار میں نے ایک نوجوان ساتھی کے ہمراہ جنوبی چین میں چنگدو سے زمینی راستے جنوب مشرقی تبت کے شہر لہاسا تک 6,000 میل کا سفر طے کیا ، اور جب میں لہاسا پہنچا تو مجھے ان شماریات کے پیچھے چھپا انسانی چہرہ نظر آیا جن کے متعلق آپ سنتے رہتے ہیں ۔ 6,000 مقدس یادگاریں مٹی اور راکھ کا ڈھیر بن گئیں ۔ ثقافتی انقلاب کے دوران 1.2 ملین لوگوں کو نوجوانوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,496
اس نوجوان کے باپ کی پان چن لاما سے نسبت ثابت ہوتی تھی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,497
اس سے مراد ہے کہ چینی حملے کے وقت اسے فوراً موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,498
اس کا چچا لاما کے ساتھ فرار ہو کر جلا وطن ہوگیا جو لوگوں کو لے کر نیپال چلے گئے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,499
اس کی ماں کوامیر ہونے کے جرم میں قید کر دیا گیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,500
اسے دو برس کی عمر میں چوری چھپے جیل پہنچایا گیا تاکہ وہ اس کے اسکرٹ کے پیچھے چھپ سکے کیونکہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,501
یہ کام جس بہادر بہن نے کیا تھا اسے ایک تعلیمی کیمپ میں ڈال دیا گیا ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,502
ایک روز غلطی سے اس نے بازو پر پہننے والی ایک پٹی پر پاؤں رکھ دیا جس پر ماؤ کی تصویر بنی تھی ، اس جرم کی پاداش میں اسے سات سال مشقت کی سزا سنائی گئی ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,503
تبت کا درد ناقابلِ برداشت ہے ، لیکن لوگوں میں آزادی کا جذبہ یاد رکھنے کے قابل ہے ۔
wade_davis_on_endangered_cultures
ur
1,504
اور آخر میں ، بات اختیار پر آجاتی ہے ۔ کیا ہم یکسانیت کی یک رنگی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں یا ہم تنوع کی رنگا رنگ دنیا کو اپنانا چاہتے ہیں ؟
wade_davis_on_endangered_cultures
ur